یہ پڑھنے کے بعد آپ کچن سے اسفنج نکال باہر کریں گے

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Nowoczesne domy
Loading admin actions …

ہمیں کسی معمار یا ڈیزائنر کے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ سب کو ہی سجا بنا گھر، صاف ستھرا فرش، بے داغ باتھ روم، صاف خواب گاہ اور کچن پسند ہوتا ہے۔ اور ہم صفائی کے لیے اپنے پیارے اسفنج کے کمالات پر بھروسہ کرتے ہیں۔یہ عاجز مواد ہر قسم کی سطحیں صاف کرتا ہے اور سخت داغوں سے آسانی سے نجات دلاتا ہے۔

زیادہ پر ہم وہی اسفنج بار بار صاف کر کے استعمال کرتے ہیں۔ مگر ایک مسئلہ ہے: اسفنج میں بہت سے جرثومے بسیرا کیے ہوتے ہیں اور گندے اسفنج کو دوبارہ استعمال کرنے کے لیے صاف کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ کیسے؟ ہومی فائی کے اس مضمون میں پڑھیے!

۱۔ چھوٹے جراثیم کی جنت

چاہے آپ اپنے گندے اسفنج کو کتنے ہی صفائی کی مائعات میں نہ ڈبوئیں اور جتنی بھی بار اسے مائیکرو ویو میں رکھیں، آپ کے گندے گیلے اسفنج میں چپکے سخت اور خطرناک بیکٹیریا بڑھتے جائیں گے اور مزید بدبودار اور خواب ہو جائیں گے۔

۲۔ کچن کی چکنائی: ایک صحت بھری دعوت

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ تیل والے کچن کے اسفنج میں بہت سے پیتھوجینک بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو اسے انسانی پاخانے جتنا گندا بنا دیتے ہیں۔ آخ!

گندے اسفنج میں خوراک، جلد اور دوسری صاف چیزوں کے ذریعے بیکٹیریا چلے جاتے ہیں، اور اس گیلی، گرم اور نشو نما سے بھرپور جگہ میں وہ تیزی سے تعداد میں بڑھ جاتے ہیں۔ ان 'سہولیات' سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک مشہور جراثیم انسانی جلد میں رہتا ہے اور کمزور اعصابی نظام والے لوگوں میں انفیکشن کا باعث ہو سکتا ہے۔

یہ جراثیم چکنائی اور چربی کھاتا ہے اور چربی کا اخراج کرتا ہے جو بدبو میں اور اضافہ کرتی ہے۔ یہی گندے کپڑوں سے آنے والی بو اور اس بو کی وجہ ہے جو آپ کے اسفنج سے کچھ عرصے سے آ رہی ہے۔ توبہ!

ماہرین کچن کے اسفنج کو کھانے کے جمے ہوئے ذرات صاف کرنے، دودھ سے بنی چیزیں پونچھنے، سبزیوں اور پھلوں سے گندگی صاف کرنے اور الٹی یا جانوروں کی گندگی صاف کرنے سے منع کرتے ہیں اور کاغذ جیسا تولیا، کلینزر یا بہتے پانی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ 

جراثیم کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ کچن کا اسفنج استعمال کرنے کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھوئے جائیں اور کچن کے مختلف حصوں، جیسا کہ برتن، کاؤنٹر اور فرش کے لیے مختلف اسفنج استعمال کیے جائیں۔

۳۔ پکے والوں کے لیےایک آرام دہ سلطنت

محنت کش افراد بدبو والے اسفنج کو صاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر اسے پھینکنا ہی بہتر ہے۔ اسے جراثیم سے پاک کرنا بھی زیادہ تر کارآمد ثابت نہیں ہوتا۔ اسے مائیکرو ویو میں رکھیں، کپڑے دھونے کی مشین میں ڈالیں، سرکے یا دوسرے صفائی کے محلولات میں ڈبوئیں یا چاہیں تو دیگچی میں پکائیں، پکے اور سب سے خطرناک جراثیم پھر بھی بچ جاتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ گندا اسفنج صاف کرنا ڈاکٹر کی بات نہ مانتے ہوئے خراب بیکٹیریا کو بڑھنے دینے کے برابر ہے۔ اگر اچھے سے صاف نہ کیا جائے تو بہتر ہے کہ اسے ہر ہفتے تبدیل کریں، خاص کر تب جب اسفنج ٹوٹنے لگ جائے۔

سوچیں آپ کتنے جراثیم کھا جائیں گے اگر آپ نے اپنے 'صاف' اسفنج سے دھلی ہوئی پلیٹوں کا پانی صاف کیا۔ ڈر لگا نا؟

مگر اگر آپ اپنا اسفنج ضا‏ئع نہیں کرنا چاہتے تو سب سے محفوظ طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے کپڑے دھونے کی مشین میں تیز گرم پانی میں ڈالیں، واشنگ پاؤڈر اور بلیچ کا استعمال کریں اور اس کے بعد اسے کچن کے بجائے کسی ایسی جگہ استعمال کریں جہاں صفائی اتنی اہم نہ ہو، جیسا کہ باتھ روم کی ٹائلوں پر۔

جراثیم کی تعداد کم رکھنے کا ایک سستا اور اچھا طریقہ اسفنج کو سکھانا ہے کیوں کے نمی کے دلدادہ جرثومے سوکھے اسفنج میں بڑھوتری نہیں کر سکتے۔

۴۔ صاف کیا؟ یا جگہ تبدیل کی؟

کچن کا اسفنج صفائی کے بعد باتھ روم میں استعمال کرنا بھی اچھا نہیں۔ اگر آپ صفائی کا خیال رکھتے ہوئے ایک پائیدار ماحول چاہتے ہیں بو کچن کا اسفنج صاف کر کے باتھ روم میں کبھی استعمال نہ کریں کیوں کہ یہ مزید خطرناک ہو سکتا ہے۔ کیوں کہ باتھ روم نمی کے شوقین پیتھوجنز کے بڑھنے کے لیے ایک اور بہترین جگہ ہے۔

چاہے یہ باتھ روم کی ٹائلیں ہوں، سنک ہو، شاور ہو یا باتھ ٹب۔ صاف کیے گئے اسفنج سے بچنا چاہیے۔ یہ مکمل غیر محفوظ تو نہیں مگر صحت خراب کرنے کے قابل ہے۔

۵۔ واضح طور پر اتنا صاف نہیں

کچن کے گندے اسفنج سے کھڑکیاں صاف کرنا بھی کوئی اچھی تجویز نہیں۔ وجہ یہی ہے کہ جراثیم مزید جگہوں جیسا کہ لاؤنج، خواب گاہ اور بچوں کے کمرے وغیرہ میں پھیل جائیں گے۔ کھڑکیاں صحیح صاف نہیں ہوں گی اور گندا اسفنج بچوں اور بوڑھوں کے لیے مہلک ثابت ہو گا۔

انتخابات کی جانچ پڑتال

یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ پونچے، برش، پیپر ٹاول، اور صفائی کے کپڑے گھر میں صاف ستھرائی کے لیے بہت  اچھے ہیں کیوں کہ انہیں زیادہ دھویا جاتا ہے، ان میں کم پانی جذب ہوتا ہے، یہ جلدی سوکھتے ہیں اور ان کے اندر سوراخ نہیں۔

حفاظت کی یقین دہانی کے راستے پر

سب کہہ دیا! صحت کو لاحق خطرات سے بچنے کا بہترین طریقہ گندا بدبودار اسفنج پھینک کر نیا لے آنا ہے۔

دیکھیے: ۱۰ حیرت انگیز ہموار فرش والے شاور۔

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu