دلکش ڈریسنگ روم کے آئیڈیاز

Farheen Farheen
Walk-in-wardrobe, Lamco Design LTD Lamco Design LTD Nowoczesna sypialnia
Loading admin actions …

موجودہ دور میں ڈریسنگ روم گھر کی ایک اہم ضرورت بن گیا ہے۔ اس کے بغیر گھر کا مکمل ہونا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ مختلف فلموں اور ڈراموں میں بے تحاشہ سجے ڈریسنگ دیکھنے کے بعد ہماری اپنے ڈریسنگ کی چاہ مزید بڑھ جاتی ہے اور اس میں کچھ غلط نہیں، لیکن ڈریسنگ روم کو اپنے گھر اور اپنے ذوق کے مطابق سجانا بہت ضروری ہے اسکے لیئے کسی انٹیریئر ڈیزائنر کو گھر بلانے کی ضرورت نہیں ہے ہم اس مضمون کے ذریعے ایکسپرٹس کی رائے آپ تک پہنچائیں گے۔ جس میں آپ کو کچھ کارآمد ٹپس بھی دی جائیں گی جن سے آپ پہلے سے موجود ڈریسنگ روم کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ تو آئیے بغیر کسی دیر کے شروع کرتے ہیں

شاندار

اگر آپ کے گھر میں کوئی زائد کمرہ موجود ہے تو آپ اسکو ڈریسنگ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک بڑھئی سے اس میں اپنے مزاج کے مطابق الماری بنوائے اور بس۔ اس تصویر میں ایک بڑی الماری بنائی گئی ہے جس میں ہر شعبے کو الگ رکھا گیا ہے اور سائیڈ پر مزید سامان کے لیئے شیلفیں بھی لگائی گئی ہیں

شفاف اور صاف ستھرا

نفاست کسے پسند نہیں ہوتی؟ اگر آپکی طبیعت بھی نفیس ہے تو یہ تجویز یقینا آپکے لیئے ہے۔ کمرے میں لکڑی کی بجائے آپ شفاف شیشے کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ کمرے کے درمیان میں ایک خوبصورت سا روشنی کا گلوب لگایا گیا ہے جو کہ پورے کمرے میں روشنی کے ساتھ ساتھ اسٹائل کا بھی سبب ہے۔ پچھلے ڈیزائن کی طرح اس میں بھی الماری میں الگ الگ سیگمنٹس بنائے گئے ہیں جنکی وجہ سے اشیا کی ترتیب میں آسانی ہوتی ہے۔ اس ڈیزائن کی ایک خاص بات یہ ہے اس میں صرف الماریاں نہیں اور بلکہ مزید اسٹوریج کے لیئے اس میں نیچے درازیں بھی بنائی گئی ہیں جن میں آپ جیولری یا جوتے وغیرہ رکھ سکتے ہیں

شیلفیں

اگر آپکے پاس الگ سے کمرہ نہیں ہے تو کوئی بات نہیں آپ اپنی الماری میں مناسب تبدیلیاں کر کے اسکو ڈریسنگ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ جیسے سے موجودہ الماری میں شیلفیں لگا کر آپ تمام اشیا کو الگ الگ کر سکتے ہیں۔ سادہ لیکن خوبصورت

سلائیدنگ دروازے

سلائیڈنگ دروازوں کے ساتھ الماری بہت ہی فعال تجویز ہے۔ الماری کے دروازے سلائیدنگ ہونے سے یہ ایک کمرے کا گمان دیتی ہے۔ کمرے میں جو بھی رنگ ہو الماری پر آپ لال رنگ کریں  گے تو بہترین نتائج آپکے سامنے ہوں گے ۔ ان لوگوں کے لیئے بہترین ہے جو ہر چیز کو ترتیب سے رکھتے ہیں

ایک بڑی الماری

اگر آپ بھی ان چند خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جن کے پاس ایک پورا کمرہ ہے تو یہ ڈیزائن بھی ضرور دیکھیں۔ اس میں لکڑی سے ایک الماری بنائی گئی ہے لیکن یہ ان لوگوں کے لیئے بہتر ہے جو کہ اپنی الماری کسی دوسرے کے ساتھ بانٹ رہے ہوتے ہیں۔ اس میں اوپر اور نیچے دو خانے بنائے گئے ہیں۔ کمرے میں روشنی کے لیئے ایک بڑی سی لائٹ لگائی گئی ہے جو کہ کمرے کو روشن رکھتی ہے ۔

عارضی طور پر

کمرے کے اندر ایک عارضی سیٹ اپ ہونا ضروری ہے۔ اسلیئے یہ ڈیزائن دیکھیں یہ مرصع اور سادہ ہے لیکن بے حد اسٹائلش اور پریکٹیکل ہے۔ اس میں ایک ہینگنگ اسپیس اور ایک جوتوں کے لیئے ایک شیلف بنائی گئی ہے۔ آپ اگلی صبح اسی کمرے سے تیار ہوکر نکل سکتے ہیں

سجاوٹی اور کمال

سیڑھیوں کے نیچے ہر گھر میں جگہ عموما خالی ہوتی ہے اسکو آپ بہترین طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ نیچے آپ درازیں بنا سکتے ہیں اضافی اسٹوریج کے لیئے ایک ہینگگ اسپیس اور تیار ہے آپکا بہترین ڈریسنگ روم

ہومی فائی تجویز: آپ اس میں اضافی روشنیاں لگا سکتے ہیں جس سے یہ بڑا اور کھلا لگے گا

ایک خاص پسند

ایک شاندار قدرتی رنگوں کا مجموعہ پیش ہے جو کہ نہایت شاندار ہے اس میں مختلف شیلفس بنائے گئے ہیں جو جگہ کو منظم رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور درازوں کی بجائے اس میں بکس رکھے گئے ہیں جو کہ ایک بلکل منفرد آئیڈیا ہے

ایک کھلا لے آوٹ

کھلی جگہ کا اپنا ایک الگ چارم ہے اس جادو سے لطف اندوز ہونے کے لیئے اس ڈیزائن پر عمل کریں ایک شاندار اسپیس جس میں ہینگگ ، درازیں اور تمام اشیا موجود ہیں بلکل شاندار

صرف جوتوں کے لیئے

اگر آپکو بھی صرف جوتوں کا شوق ہے اور آپ کے پاس لاتعداد جوتے ہیں تو اس ڈیزائن کا انتخاب کریں۔ لکڑی کی الماری میں شیلف ہیں جن میں جوتے سجائے گئے ہیں۔ نفیس اور شاندار

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu