TV لاونج، TV پینل اور TV روم کے 9 منفرد اورجدید ترین ڈیزاين

Amjad Ali Amjad Ali
Khawajas Interiors, Khawajas Khawajas Nowoczesny salon
Loading admin actions …

ٹی وی جو کبھی ایک خواہش ہوا کرتی تھی، وقت اور ٹیکنالوجی کے ساتھ اب ہر گھرکی ضرورت بن چکی ہے۔ اوردرون خانہ کی سجاوٹ اور زیبایش کے ليے TV کے نت نيے انداز، ڈیزاین اور اقسام متعارف ہوچکی ہیں۔ اور TV سکرینوں کے LCD, Plasma, Flat, Retina,  اور کرسٹل جیسی ٹیکنالوجیز متعارف ہوچکی ہیں۔ TV ایک بڑے ڈبے سے خوبصورت فریم میں منتقل ہوکر شاندار اندازاپنا چکا ہے۔ homify.pk آج آپکے ليے TV لاونج اوراسکے لوازمات سے متعلق شاندار اور جدید ترین خیالات کے ساتھ حاضر ہے۔

ایک شاندار نمونہ

محدود احاطے اور وسايل کے ساتھ ترتیب دیے گيے اس TV لاونج کو مثالی اورماہرانہ انداز میں منظم کیا گیا ہے۔ خصوصا TV سٹینڈ اور TV پینل کے فرنیچرکو حسب ضرورت ڈیزاین کرکہ جگہ اور پیسے دونوں کی بچت کی گيی ہے۔ سرخ رنگوں کا امتزاج مرکز نگاہ منظر ہے۔

جدت کی شاہانہ نمایش اور روایتی حسن کی سحرانگیزمعماری

زیرمشاہدہ گھر میں TV اور اسکے جملہ لوازمات پر بے مثال محنت اور سرمایہ کاری کرکہ ایک شاندارفن پارہ تخلیق کیا گیا ہے۔ سنہرے رنگ کی محرابی الماری کو TV سٹینڈمیں تبدیل کرکہ کثیرلمقاصدسہولت میں بدل دیا گیا ہے۔ جس میں TV پینل کے ساتھ ساونڈ سسٹم اوردیگرچیزیں خوبصورتی سے سجايی گیی ہیں۔ 

جدید اور جازب نظر

محدود احاطے میں TV سیٹ اور اسکے جملہ لوازمات منظم کرنے کی ایک مثالی کوشش اس نمونے میں نمایاں ہے۔ سفید اور متناسب رنگوں کے امتزاج اور روشن پس منظر کے ساتھ سینیما سايز کے سکرین کی شان وشوکت سادگی کے باوجود وقار اور متانت کی علامت ہے۔ 

فنکارانہ مہارت

گلابی رنگ خوشی اوراطمان کی علامت ہے اور پورے کمرے میں گلابی رنگ کا جوامتزاج قايم کیا گیا ہے۔ اس میں سینیما سايز کے سکرین کو منفرد اور جدید الماری میں سجایا گیا ہے۔ جو بزات خود ایک شاہکار ہے۔

شانداراور منفرد

بڑی فیملی کے TV لاونج میں TV کے ليے مخصوص نشست گاہ کو ایک احاطے میں خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ جدید انداز میں سجایا گیا ہے۔ قیمتی کالی لکڑی کا شاندار فرنیچر اور TV کی الماری سارے منظرمیں نمایاں ہے۔

باکفایت

چھوٹے گھر کے لیے اس نمونے میں قیمتی خیالات پوشیدہ ہیں۔ باورچی خانے کے ڈایننگ ٹیبل کو TV لاونج میں تبدیل کرنا کونسا مشکا کام ہے؟ اس تصویر میں TV کو ایک خوبصورت تختے پر آرايشی انداز میں باورچی خانے کے مرکزی میز کے اوپر نصب کیا گیا ہے۔ جو کہ ایک انوکھا اورتخلیقی خیال ہے۔

بیڈ روم کا TV لاونج

اس بیڈ روم کی شان وشوکت کا مرکزی نکتہ TV کے ليے مخصوص الماری اور متعلقہ لوازمات کی خوبصورت سجاوٹ ہے۔ خوابگاہ کا بیرونی پس منظر اور سینیما سايز کے سکرین پر وال ٹو وال الماری اور کثیرلمقاصد فرنیچر کی شان ہی نرالی ہے۔

ایک تخلیقی انداز

خوبصورت اور ماہرانہ فنکاری کا شاہکار کمرے کو تقسیم کرنے والی خوبصورت دیوار کی مدد سے شاندار TV لاونج تخلیق کیا گیا ہے۔ جس سے ایک طرف گھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ تو دوسری طرف ایک اضافی کمرے کا احاطہ بھی میسر آگیا ہے۔

TV لاونج کا بے مثال انداز

حسن تدبیر اور سلیقہ مندی کی زندہ مثال زیرنظرTV لاونج ایک اوسط فیملی کے ليے مناسب سہولت ہے۔ جسے رنگوں کے فنکارانہ امتزاج اور منظم ترتیبات سے مزین کیا گیا ہے۔ TV لاونج کے مزید بہتر آيڈیاز اور مشوروں کے اس لنک پر کلک کریں۔ 

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu