اپنے دیوان خانے کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھنے کے لئے ۶ تر کیبیں

Shahtaj Shahtaj
BB Interior - Project, BB Interior BB Interior Nowoczesny salon
Loading admin actions …

کوئی بھی اپنی پوری زندگی صفائیوں اور جھاڑ پونچھ میں نہیں گزارنا چاہتا، لیکن ساتھ ساتھ، یہ بھی سچ ہے کہ کوئی گندگی اور پھیلاوے میں بھی نہیں رہنا چاہتا، تو حل کیا ہے؟ خیر، اگر آپ کے دیوان خانے کی بات کریں، تو ہمیں لگتا ہے ہم نے چند آسان ترکیبیں نکالی ہیں جو آپ کو آپ کی من چاہی صاف اور آرامدہ وضع دینگے، بغیر آپ کی معاشرتی زندگی کو بہت زیادہ ختم کیے! آخر کار، اضافی پیسہ ایک پیشہ ور صفائی والے کو کام پر رکھنے کے لئے لگانا تھوڑا مشکل ہے، تو اس لئے اگر آپ یہ کام خود کرسکتے ہیں، وہ بھی کم وقت اور کم خرچ میں، تو کیا یہ زیادہ مناسب نہیں؟ ہمیں ایسا لگتا ہے، تو آئیں ان صفائی کے ٹوٹکوں کو جانیں!

۶۔ اپنے رنگ کی اسکیم سے گندگی چھپائیں!

آخر کار، اگر آپ جانتے ہیں کہ آپ کبھی گھریلو خدا یا دیوی نہیں ہوسکتے، اپنے دیوان خانے کے رنگ عقلمندی سے منتخب کریں تا کہ واضح کالک اور گندگی کو کم کر سکیں! گہرے رنگ و روغن اس میں مدد کرینگے، لیکن کوشش کریں ایسی بناوٹ بھی منتخب کریں جو صاف کرنے میں آسان ہوں، جیسے آپ اپنے صوفے کے غلاف کو اتار کر مشین میں ڈال سکتے ہیں، آپ انہیں ہر کچھ دن بعد اب تر و تازہ کرسکتے ہیں۔

صفائی کی اور تجاویز جاننے کے لئے، اس آئیڈیابک کو دیکھیں: خود سے باتھروم کی صفائی کرنے کی ۷ تجاویز

۲۔ ہر روز فوری صفائی کریں۔

تھوڑا اور اکثر، یہی ضروری ہے۔ تو بجائے پورے دن کی صفائی اور سمیٹنے کی محنت فراہم کرنے کے، ہر دن فوری صفائی کرلیں اور آپ کو مکمل گہری صفائی میں اپنا ویک اینڈ ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی! ایک فوری جھاڑ پونچھ، صوفے کی یکایک صفائی اور یہ آپ کے دیوان خانے میں بالکل نیا جیسا اچھا لگے گا۔

۱۔ کچرے کا ڈبہ کہیں چھپائیں۔

اپنے دیوان خانے میں چھوٹے ڈبے کے لئے جگہ بنانا ایک شاندار آئیڈیا ہے، ملبے کے ان گنت ٹکڑے باآسانی جمع ہوسکتے ہیں! ٹی وی کی خراب بیٹریوں، غیر ضروری خط اور یہاں تک کہ کھانے کی چیزوں کے کچرے کے بارے میں سوچیں جو مناسب ڈبے میں نہیں ڈالے جاتے، لیکن بجائے اس کے، اپنے کافی کی میز پر بیٹھتے ہیں اور کمرےمیں پھیلاوا کرتے ہیں!

۴۔ دن کے آخر میں دوبارہ سیٹ کریں۔

اگر آپ اپنا دیوان خانہ ہر دن کے آخر میں، سونے سے پہلے پھر سے ترتیب دیں گے، تو آپ ایک ایسے کمرے کے ساتھ اٹھینگے جو استعمال کے لئے تیار ہوگا، جو دلکش اور دکھنے میں صاف اور ستھرا ہوگا۔ ہمارا مطلب ہے اپنے کشنز کو جھٹکیں اور انہیں ان کی مقررہ جگہ پر لگا دیں، کسی بھی قسم کے برتن کو صاف کرتے ہوئے اور اپنے ریموٹز کو کسی ایسی جگہ رکھ دیں جہاں آپ با آسانی انہیں ڈھونڈ سکیں۔

۳۔ جب آپ کر سکیں تب ویکیوم کریں۔

ویکیوم ایک پھٹکل کام ہے جو آپ آسانی سے نہیں کر سکتے، لیکن ہفتے میں ایک بار خبط ہونے کے بجائے، اپنی مشین کو دو بار گھمانے کی کوشش کریں، لیکن کم محنت اور شدت کے ساتھ! اس کے علاوہ، اگر آپ کوئی کیچڑ یا گندگی کا نشان دیکھیں، اسی وقت فوری صفائی کرلیں بجائے اپنی مشین کو صفائی کے سامان رکھنے والی الماری سے نکالنے کے!

۵۔ بخوبی باد کشی کریں۔

تھوڑی تازی ہوا آپ کے ہر طرح کے دیوان خانے جیسے جدید دیوان خانے کے لئے بہت اچھی ثابت ہوگی، تو جب آپ کے پاس چند منٹ ہوں، اپنی کھڑکیاں کھول لیں اور اپنا پردہ یا پردے مکمل طور پر تیار کرلیں، تا کہ آپ بہت ساری قدرتی روشنی اور صاف ہوا کو اندر دعوت دے سکیں۔ ٹھہرنے والی مہک ہمیشہ گندا احساس دیتی ہے، تو اسے باہر نکالیں!

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu