سماجی رابطے کے لیئے گھر کا خوبصورت ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ ہر آنے والے شخص کے لیئے ہمارا گھر ہمارے انٹریئر میں ٹیسٹ کی عکاسی کرتا ہے۔ لیکن گھر کو مکمل طور پر خوبصورت بنانے کے لیئے مختلف کمروں کی سجاوٹ بھی بہت ضروری ہے۔ کیونکہ تھوڑا تھوڑا ملکر ہی مکمل بنتا ہے۔ آج کے ہمارے اس مضمون میں ہم آپ کے ساتھ اکیس تجاویز شیئر کریں گے جن کے رہتے آپ بھی اپنے گھر کو نہایت خوبصّرت اور شاندار بنا سکتے ہیں تو آئیے شروع کرتے ہیں ۔
ایک آرم چیئر جسکا ہر کونہ آرام دہ ہو ، ایک شیلف جس میں ڈھیر ساری کتابیں ہوں۔ یہ کمرہ کبھی بھی آوٹ آف فیشن نہیں ہوسکتا
کمرے کے سامنے ہونے کا مطلب ہے کہ کمرہ ہر طرح سے آرام مہیا کرتا ہے۔ جیسے کہ اس کمرے میں رکھا گیا ٹی وی دیکھیں جسکو ہر زاویے سے دیکھا جاسکتا ہے۔ کمرے میں آرام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایک بڑی سی آرم چیئر رکھی گئی ہے اور صوفے کا سرمئی رنگ کمرے کو مزید آرام دہ بناتا ہے
ہم آہنگی کسی بھی کمرے کی سب سے بہترین حل ہے۔ اس کمرے میں ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ بوہمیئن ڈیزائن بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ سالوں تک پرانا نہیں ہوگا۔
آپ کا کمرہ جو کہ ہمیشہ مہمانوں کو خوش آمدیدکہتا ہے تو کیوں کہ نہ مہمانوں کو اپنی یادوں اور اپنے پیاروں سے ملائیں۔ اس کمرے کے لیئے پچھلی دیوار کو مختص کرلیں۔ اس کو آپ باقی کمرے سے مختلف رنگ دے دیں تاکہ یہ منفرد نظر آئے
ایک کمرہ جس میں بہت زیادہ جگہ ہو اسکو سجانا بہت آسان ہوتا ہے۔کھلی جگہ کو ہر زاویے سے سجایا جاسکتا ہے۔ ایک خوبصورت آرم چیئر، ہرے بھرے پودے کمرے میں قدرتی ماحول لاتے ہیں۔ شاندار
چھٹا ڈیزائن جو ہم پیش کررہے ہیں وہ بہت ہی کلاسی اور نفیس ہے۔ پورے کمرے میں استعمال ہونے والا رنگ نہایت نرم اور شاندار ہے۔ کمرے میں روشنی کے گزر کی وافر جگہ ہے، جس نے کمرے کو شاندار بنادیا ہے۔ کمرے میں موجود کافی ٹیبل پر ایک نظر تو ڈالیں۔ شیشے کے ساتھ کتنا شاندار لگ رہا ہے
جدید کمروں میں فعالیت پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ اس ڈیزائن میں بھی کمرے میں استعمال ہونے والے تمام عناصر فعالیت کی مد میں چنے گئے ہیں۔ جیسے کہ یہ آرام دہ صوفہ اور آرم چیئر
نیویائی طرز کے کمروں میں اکثر ہلکی ٹونز کے ساتھ لکڑی استعمال کی جاتی ہے کیونکہ یہ کمرے کو پرسکون بناتی ہے۔ کمرے میں چمنی کی موجودگی اسکو مزید خوبصورت بناتی ہے اور اس کمرے میں فرنیچر بھی ان ٹونز سے ملتا جلتا استعمال کیا جاتا ہے۔
رنگ ہمیشہ جگہ کو آرام دہ یا انرجیٹک بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں ۔ اس کمرے میں کرومیٹک عناصر کو شامل کرکے آپ ایک شاندار کمرہ بنا سکتے ہیں
اگر آپکو پڑے بڑے ولاز جیسا کلاسی ڈیزائن پسند ہے تو یہ ڈیزائن آپکے لیئے بنا ہوا ہے۔ کمرے میں تمام قدرتی ٹونز موجود ہیں ، حتیٰ کہ قالین پر بھی چھوٹے چھوٹے کرومیٹک ڈیزائن موجود ہیں۔ پرکشش پردے ااور حسین فرنیچر اس کمرے میں سب کچھ موجود ہے
حسن اس کلاسی کمرے کا بنیادی عنصر ہے۔ نفیس رنگوں اور لکڑی کے ساتھ بنا ہوا یہ کمرہ آنکھوں کو آرام پہنچانے کے ساتھ ساتھ مہمانوں کو بہت انداز میں خوش آمدید کہتا ہے۔ اسکا فرنیچر کمرے کے ساتھ ملا کر لیا گیا ہے۔
اگر کوئی ڈیزائن تمام ڈیزائنز میں سے شاندار ہے تو وہ ہے دیہاتی اسٹائل۔ اس کمرے میں بھی دیہاتی اسٹائل استعمال کیا گیا ہے۔ جس میں لکڑی کا استعمال زیادہ کیا گیا ہے اس میں دیہاتی انداز کی طرح بڑی بڑی کھڑکیاں بنائی گئی ہیں جو کہ ہوا کے ساتھ ساتھ روشنی بھی اندر لے کرآتی ہیں۔ ایک شاندار، نفیس اور کلاسی انداز
اگر آپ اپنے کمرے کو مکمل طور پر الگ انداز سے سجانا چاہتے ہیں تو مختلف اسٹائلز کو ایک ساتھ ملائیں ۔ جیسے کہ جدید اور دیہاتی انداز کو ملائیں۔ اس کمرے میں جدید چمنی سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواتی ہے
کمرے کو ریچارج کرنے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیئے اس میں موجود اشیا بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک شاندار ٹیبل ، ایک پرکشش لیمپ۔۔ نیچے بچھا قالین کمرے میں نفیس ماحول پیدا کرتے ہیں
یہ اب کوئی راز نہیں رہا کہ روشنی کمرے کو شاندار ، نفیس اور کلاسی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مرصع کمروں کا سب سے اہم انٹریئر ہی روشنی ہوتی ہے۔ لکڑی کے فرش اور سفید فرنیچر کے ساتھ کمرے شاندار لگتے ہیں
جدید ماحول اور انٹریئر میں جو ڈیزائن سب سے زیادہ اہم ہے وہ ہے کھلا لے آوٹ۔۔ جگہوں کا انضمام بہت اہمیت کا حامل ہے۔ جیسے کہ تصویر میں ایک شاندار ڈیزائن دکھایا گیا ہے
ہم بہت سے مشکل ڈیزائنز میں خوبصورتی ڈھونڈتےہیں لیکن حقیقت یہ ہے بہت سے آسان ڈیزائنز میں بھی خوبصورتی مل سکتی ہے ۔ جسکی مثال یہ ڈیزائن آپ کے سامنے ہے۔ اس میں سرمئی رنگوں کو اکٹھا کیا گیا ہے اور فرش میں لکڑی اسکی خوبصورتی کو مزید بڑھاتی ہے
ہم قدرتی ماحول کے قریب تر رہنا چاہتے ہیں تو اسکا بہترین علاج لکڑی ہے۔ جیسے کہ اس کمرے میں فرش میں قدرتی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔ ایک شاندار اور خوبصورت انداز
یہ کمرہ دیکھنے میں ہی آرام دہ اور شاندار لگتا ہے اورا سکی وجہ ہے اسکی ترتیب۔ جب بھی آپ ایک شاندار کمرہ بنانا چاہیں تو اس ڈیزائن کو ضرور مدِنظر رکھیں۔ لیکن کمرے میں ترتیب رکھنے کے لیئے اس میں اسٹوریج اسپیس ضرور رکھیں
جب بھی ایک اچھا ڈیزائن درکار ہو تو ملاپ کو مدِ نظر ضرور رکھیں۔ جیسے کہ اس ڈیزائن میں جدید اور دیہاتی انداز کو ملایا گیا ہے
کیا ہوتا ہے جب باورچی خانہ اور لیونگ روم اکٹھا ہو؟ شاندار لکڑی سے بنا ہوا ایک پورا کمرہ جس میں باورچی خانہ، لیونگ روم اور ڈائینگ روم ایک ساتھ ہیں۔ آرام دہ ماحول