شاور سکرین کے صحیح انتخاب کے لئے دلچسپ تجاویز

usranaz usranaz
Acabados de Lujo para Pequeño Apartamento Minimalista [90m2], Empresa constructora en Madrid Empresa constructora en Madrid Minimalistyczna łazienka
Loading admin actions …

بدلتے زمانے کے ساتھ ساتھ جہاں نت نئے ڈیزائن اور سٹائل متعارف ھو رہے ہیں وہاں غسل خانہ اور اس میں استعمال ھونے والی چیزوں میں بھی جدت آ رہی ھے۔ مثال کے طور پر پہلے شاور اور باتھ ٹب کے لئے روائیتی پردوں کا استعمال کیا جاتا تھا جس کی جگہ اب جدید شاور اسکرینوں نے لے لی ھے۔ روائیتی پردے شاور کے دوران پانی کو باہر روکنے کے لئے غیر مؤثر ثابت ھوتے ہیں جب کہ اس کی جگہ شیشے کی بنی اسکرینوں کی تنصیب میں اضافہ ھوا ھے۔ ایک اچھی اور صحیح اسکرین کا انتخاب شاور کے روزمرہ استعمال کو آرام دہ اور پُر سکون بنا دیتا ھے۔شاور سکرینیں شاور کی جگہ کو باقی غسل خانے سے الگ کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے آپ پانی کی چھینٹوں سے بچ جاتے ہیں۔

جب ہم غسل خانہ  میں شاور کی سکرین کا انتخاب کرنے جا رہے ہوں تو کچھ باتوں کو ذہن نشین کرنا ضروری ھے۔ پہلی بات تو یہ ھے کہ شاور اسکرین کی بناوٹ، سائز اور اس کی پایئداری کو مدِ نظر رکھنا ھوگا دوسرا جہاں ہم اسے نصب کرنے جا رہے ہیں وہاں کا فرش، دیواریں ، نل اور شاور کے انتخاب پر ضروری توجہ دینا ھوگی تا کہ اس کا شاور اسکرین کے ساتھ اچھی طرح سے مطابقت پیدا ھو سکے۔

آج ہم ھومی فائی کے اس مضمون میں غسل خانی کی شاور اسکرینوں کے انتخاب، اس کی اقسام ،اور اسکی بناوٹ اور اس کے میٹیریل کے بارے میں بات کریں گے۔اگر آپ اپنے غسل خانہ میں شاور اسکرین کا انتخاب کرنے جا رہے ہیں تو یہ تجاویز آپ کے لئے انتہائی فائدہ مند ثابت ھونگی۔

شاور میں موجود لوازمات

شاور کی اسکرین کومنتخب کرنے سے پہلے اس میں موجود لوازامات کو جاننا نہائت ضروری ھے۔ 

شاور کی اسکرینیں مختلف مواد کی بنی ھوتی ہیں مثال کے طور پر شیشہ ،پلاسٹک یا آرکیلک۔ اسکرین کا انتخاب کرنے سے پہلے ایک سوال پیدا ھوتا ھے کہ اس مواد کی بنی ھوئی اسکرین  پانی کی کتنی مزاحمت برداشت کر سکتی ھے۔   اس کے علاوہ آپ شاور کی اسکرین کو مکمل بند کرنا چاہتے ہیں یا اندر کی باہر کی طرف کھلنے والا دروازہ رکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ فولڈ ھونے والا، سرکنے والا اور فیلپ ھونے والا دروازہ کا انتخاب بھی موجود ھے۔ یہ آپ کی سوچ اور پسند پر منحصر ھے کہ آپ ان مختلف مواد کی بنی ھوئی اسکرینوں میں کس کا انتخاب کرتے ہیں۔

مخصوص چیزوں کا انتخاب کریں۔

ایک اچھی اور معیاری اسکرین کا انتخاب کرنے سے پہلے ہمیں اس بات کا فیصلہ کر لینا چاہئے کہ ہمیں کیسی اسکرین چاہئے۔؟اس کے لئے یہ جاننا ضروری ھے کہ یہ شاور کس کے استعمال میں آنے والا ھے؟ مطلب ہم اسکرین کا انتخاب اس کے استعمال کرنے والے کی عمر کے مطابق کریں گے۔

شاور اسکرین کی حفاظت اور خوبصورتی کے لئے ضروری ھے کہ آپ اس کی دیکھ بھال کریں ، اس کو صاف ستھرا رکھیں۔ اس کی پانی کی مزاحمت کو دیکھتے رہیں۔ اور اس کے داخلہ کے لئے آرام دہ راستہ بنائیں۔

شاور اسکرین کے احاطے کی جگہ

غسل خانہ میں ایک اور پہلو جس کوذہن نشین رکھنا ضروری ھے وہ غسل خانہ کی ترتیب اور شاور کا احاطہ ھے جہاں شاور کی اسکرین نصب کرنی ھے۔ 

سب سے اہم حصہ جس پر توجہ دینے کی ضرورت ھوتی ھے وہ ھے شاور کا احاطہ اور اس کا ڈیزائن۔ جس قسم کی شاور کے احاطے کی شکل ھوگی اسی مناسبت سے اسکرین کا انتخاب کرنا ھوگا۔ اس کے ساتھ شاور کا داخلی حصہ کا انتخاب ھے کہ اس کا دروازہ کس طرف اور کس ڈیزائن کا ھونا چاہئے۔

سرکنے والوں دروازوں کا انتخاب

شاور میں سرکنے والے دروازوں کا استعمال بہت مقبول ہیں، کیوںکہ یہ شاور کے مختلف اشکال اور مختلدف ڈیزائنوں کے چھوٹے سے احاطہ میں بہت آسانی سے نصب ھو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھلنے اور بند ھونے کے دوران بھی بہت کم جگہ گھیرتے ہیں۔

چھوٹے شاور میں سرکنے والے دروزاوں کے انتخاب کے لئے ہم بھی زور دے رہے ہیں کیوں کہ یہ بہت کم جگہ گھیرنے کے ساتھ مختلف ڈیزائنوں میں اور جدید سٹائل میں دستیاب ھوتے ہیں۔ 

شاور میں سرکنےوالے دروازوں کا انتخاب

عام طور پر سرکنے والے دروازوں کے ساتھ اسکرین کو زیادہ خوبصورتی سے صاف نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ اس کی بناوٹ میں ایلومینیم کا استعمال کیا جاتا ھے جس کو صاف رکھنا ایک کٹھن اور مشکل کام ھے۔ آج کل اس خامی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ایسی اسکرین متعارف ھو چکی ہیں جن کو صفائی کے دوران آسانی سے ہٹایا اور دوبارہ لگایا جا سکتا ھے ۔اس کے علاوہ بیرینگ اور قبضوں کے بغیر بھی اسکرین متعارف ھو چکی ہیں۔

گھومنے والے دروازوں کے ساتھ اسکرین

شاور کے دروازوں میں یہ قسم ایک روائتی انداز ھے جس میں دروازہ کو گھما کے کھولا اور بند کیا جا سکتا ھے۔ اس روائتی دروازے کے مقبول ھونے کی وجہ اس کا خوبصورت انداز ھے۔ جس میں اسے صاف کرنے کی  سہولت موجود ھوتی ھے۔ اس کا بڑا فایدہ یہ ھے کہ یہ بغیر کسی رکاوٹ کے شاور میں داخل ھونے اور باہر نکلنے کا راستہ فراہم کرتا ھے۔ 

اس انداز کے دروازوں کا سب سے بڑا نقص یہ ھے کہ اس قسم کے دروازوں کو کُھلنے اور بند ھونے کے لئے وافر جگہ کی ضرورت ھوتی ھے جس کی چھوٹی جگہ والے شاور میں نہیں ھوتی۔ اس لئے اس کا استعمال عموما’ بڑے سائز والے شاور میں ھوتا ھے۔

تہ دار اور فکسڈ اسکرین

اسکرین کے دروازے کو فولڈ کر کے کھولنے کا نظام زیادہ مقبول نہیں ھے کیوں کہ اس کے لئے بھی شاور کی کافی جگہ درکار ھوتی ھے۔ اس قسم کے انداز کو انتخاب کرنے کی ہم سفارش نہیں کریں گے۔ 

جب ہمارے پاس جگہ کی فراوانی ھوتی ھے تب فکسڈ اسکرین بہت خوبصورت اور دلکش انتخاب ثابت ھوتا ھے کیوں کہ اس کے بیرنگ اور پروفائل کے لئے مناسب جگہ مہیا ھوتی ھے۔

شاور کے ڈیزائن کے مطابق اسکرین کا انتخاب

  1. جب شاور کو ایک خاص ترتیب میں تعمیر کیا جاتا ھے تو اس کے لئے اسکرین کا انتخاب بھی خاص توجہ کا حامل ھوتا ھے۔ کچھ خاص عناصر کی تعمیر کی وجہ سے شاور کا ڈیزائن تبدیل ھو جاتا ھے جس کے لئے اسی مناسبت سے اسکرین کو بھی تبدیل کیا جاتا ھے۔ ایسی اسکرین چونکہ مشکل سے نصب ھوتی ھے مگر ان میں ایک خاص دلکشی اور خوب صورتی چھُپی ھوتی ھے۔

غسل خانہ کی چھت تک بلند ھوتی اسکرین

غسل خانہ کی اسکرین بنانے والی کمپنیاں اسکرین کو تیار کرتے وقت ٹمپیر شیشے کا استعمال کرتی ہیں اور اس کی ٹوٹنے کی صورت میں اسکی حفاظت اور مزاحمت کی ضمانت دیتی ہیں۔

چھت تک بلند ھوتی شیشے کی اسکرین کا انتخان عموما’ اس کے نقشے کو مٹا دیتا ھے۔ آج کل کے جدید دور میں بغیر سہاروں کی اسکرین متعارف ھو چکی ہیں جو زیادہ مضبوط اور نہائت دلکش منظر ہپیش کرتی ہیں۔ جب ہم جدید ڈیزائن کی بات کرتے ہیں تو اس سٹائل کو ہم زیادہ ترجیح دیتے ہیں اور اس کے انتخاب کی سفارش نھی کرتے ہیں۔ 

شاور کی دیواروں کے لئے مختلف سٹائل

شیشے کی دیواروں کی تقسیم ہمیں اس کی سطحوں پر مختلف کوٹ اور سٹائل کی اجازت دیتا ھے۔  ہم شیشے کی دیواروں کو مکمل شفاف رکھ سکتے ہیں یا کچھ اس میں غیر شفافیت بھی لا سکتے ہیں تا کہ شاور کے اندر کی پرائیویسی کو بحال رکھا جا سکے۔ غیر شفافیت کی تہوں میں ہم مختلف قسم کی ڈگری استعمال کر سکتے ہیں ۔ یہ ہم پر منحصر ھے ہم کس قدر اس کی سطح کو شفاف یا غیر شفاف بناتے ہیں۔ غیر شفافیت کے کوٹ کے لئے مارکیٹ میں بہت سے اقسام اور سٹائل میں مواد دستیاب ھو چکا ھے۔

ہمارے پاس شیشے کی سطحوں کے لئے اور بھی آپشن موجود ہیں مثال کے طور پر ہن اس کی سطحوں کو آئینے کے شیشے سے آراستہ کر سکتے ہیں یا اس کے اوپری سطح کو شفاف شیشے سے آراستہ کر سکتے ہیں۔ بعد والے انتخاب کے ذریعے ہم آسانی سے روشنی کے بہاؤ کو شاور میں داخل کر سکتے ہیں جس سے شاور کا علاقہ نہائت روشن ھونے کے ساتھ ساتھ کشادگی بھی مہیا کرتا ھے۔

جدید سٹائل کے ساتھ جدید طرز کی سطح

جیسا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسکرینوں کے استعمال میں  بے انتہا ترقی حاصل کر لی ھے۔ خوبصورتی کے ؒلحاظ سے اور نت نئے جدید سٹائل کی بدولت اس شعبہ میں جدت آرہی ھے۔ان اسکرینوں مین مزید جدت اس کے مواد کی وجہ سے آ رہی ھے جن میں نمی کی مزحمت کے علاوہ اس کی مضبوطی کو مدِ نظر رکھا گیا ھے۔

خوبصورتی پیدا کرنے کے لئے اسکرین بنانے والی کمپنیاں مختلف قسم کے مواد اور سٹائل کی اسکرینوں کو متعارف کرا رہی ہیں جن میں مختلف رنگوں کی اسکرینیوں کے علاوہ پرنٹڈ تصاویر کی سطحیں شامل ہیں۔اسی وجہ سے یہ اسکرینیں آپ کی سوچ اور پسند کے مطابق دستیاب ھو چکی ہیں۔

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu