کھڑکی کے بغیر چھوٹے غسل خانے کو منور کرنے کے 10 جگمگاتے طریقے

M Usman M Usman
The Old Post Office , A1 Lofts and Extensions A1 Lofts and Extensions Wiejska łazienka
Loading admin actions …

ہم میں سے وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک اپنے گھر ڈیزائن اور تعمیر نہیں کروائے انہیں اس بات کا علم ضرور ہونا چاہیے کہ ہم کیا اور کتنے میں بنوا سکتے ہیں کیونکہ جلد یا بدیر ہم سے ہر کسی نے گھر بنانا ہی ہے۔ اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ ایک شاندار گھر جس کی بالکونی بھی شاندار ہے اور باغیچہ بھی خوبصورت ہے، ایک یا دو خرابیاں ضرور ہوتی ہیں جو اس پورے گھر کی خوبصورتی کو گہنا دیتی ہے۔ مثال کے طور پر ایک چھوٹا کھڑکی کے بغیر غسل خانہ جس کی تاریکی آپ کے موڈ پر ہمیشہ بُرا اثر ڈالتی ہے۔

لیکن ہم آپ کو یہ تاریکی ختم کرنے کے لئے کھڑکی کا مشورہ نہیں دے رہے بلکہ ہومی فائی آپ کو ایسے مشورے اور ٹوٹکے بتا رہا ہے جس کے ذریعے آپ کھڑکی کے بغیر اس چھوٹے غسل خانے کو منور کر سکتے ہیں۔
آج کے اس آرٹیکل میں بھی ایسی ہی تجاویز شامل ہیں تو شروع کیجئے پڑھنا!

1۔ شیشے کی طرح شفاف اور چمکدار

اگر آپ کے پاس دیوار پر جگہ ہو تو ایک یا پھر اس سے زیادہ شیشے کا اضافہ ضرور کریں، ایک چھوٹے غسل خانے میں شیشوں کی گیلری ایک نرالا اور شاندار اضافہ ہے۔ 

لیکن یہ شیشے ایک لائن میں ایک دوسرے کے آگے پیچھے کبھی نہ لگائیں اس سے ایک عجیب لامتناعی ڈیزائن بن جاتا ہے۔

2۔ پودوں کا اضافہ کریں

پودے کسی بھی جگہ کو خوبصورت بنا سکتے ہیں، جی ہاں ایک تاریک غسل خانے کو بھی! فطرت ہر جگہ اپنا رستہ خود بنا لیتی ہے، پودوں کی مثال بھی ایسے ہی ہے ویسے تو یہ ایک کھلے جنگل میں اگتے ہیں مگر ایک ہلکی روشنی کے ماحول میں بھی یہ زندہ رہ سکتے ہیں۔

Heartleaf Philodendron، ZZ کے پودے اور سرخ Aglaonema کے پودے غسل خانے کی ہلکی روشنی کے ساتھ مناسب ہیں۔ 

ہومی فائی کا مشورہ: غسل خانے میں رکھے پودوں کو ہفتہ میں ایک دفعہ باہر کی دھوپ ضرور لگوائیں۔

3۔ روشنی کا اضافہ سوچ سمجھ کر کریں

اگر آپ کے پاس جگہ کم ہو تو غسل خانے میں روشنی کے لئے دیوار کے ساتھ لگنے والی روشنیوں کا انتخاب کریں تاکہ آپکی جگہ بھی بچ سکے، لیکن یاد رکھیں کہ وہ روشنیاں(بلب وغیرہ) درست جگہ لگے ہوں۔

آرائشی روشنیاں آپکی سر سے اونچی نہیں ہونی چایئے تاکہ روشنی آپ کے چہرے پر آ سکے، اس طرح یہ ہر ایک کے لئے مناسب رہے گا۔

4۔ کوئی انوکھا سا سرپرائز ضرور دیں

اگر آپ کشادہ اور لش پش غسل خانہ نہیں بنا سکے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کوئی غیر روایتی انداز کا فرنیچر (بینچ، چھوٹی کرسی یا کوئی اس جیسی چیز) شامل کر کے آپ بھی اپنے غسل خانے کو نیا انداز دے سکتے ہیں۔

چھوٹی ٹانگوں والا فرنیچر اور کھلا آسمان کسی بھی کمرے کو اصل سے زیادہ کشادہ بنا سکتے ہیں۔

5۔ چمکدار اور ہلکا رنگ

فرش، دیواروں اور چھت پر ایک عمدہ اور ہلکا رنگ کرنے سے آپ کسی بھی کمرے کو حریت انگیز طور پر روشن روشن بنا سکتے ہیں، اور اس میں مزید اضافے کے لئے پھولدار ٹائلوں کا اضافہ کریں اس طرح آپ کا غسل خانہ آپ کے مہمانوں کو حیران کر سکتا ہے۔

اور ہاں ٹائلوں کے ڈیزائن دیکھنے کے لئے ہومی فائی کی یہ لسٹ دیکھنا مت بھولیں۔

6۔ دیواریں رنگدار اور پھولدار بنائیں

اگر آپ واقعی کچھ کرنا چاہتے ہوں تو اپنے چھوٹے سے غسل خانے کو بھڑکیلے رنگوں اور خوشنما پھولوں والے وال پیپر سے بھر دیں۔ دل کش دیواریں دیکھ کر آپ کھڑکی کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں گے۔

لیکن بہت گہرے رنگوں کا انتخاب نہ کریں اس سے آپ کا غسل خانہ مزید چھوٹا محسوس ہو گا۔

7۔ دیواروں کیلئے جگہ ضائع نہ کریں

ایک چھوٹے غسل خانے کے لئے ٹھوس دیواریں نہ بنائیں، آپ کی پرائیویسی کے تحفظ کے لئے ہمارے پاس اس سے شاندار حل ہیں۔ دھندلے شیشے، بلیڈ نما پردے یا پھر دھات کے بنے لٹکتے پردے اس مسئلے کا بہترین حل ہیں۔ یہ تجاویز صاف ستھری ہیں، قدرتی روشنی اندر آ سکتی ہے اور آپ مصنوعی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

8۔ ہلکا آرائشی سامان

سٹیل کی اشیا اور شیشے کے عکس کے ذریعے اپنے غسل خانے کی رونق میں اضافہ کریں۔

انڈسٹریل اور روایتی ڈیزائن آج کل مقبول اور مارکیٹ میں زیادہ دیکھے جا رہے ہیں اس کا مطلب ہے کہ دھاتی اشیا دوبارہ سے غسل خانوں میں لگائی جارہی ہیں۔ سٹیل، پالش شدہ ایلومینیم، چاندی اور کاپر جو آپ اس تصویر میں دیکھ بھی سکتے ہیں، غسل خانے کو چار چاند لگا رہے ہیں۔

9۔ دوسری چیزوں کی طرف متوجہ کریں

اپنے چھوٹے غسل خانے کی کم روشنی سے توجہ ہٹانے کے لئے رنگوں، بیل بوٹے اور دیگر آرائشی سامان کا اضافہ کریں۔ دیواروں پر بنے دلچسپ نقش و نگار، فریم شدہ فوٹو اور دیوار کے ساتھ لگی جدید انداز فینسی روشنیاں ایسی چیزیں ہیں جو کسی کی توجہ کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔

اگر بات نفاست کی ہو تو آپ کو یہ گھر کا آرائشی سامان ضرور دیکھنا چایئے۔

10۔ ہمیشہ صاف ستھرا رکھیں

استعمال شدہ تولیے کو ہٹاتے ہوئے، شاور کے شیشے کو صاف کرتے ہوئے اور بیسن کو صفائی کرتے ہوئے آپ اپنے غسل خانے کو صاف ستھرا رکھ سکتے ہیں۔ 

غسل خانے کی بدبو کو ختم کرنے کے لئے کسی اچھی خوشبو کا روزانہ سپرے کریں، اس کام کے لئے آپ خوشبودار موم بتیاں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu