باورچی خانے کو رہنے سہنے کے کمرے سے جُدا کیسے کیا جائے؟

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
homify Nowoczesna kuchnia
Loading admin actions …

آج کل کوارٹرز یا کھلے باورچی خانوں  والے گھروں یا فلیٹوںمیں رہنا کوئی اچھنبے کی بات نہیں رہی۔اگر آپ کسی ایسے گھر میں جا رہے ہیں جہاں باروچی خانہ رہنے سہنے کے کمرے سے علیحدہ نہیں ہے تو آپ ایسا انتظام کرسکتے ہیں کہ یہ دونوں حصے ایک دوسرے سے علیحدہ لگیں۔ تاکہ آپکے گھر کا ایک ڈھانچہ قائم ہوسکے۔ بغیر کسی خاص طرزِ تعمیر کے بنے رہنے سہنے کے کمرے گھر میں زیادہ رونق لاتے ہیں اور کنبے کے افراد کے مابین رابطہ کاری زیادہ آسان اور بہتر ہوجاتی ہے۔ اگر باورچی خانہ علیحدہ سے ہو تو امکان ہوتا ہے کہ ہم اسکو سامان سے بھر دیں۔ رہنے سہنے کے کمرے کے ساتھ بنے باورچی خانوں میں ہم زیادہ سامان بھرنے سے گریز کرتے ہیں۔

کھانے کے انتظام والے باورچی خانے کی تقسیم اور رہنے سہنے کے کمرے  سے اسکو علیحدہ کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ ان دونوں کے مابین ایک گہری دیوار بنائی جا سکتی ہے۔ باورچی خانے میں جزیرہ نما کاؤنٹر رکھا جا سکتا ہے، کتابوں کا شیلف استعمال ہو سکتا ہے یا کمرہ تقسیم کرنے  والی اوٹ استعمال کی جاسکتی ہے۔ اور سالہا سال سے استعمال ہونے والے طریقے یعنی دیوار کی تعمیر کے بارے میں بھی آپ سوچ سکتے ہیں۔ آج کے مضمون میں ہم ایسی ہی کچھ تجاویز آپ کے لئے لائے ہیں۔

1۔ ​باورچی خانے کا جزیرہ نما شیلف کمرے کو علیحدہ کرنے کے لئے

فریج، چولہا ،برتن دھونے کا سنک اور کام کرنے کا چھوٹا سا حصہ۔ ایک زمانے تک باروچی خانے کئ یہی ترتیب رہی۔  یہ ایک ایسا حصہ ہوتا تھا جو گھر کے باقی حصوں سے الگ تھلگ ہوتا تھا۔ ایک زمانے تک باورچی خانہ ایک ایا گوشہ تھا جسکو صرف خاتون خانہ کھانا پکانے کے لئے استعمال کرتی تھی۔ وہ وقت اب بہت پرانا ہوچکا ہے۔ اب باورچی خانہ ایک ایسی مرکزی جگہ بن گیا ہے جہاں اہلِ خانہ اور دوست کھانا کھانے، گپ شپ لگانے اور کچھ اچھا وقت ایک دوسرے کے ساتھ بیتانےکے لئے استعمال کرتے ہیں۔اب آپ صرف کھانا نہیں پکاتے یا صرف بیکنگ نہیں کرتے۔ یا کم از کم یہ کرتے وقت آپ اکیلے نہیں ہوتے۔ موجودہ زمانوں میں رہنے سہنے کے کمرے کے ساتھ باورچی خانہ بنانے کا رواج بتدریج بڑھا ہے۔ اور جب کمرہ کا رقبہ اس چیز کی اجازت دے تو کچن میں رکھا جزیرہ نما کاؤنٹر ابلاغ کو سب سے موثرذریعہ ہوتا ہے۔ اسکا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ واضح طور پر دیکھنے میں رہنے سہنے کے کمرے کو کھانے کھانے کے انتظام والے باورچی خانےکی تقسیم کرتا ہے۔ باروچی خانہ ایک الگ تلگ حصہ بھی نہیں لگتا۔ اسکے برعکس یہ اتنا خوش آمدیدی لگتا ہے کہ آپ اس جزیرے کے اردگرد بہت سارے لوگوں کو بلا سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ کھانا بھی پکا سکتے ہیں۔

2۔ ​ایک گہری دیوار کمرے کی تقسیم کے طور پر

ایک کم اونچی دیوار غالباً باہر زیادہ اچھی لگتی ہے۔ گہری دیواریں عموماً پتھروں سے بنائی جاتی ہیں اور عموماً آپکو باغوں، پارکوں اور ان سے ملتی جلتی جگہوں پر دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اگر آپکو ایپنے باورچی خانے میں ایک واضح مگر مکمل تقسیم نہیں چاہئے تو آپ اس قسم کی ایک دیوار تعمیر کرسکتے ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دونوں حصے ایک دوسرے سے علیحدہ علیحدہ نہ لگیں۔ یہ ایک الگ حصہ تو لگے مگر بھی بھی آرام اور سہولت کا عنصر نہ جانےپائے۔ ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں جانے کے لئے دیوار کی ایک طرف کھلی چھوڑ دیں۔ اور یہ تو ظاہری سی بات ہے کہ آپ اسکو بناتے ہوئے اپنی تخلیقی ضلاحیتوں کا بھرپور استعمال کر سکتے ہیں؟ دیوار کو پرانے زمانے کے انداز میں بنانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟

3۔ کمروں کو جدا کرنے کے لئے میز کا استعمال کریں

رہنے سہنے کے کمرے اور باورچی خانے کو جدا کرنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک میز کا استعمال کریں۔ اگر آپکا باورچی خانہ عام سا ہے جسکے ڈیزائن میں دیواروں کا استعمال زیادہ ہے تو آپ اسکو جدا کرنے کے لئے میز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ باورچی خانے کے جزیرہ نما کاؤنٹر کی طرز کا کھانے پینے کا میز بھی کمرے کو جدا کرنے کا کام کرسکتا ہے۔ گھر کے تمام افراد باورچی خانے میں کھانا کھانے آئیں گے اور انکے درمیان رابطہ کاری اور مضبوط ہوگی۔ مستطیل شکل کا میز اس کام کے لئے مناسب رہتا ہے ۔ یہ کمرے کو لمبائی کے لحاظ سے جدا کرتا ہے۔ چوکور شکل کے میز سے کمرے میں بےترتیبی میں اضافہ ہوگا۔ اسکے علاوہ بھی اسکے بہت سے فوائد ہیں۔ یہ اور بہت سے کام آسکتا ہے ۔ مثلاً بچے اس پر بیٹھ کر ہوم ورک کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ یہ جزیرہ نما کاؤنٹر کے مقابلے میں بہت سستا پڑتا ہے۔

4۔ کتابوں کے شیلف کی مدد سے کمرے کی تقسیم

باورچی خانے اور رہنے سہنے کےکمرے کو جدا کرنےکا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ کتابوں کے شیلف کی دیوار کھڑی کردیں۔ اونچے اور چوڑے کتابوں کے شیلف کمروں کو جدا کرنے کا کام بخوبی کرتے ہیں اور اگر وہ کتابوں سے بھرے ہوں تو بڑا خوبصورت نظارہ بھی پیش کرتے ہیں۔ اس ترتیب سے کمرہ بھرا بھرا بھی نہیں لگتا۔ آپ اپنی کتابیں آرام اور سکون سے ڈھونڈھ سکتے ہیں بشرطیکہ کہ جو کتابوں کا سیلف آپ نے منتخب کیا ہو اسکی اونچائی کمرے کی چھت جتنی نہ ہو۔ ایسا کرنا بہت آرام دہ ہے۔اسکے علاوہ یہ قیمت میں بھی نسبتاً کم ہے۔

5۔ سالہا سال سے بنائی جانے والی دیوار کا استعمال کریں

ااگر کمرے پہلے سے جدا ہوں تو اس سوال کا کوئی فائدہ نہیں۔ مگر بعض اوقات گھریلو استعمال میں آنے والا باورچی خانہ اتنا بڑا ہوتا ہے کہ اسکو سالہا سال سے آزمائے گئے طریقےیعنی دیوار کی تعمیر کرکے جدی کیا جسکتا ہے۔ دیوار کے اندر آنے جانے کے لئے راستہ چھوڑا جاسکتا ہے۔ باورچی خانے میں جگہ کی تقسیم کے لئے خانہ دار الماریاں بنائی جا سکتی ہیں۔ اس ترکیب سے آُ پ رہنے سہنے کے کمرے میں ہونے والے ہنگامے سے بھی بچ سکتے ہیں  اس کا سب سے بڑا فائدہ جوبہت واضح رہتا ہے وہ  یہ ہے کی کھانے پکانے کی خوشبو نہیں آتی۔ اگر آپ دونوں کمروں کو جدا نہیں کرنا چاہتے تو غالباً آپکو باورچی خانے میں چولہے کے اوپر چھجا بنوا لینا چاہیے تاکہ کھانے پکانے کی خوشبو بھی باہر نکل سکے ۔ آپ ان دونوں جگہوں کو جدا کرنے کے لئے آپ کھسکنے والا دروازہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

6.رہنے سہنے اور کھانے پینے کی کھُلی جگہوں کی خصوصیات

پہلے زمانے میں جہاں سختی سے ایک لگے بندھے تعمیراتی ڈھانچے پر عمل کیا جاتا تھا وہیں آجکل کا دور کھلے پن اور فیاضی کا ہے۔ اسکو حاشیہ بندی بھی کہا جاتا ہے۔ رہنے سہنے کی کھلی جگہیں زیادہ روشن لگتی ہیں ۔سب سے بڑھ کر یہ خوش آمدیدی لگتی ہیں اسلئے کہ ان سے آزادی اور وسعت کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ کھانا کھانے کے انتظام والا باورچی خانہ بھی اس ترتیب میں ٹھیک رہے گا۔ اور اگر آپکو یہ پسند نہیں تو آپ ایک چھوٹی سی جگہ کو کھانا کھانے کی جگہ کے طور پر مختص کرسکتے ہیں۔ ان دونوں جگہوں کا آپس میں رابطہ کنبے کے افراد کے مابین رابطہ کاری کو بھی بڑھاتا ہے چاہے وہ رہنے سہنے کے کمرے میں ٹی وی دیکھ رہے ہوں یا باورچی خانے میں کھانا پکارہے ہوں۔ اسلئے اگر آپ کے گھر میں رہنے سہہنے کے کمرے اور باورچی خانے کے لئے کافی جگہ دستیاب ہے تو آپ ایک چھوٹی سی جگہ کو علیحدہ کرسکتے ہیں۔ اور ایک ایسا گوشہ بنا سکتے ہیں جو باقی گھر سے علیحدہ ہو  اسطرح آپ ریائش کے ایک عمدہ تجربے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔  اسطرح ٖ خاندان کے افراد کے مابین رابطہ زیادہ بڑھے گا۔ سب مل کر کھانا بناسکتے ہیں۔ ٹی وی دیکھ سکتے ہیں۔  جسکو یہ سب پسند نہیں وہ اپنے لئے ایک الگ تھلگ اور پُرسکون کونہ منتخب کر سکتا ہے۔ 

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu