باورچی خانے ڈش واشر کے ساتھ

Farheen Farheen
Kitchen design for small spaces, Holloways of Ludlow Bespoke Kitchens & Cabinetry Holloways of Ludlow Bespoke Kitchens & Cabinetry Industrialna kuchnia Drewno O efekcie drewna
Loading admin actions …

اکیسویں صدی ٹیکنالوجی اور مشینوں سے بھری ہوئی ہے ، اگر اسکو مشینوں کی صدی کہا جائے وہ بھی غلط نہیں پوگا۔ آجکل کی مشینی دنیا میں مرد اور عورت دونوں بے حد مصروف ہیں اسلیئے وقت کو بچانے کے لیئے طرح طرح کی مشینیں استعمال کی جاتیں ہیں ، جن میں باورچی خانے کی مشینیں سرفہرست ہیں جو آپکی زندگی کو آسان کر دیتی ہیں ۔ ان میں سے آج جس مشین کے اوپر ہم تفصیل سے بات کریں گے وہ ہے ڈش واشر جو ابھی حال ہی میں بہت متعارف ہوا ہے لیکن بےحد مقبول ہوگیاہے۔ ہم اس مضمون میں مختلف ڈش واشرز اور انکی تنصیب کے بارے میں بات کریں گے تو آئیے شروع کریں

ڈش واشر دراز کے ساتھ

Bright and Modern Kitchen - Merrill Ave, STUDIO Z STUDIO Z Skandynawska kuchnia

باورچی خانے کی اپلائینسز ایسی ہوتی ہیں کہ ان میں آپ ایک ہی دفعہ پیسہ لگاتے ہیں اسلیئے انکو سوچ سمجھ کر خریدنا چاہیے۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ڈیزائن ہے اس میں موجود ڈش واشر کے ساتھ ایک دراز بھی ہے جو کہ اسکو منفرد بناتی ہے اور اسکو ایک بہت اونچائی پر نصب نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے یہ ایک فعال ڈیزائن ہے

اونچائی پر نصب کریں

یہ ڈش واشر کا ڈیزائن  KLOCKE Interieur Möbelwerkstätte. کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔ اگر آپ کھڑے ہوکر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں یا آپ کے گھر میں بھی بچے ہیں تو یہ ڈیزائن استعمال کریں۔  اس میں ڈشز ، پلیٹوں اور گلاسوں کو الگ الگ رکھنے کے لیئے مختلف شیلف موجود ہیں۔ یہ اسکو مزید فعال بناتے ہیں

ایل ای ڈی لائٹ کا استعمال

homify Klasyczna kuchnia

ڈش واشر مختلف خصوصیات کے ساتھ آتے ہیں جن میں سے کچھ صرف لگژری کی حد ہوتی ہیں لیکن بہت ساری ہماری روزمرہ کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہیں جیسے کہ اس ڈش واشر میں ایل ای ڈی لائٹ کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ اسکو بے حد فعال بناتا ہے

مناسب سائز کے ساتھ

ڈش واشر عموما بہت بڑے سائز میں آتے ہیں لیکن اگر آپکا خاندان صرف دو افراد کا ہے تو یقینا آپکا باورچی خانہ بھی اس حساب سے چھوٹا ہوگا اسلیئے آپکو بہت بڑا ڈش واشر چننے کی ضرورت نہیں ہے، ایک چھوٹا سا ڈیزائن بے حد فعال اور خوبصورت لگے گا ۔

اچھی خصوصیات کا حامل

ایک ڈش واشر کو سب سے پہلےاچھی خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے ۔اسلیئے ڈش واشر چنتے وقت مختلف باتوں کا دھیان رکھنا چاہیے۔ ان میں سے ایک ضروری بات یہ بھی ہے کہ ڈش واشر آپکے پہلے سے موجود باورچی خانے میں ایڈجسٹ کردیا جائے، اسکے لیئے نئے سرے سے توڑ پھوڑ نہ کرنی پڑے۔ مثال کے طور پر جو ڈیزائن آپکو تصویر میں دیکھایا گیا ہے اس میں ڈش واشرایک دراز میں نصب کیا گیا ہے جو کہ پہلے سے آپکے باورچی خانے کا حصہ تھی۔ ایک شاندار اور دلچسپ ڈیزائن

بلکل سفید

alboxLACQUER, albox albox Nowoczesna kuchnia Szafki i regały

ایک صاف شفاف انداز کسے پسند نہیں ہوتا۔ یہ بھی ایک صاف ستھرا ڈیزائن ہے۔ ایک سفید رنگ سے بنائے گئے باورچی خانے میں ایک سفید ڈش واشر نصب کیا گیا ہے جو کہ آنکھوں کو بہت بھلا محسوس ہوتا ہے۔ اسکی صفائی کے لیئے آپ پریشان نہ ہو کیونکہ نمک اور ڈیٹرجنٹ سے یہ بہت اچھی طرح صاف ہوسکتا ہے۔

باکفایت

ڈش واشر خریدتے وقت اسکے سائز، رنگ اور تنصیب کے علاوہ بھی کچھ باتیں بہت ضروری ہوتی ہیں جیسا کہ یہ کتنا باکفایت ہے۔ چلنے پر کتنی بجلی ک استعمال کرتا ہے ؟ اسلیئے آپکا ڈش واشر اے –ریٹڈ ہونا چاہیے تاکہ وہ کم سے کم بجلی کا استعمال کرے

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu