خود سے کرنے کے آئیڈیاز: ۹ آسان منصوبے جو آپ ضرور آزمانا چاہینگے!

Zapytanie ofertowe

Numer jest nieprawidłowy. Sprawdź kod kraju, numer kierunkowy i numer telefonu.
By clicking Wyślij I confirm I have read the Polityka prywatności & agree that my foregoing information will be processed to answer my request.
Note: You can revoke your consent by emailing privacy@homify.com with effect for the future

خود سے کرنے کے آئیڈیاز: ۹ آسان منصوبے جو آپ ضرور آزمانا چاہینگے!

Shahtaj Shahtaj
od Mason Jar Kitchen Wiejski
Loading admin actions …

کیا آپ نے کبھی اپنا کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے، پن انٹرسٹ کے ذریعے دیکھ کر رکے ہوں اور سوچا ہو کہ آپ یہ سب کچھ بنا سکتے ہیں جو آپ نے دیکھا ہے؟ خیر، آج آپ تقریباََ یہی کرنے والے ہیں، جیسا کہ آج ہم آپ کو کچھ شاندار اور آسان خود سے کرنے والے منصوبے دکھائینگے جو آپ کے گھر میں بہت زیادہ کشش شامل کردیگا! کسی بھی انٹیرئیر ڈیزائنر سے پوچھیں وہ آپ کو بتائینگے کہ اپنے گھر میں کچھ دستکارانہ عناصر شامل کرنا واقعی ایک منفرد اور ہم آہنگ جگہ بنا دیگا، لیکن اس سے زیادہ، کچھ دستکاری کرنا اصل میں بہت تفریح بھی ہے! چاہے آپ اپنے خوابگاہ میں کچھ اور لٹکانے کی جگہ چاہتے ہوں یا اپنے باورچی خانے کے لئے کچھ غیر معمولی روشنیاں، ہمارے ساتھ رہیں، جیسا کہ ہمارے پاس آپ کے لئے نقل کرنے کئے منصوبے ہیں!

۱۔ دلکش گلاس

میسن کی برنی ہر گھر میں ضرور ہوتی ہے، تو کچھ کو اٹھا لیں جو خستہ حال ہوں، ان کے گرد اور اندر رنگ کریں، پھر اسے سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں اور یہ ہوگیا! آپ کے پاس خوبصورت گلدان اور گملوں کے متبادل آگئے! یہ آپ کا پسندیدہ منصوبہ ہوگا آزمانے کے لئے اور یہ بہت آسان بھی ہے!

۲۔ شاندار سائیکل کی اسٹوریج

آہ، سائیکلیں کتنی پریشان کن ہوتی ہیں، اسٹوریج کے معاملے میں؟ یہ شاندار شیلف، لکڑی کے تختے سے بنا، متاثر کن ہے اور کسی بھی دیوار پر ٹانگا جا سکتا ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ یہ برآمدے کے لئے بہترین ہوگا، تاکہ آپ کی سائیکل تک رسائی ہمیشہ آسان ہو۔

۳۔ دیوار کے کاشتکار

کیوں مہنگے دیوار کے کاشتکار پر اتنا پیسہ ضائع کیا جائے، جب آپ کچھ ہک اپنی دیواروں میں لگا سکتے ہیں، پھر اپنے گملوں کے گرد تار کو موڑ لیں، محفوظ طریقے سے، اور انہیں ٹانگ دیں؟ یہ دہاتی اور اسٹائلش لگتے ہیں اور زیادہ مہنگے بھی نہیں!

۴۔ متبادل فن

آپ ہر تصویر کو فریم نہیں کرواسکتے جو آپ کے چھوٹے آپ کے لئے بناتے ہیں، لیکن آپ انہیں سجا سکتے ہیں، گھما کر، اگر آپ اس شاندار تکنیک کو آزمائیں تو! کوٹ کے ہینگر، پاجامے کی کلپس کے ساتھ، سجاوٹ کی بہترین اشیاء بنائیں اور آپ کے پاس مکمل تصاویر کی دیوار ہوجائیگی! تو آپ کے بچے تک گھر کی سجاوٹ میں تخلیقی ہوجائینگے۔

۵۔ عمودی باغ کی سجاوٹ

آپ شاید پہلے ہی بتا سکتے ہیں، لیکن آپ کو اس دلکش باغ کو دوبارہ تخلیق کرنے کے لئے صرف دو پرانے لکڑی کے تختوں، کچھ کیلوں اور تھوڑے تعین کی ضرورت ہوگی! آپ اسے رنگ بھی کرسکتے ہیں، حتمی وضع کے طور پر۔

۶۔ مختلف روشنیاں

آپ کو ان روشنیوں کی تار کو لگانے کے لئے ماہر الیکٹریشن بننے کی ضرورت نہیں! گرم گلو کی گن، بلب کی تاریں اور کچھ پرانے برتن اٹھائیں اور تخلیقی ہوجائیں! یہاں آپ کے لئے فوری تجویز ہے: جب آپ کے برتن میں سوراخ کرنے کی بات آئے، تو چپکنے والے ٹیپ پر نشان بنائیں اور درمیان میں سوراخ کرنا شروع کریں، آہستہ سے!

۷۔ خوبصورت لٹکانے کی جگہ

ایک بڑی ٹہنی، کھردار رسی اور ایک دیوار کی طاق کے ساتھ اسٹائلش لٹکنے والے بار سے زیادہ اور کیا تخلیق کرنا آسان ہوگا؟ بالکل بہترین، آسان اور فوری اور بہت زیادہ تفریح، آپ کے دوست اور خاندان والوں کے ساتھ بھی آپ کچھ بنا سکتے ہیں!

۸۔ کھوکھوں کے انبار

انفرادیت کے ساتھ واضح دیوار کے لئے، آپ لکڑی کے کھوکھوں کے انبار کے ساتھ کبھی غلط نہیں ہوسکتے! یہ دہاتی جمالیات پیش کرتے ہیں، جو دونوں اسٹوریج اور چوخانہ کے لئے بہترین ہوگا، تو آپ کو صرف کچھ پیچ اور دیوار کی تنصیب شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

۹۔ حسین ہار

یہ ذاتی تصویر کا ہار کتنا خوبصورت ہے؟ اپنی تمام تصاویر کو سجانے کا آخر کار ایک بہترین طریقہ، آپ کو صرف کچھ خوبصورت ڈور، کچھ ٹیپ اور لٹکانے کے لئے دیوار پر ایک خالی جگہ کی ضرورت ہے! ذہین!

خود سے کرنے مزید آئیڈیاز دیکھیں یہاں: کپڑوں اور بستر کی چادروں پر لگے دھبوں سے آزادی صرف ۶ طریقوں سے

Whitton Drive od GK Architects Ltd Nowoczesny

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Znajdź inspirację do Twojego domu