بجٹ میں رہتے ہوئے گھرمیں پودے رکھنے کی 5 آسان تراکیب

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Create a colourful alpine garden., Ice Alpines Ice Alpines Klasyczny ogród
Loading admin actions …

باغبانی کا شوق آپکے گھر کو خوبصورت بنانے کے علاوہ بھی کئی لحاظ سے فائدہ مند ہے۔ یہ ایک بہت اچھی ورزش  ہے۔ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ وزن کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ باغبانی کا مشغلہ ذہنی تناؤ، فشارِ خون(بلڈ پریشر) ، کولیسٹرول اور ڈپریشن کو کم کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوتا ہے۔ مختلف طرح کے رنگا رنگ پھولوں اورپودوں کو دیکھنے سے خوشی، اطمینان اورراحت کا احساس ہوتا ہے۔ آپ کو گھر بیٹھے بٹھائے تازہ پھل اور سبزیاں مِل سکتے ہیں۔ ایک اور فائدہ جِس کی طرف کم لوگوں کا دھیان جاتا ہے  وہ یہ ہے کہ لینڈ سکیپنگ یا گھر میں باغ بنانا ایک لمبے عرصے کی سرمایہ کاری ثابت ہوسکتی ہے۔ ذوق اور سلیقے سے سجایا سنوارا گیا باغیچہ آپکے گھر کی مجموعی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے نتیجتاً بیچنے کی صورت میں آپکو اپنے گھر کی نسبتاً بہتر قیمت موصول ہونے کے امکانات تھوڑے بڑھ جاتے ہیں۔ 

باغبانی کا ایک اور مثبت نتیجہ یہ بھی ہے کہ اِس سے آس پاس کی فضاء اور ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ قصہ مختصر یہ کہ باغبانی کسی آرٹ سے کم نہیں۔ باغ کی منصوبہ بندی کرنے ، پودے لگانے، انکی تراش خراش اور دیکھ بھال کرنے اور اپنی محنت کا نتیجہ وصول ہوتے دیکھ کر کو اطمینان اور خوشی محسوس ہوتی ہے اسکو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔  

باغبانی کے شوق کو پورا کرنے میں صرف ایک قباحت ہے وہ یہ ہے کہ پودے اور باغبانی کا ساز وسامان کافی مہنگا پڑ سکتا ہے ۔ اسی لئے آج ہم آپکے لئے 5 ایسی آسان تراکیب لائے ہیں جنکی مدد سے آپ اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے اپنا باغبانی کا شوق پورا کرسکتے ہیں۔ 

1۔ اپنے باغ کو ایک شکل دیں

اپنے باغ کو بدلنے کا سب سے آسان اور سستا ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اسکے لئے ایک واضح شکل متعین کریں۔ یہ کچھ بھی ہوسکتی ہے ، گول، چوکور، بیضوی یا پھر لمبوتری۔ کسی دھاگے یا تار کی مدد سے اسکا تعین کریں اور فالتو گھاس کوکاٹ دیں۔ یہ بالکل بھی مشکل کام نہیں ہے اور آپکی صرف ایک شام اِس کام میں لگے گی۔ 

2۔ درختوں کو ترجیح دیں

اگر قیمت اور عمر کے حساب سے دیکھا جائے تو درخت لگانا کافی سستا پڑتا ہے۔ آپکے باغ  میں نئی جان ڈالنے کے لئے چند درخت ہی کافی ہونگے۔ کوشش کریں ایسے درخت لگائیں جو لمبائی میں کم ہوں۔ یہ قیمت میں بھی کم ہونگے اور ایک اوسط سائز کے باغ میں تین سے چار درخت کافی ہونگے۔ 

3۔ سدا بہار پودے لگائیں

کیاریوں کو شاندار لگنے والے پودوں سے بھرنے کا سب سے سستا طریقہ یہ ہے کہ آپ  ایسے سدابہار پودوں کا انتخاب کریں جنکو آپ تقسیم کرسکیں۔ اس بات سے شاید ایسا لگے کہ شائد ہم باغبانی کے اگلے درجے کی بات کررہے ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔ ٓجھنڈ بنالینے والے پودے اس مقصد کے لئے بہت مناسب رہتے ہیں۔ پودوں کو گملوں سے نکالیں اور انکو تین چار حصوں میں تقسیم کرلیں۔ ہر حصے میں تنے اور جڑیں شامل ہونی چاہئے۔ گڑھے کھودیں اور ہر حصے کو تیار شدہ کیاریوں میں لگادیں۔ اگلے سال جب وہ بڑھ چکے ہوں اور انکی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہو تو آپ دوبارہ سے انکو تقسیم کرسکتے ہیں اور نئی کیاریوں میں لگا سکتے ہیں۔ دو سالوں میں آپکا باغ پودوں سے بھر جائے گا اور وہ بھی انتہائی کم قیمت میں۔ 

4۔ قدرتی پتھروں کا استعمال کریں

جب بات راہداریوں اور برآمدوں کے باغیچوں کی ہو تو کنکریٹ کے فرش کی بجائے قدرتی پتھرمقابلتاً کم قیمت میں پڑتے ہیں۔ سب سے پہلے جگہ متعین کریں اور فالتو گھاس پھوس ہٹادیں۔ اسکے بعد ایک حفاظتی تہہ بچھائیں تاکہ جڑی بوٹیوں کی نشوونما کو روکا جاسکے۔ اسکے بعد پتھر بچھادیں۔ کوشش کریں کہ گہرائی 5۔2 سینٹی میٹر تک ہو۔ پتھروں کے لئے ہلکے رنگ کا انتخاب کریں تاکہ گھاس اور پودوں کے رنگوں کے ساتھ ایک بھلا سا تضاد قائم ہوسکے۔ 

5۔ روشنیاں لگائیں

خصوصی طور پر گھر کے باہر لگانے والی روشنیاں بہت آسانی سے اور بہت سی اقسام میں بازار میں دستیاب ہیں اور یہ آپکے باغ میں فوری طور پر اور بجٹ کے اندر رہتے ہوئے ایک نئی زندگی لانے کا آسان طریقہ ہے۔ انکو کسی جھاڑی یا درخت کی شاخ سے لٹکادیں یا جنگلوں یا فرنیچر کے ساتھ باندھ دیں۔ اور کچھ نہیں تو ایک ڈنڈا گاڑ کر یہ روشنیاں آپ ان پر لگا سکتے ہیں، یہ گھر میں پہلے سے موجود کسی بھی سوئچ میں لگائی جا سکتی ہیں اور انکے لئے علیحدہ سے الیکٹریشن کو بلوانے کی ضرورت نہیں۔

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu