گھر کی صفائی کے یہ 8 ٹوٹکے آپ کو معلوم ہیں؟

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
¡Una gran reforma con un presupuesto reducido!, eM diseño de interiores eM diseño de interiores Nowoczesny salon
Loading admin actions …

اپنے گھر کو صاف رکھنا کسی آرٹ سے کم نہیں، مگر اکثر افراد کو علم نہیں ہوتا کہ  بہترین صفائی کیسے ممکن ہے۔ درحقیقت آپ کے ارگرد ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیں جو گھر کو چمکانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہیں اور آپ کو مہنگے کیمیکلز یا اسپرے وغیرہ کی ضرورت نہیں۔ آج ہم ہومی فائی میں کچھ ایسے ہی ٹوٹکے لائے ہیں تو آپ ان کو آزما کر دیکھیں۔

1. صفائی سے آپ کی شخصیت پر اثر

اگر ہم اپنے بچپن کو یاد کریں کریں تو ہمیں یاد آئے گا کہ امی کس طرح ہمیں کہتی تھیں کہ جو چیز جس جگہ سے اٹھائو واپس اسی جگہ پر رکھو۔ یہ اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھنے کا بہترین طریقہ ہے اور جب آپ اپنے گھر کے مختلف حصوں میں جاتے ہیں تو لا شعوری طور پر کوشش کرتے ہیں کہ ہر چیز اپنی جگہ پر موجود ہو۔ بہلحال آپ نے جو سیکھا ہوتا یے آپ آگے بھی وہی کرتے ہیں۔ ہم پہلے ہی صفائ کے بارے میں دیکھ چکے ہیں۔ اب ہم انیس مزید طریقے دیکھتے ہیں

2. بستر فولڈ کر کہ رکھیں

دن کا کوئی کام شروع کرنے سے پہلے اپنا بستر بالکل ٹھیک کر کے اٹھیں۔ بستر اس طرح سے ٹھیک کرنا چاہیئے کہ آپ مسہری کے سرہانے کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھیں اور ٹانگیں دوسرے کنارے کی طرف سیدھی ہوں اور آرام سے آپ کمر تک اپنا لحاف/کمبل آسانی سے اوڑھ سکیں۔ کہاں بھیجانا ہو بستر کے کنارے کی طرف سے اتریں۔ یہ سلیقہ مندی کا پہلا مرحلہ ہے۔

3. سنک کو منٹوں میں چمکائیں

homify Azjatycka kuchnia

کیا آپ اپنے کچن کے سنک کو گھنٹوں کی محنت کے بغیر صاف رکھنا چاہتے ہیں؟ توآپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سرکہ آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ اسٹین لیس اسٹیل سنک کی بات ہو تو تو ایک کپڑے کو سرکے میں ڈبوئیں اور پوری سطح کو رگڑ کر صاف کریں۔ اس کے بعد اسفنج کی کھردری سائیڈ کو نرمی سے رگڑ کر سنک کو صاف کردیں۔

4۔ لکڑی کے دروازے اور فرنیچر

لکڑی کچھ عرصے بعد اپنی چمک کھو دیتی ہے۔ اس لیے اس پر پالش کرنے کی ضرورت پڑتی ہے ۔ بازار میں فرنچر کی پالش تو دستیاب ہوتی ہے لیکن وہ کافی مہنگی ملتی ہے۔ ان طریقوں سے آپ گھر پر لکڑی کی پالش تیار کرسکتی ہیں: 

*ایک کپ بے بی آئل میں آدھا کپ لیمبو کا عرق شامل کرلیں ۔ دونوں سیال جب اچھی طرح مکس ہو جائیں تو ایک نرم کپڑے کی مدد سے فرنیچر اور دروازوں پر مل لیں ۔ * لکڑی کو گیلے کپڑے سے پوچھنے کے بعد دوسرے صاف کپڑے کو ناریل کے تیل میں ہلکا سا ڈبوئیں۔ اسے ہلکے ہاتھ سے لکڑی پر ملیں ۔

5. پنکھے کی صفائی

عام طور پر خواتین کو سب سے مشکل پنکھوں کی صفائی لگتی ہے۔ پنکھوں میں مٹی جمع ہونے کی وجہ سے  ان کا رنگ سیاہ پڑ جاتا ہے۔ پنکھے صاف کرنے میں ہاتھ الگ تھک جاتے ہیں اور وقت بھی بہت لگتا ہے ۔ اس آسان طریقے سے آپ محض پانچ منٹ میں پنکھے صاف کر سکتی ہیں ۔

*ایک اسپرے بوتل میں پانی بھریں اور دو بڑے چمچے سرکہ شامل کریں ۔ ایک تکیے کا غلاف اور ایک صاف کپڑا۔ کسی اونچی کرسی یا سیڑھی پر چڑھ کر ایک ایک کرکے پنکھے کے بلیڈ پر غلاف چڑھائیں اور پنکھے کو پوچھتے ہوئے غلاف اتار دیں۔ سب مٹی غلاف میں آجائے گی۔ اب پنکھے پر سرکے کا اسپرے کرکے صاف کپڑے سے ایک بار پوچھ دیں ۔ پنکھے چمکنے لگیں گے ۔

6. اسٹیل کے برتنوں کی صفائی میں بھی سرکہ کا استعمال

اسٹیل کے برتن اور دیگرسامان پر پانی اور ہاتھ کے نشان پڑ جاتے ہیں ۔ چولھے ، اون اور برتن دھونے کے سنک کی صفائی اگر نہ کی جائے تو کچن میلا اور بدنما معلوم ہو تاہے ۔اور اگر یہ ہی چیزیں چمکدار اور صاف ستھری لگ رہی ہوں تو پورے کچن کی ہی شان بڑھ جاتی ہے۔

*اسٹیل پر سرکے کا اسپرے کریں ۔ تھوڑی دیر بعد کسی صاف کپڑے سے جگہ کو پوچھ دیں ۔ اب کسی بھی تیل میں ایک صاف کپڑے کو بھگوئیں اور اس جگہ پر ملیں۔ اسٹیل نہ صرف صاف ہو جائے گی بلکہ چمکنے بھی لگے گی ۔

7. باتھ روم کو چمکائیں

Lagoon, MAGENTLE MAGENTLE Minimalistyczna łazienka Płytki

گھر میں سب سے زیادہ جراثیم باتھ روم میں ہی پائے جاتے ہیں لہذا اس کی صفائی بھی زیادہ اہم ہے ۔باتھ روم کی صفائی ایک دفعہ کا کام نہیں ہوتا بلکہ اسے مستقل صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے۔ اس کے تمام گھروالوں کی یہ عادت ہونی چاہیے کہ وہ باتھ روم سے نکلتے ہوئے ایک نظر باتھ روم پر ضرور ڈالیں۔ 

برش اپنی جگہ پر رکھیں، فرش خشک کریں اور گیلا تولیہ باتھ روم میں نہ رکھیں ۔ *باتھ روم کے آئینے کی صفائی کے لیے آئینے پر شیمپو کا اسپرے کریں اور کسی صاف کپڑے کو جس پر ریشے نہ ہوں گیلا کر کے آئینے پر ملیں ۔ شیمپو اچھی طرح سے صاف ہو جائے تو سوکھے کپڑے سے آئینہ پوچھ دیں ۔ *نمک کو کسی اچھے ڈش واشر میں مکس کریں ۔ کسی جھامے یا اسکرب سے ٹائلز پر ملیں ۔ تھوڑی دیر کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیں پھر پانی سے دھو کر وائپر کردیں ۔ *پرانے دھبوں یا نشانات کو صاف کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ جیل والے ٹوتھ پیسٹ کے بجائے سفید والا ٹوتھ پیسٹ استعمال کریں ۔

8. فریج کی صفائی اور بساند دور کریں

فریج ہر کچن کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے اور اس میں زیادہ سامان رکھنے سے بدبو آنے لگتی ہے جو آہستہ آہستہ اس میں رکھے سامان میں بھی پھیل جاتی ہے۔ تو اس  کی صفائی اہم ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ فریج میں کھانے پینے کی چیزوں کو ترتیب میں رکھیں سبزیوں اور پھلوں کو دودھ اور پانی کی بوتلوں سے دور رکھیں۔ ہر پندرہ دن میں فریج کو اندر سے ضرور صاف کریں ۔ اسکے علاوہ فریج کی بدبو کو ختم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ٹوٹکے اپنائیں: *فریج کی بدبو کے خاتمے کے لیے بیکنگ سوڈا کا ڈبہ کھول کر فریج میں رکھ دیں ۔ چوبیس گھنٹے بعد نکال لیں بدبو ختم ہو جائے گی ۔  *روئی کو ونیلا ایسنس میں ڈبو کر اسے بارہ گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ فریج مہکنے لگے گا

9. ٹائلوں کو جگمگانا

اپنے گھر کی ٹائلوں کے درمیان موجود مٹی کو نکالنے کے لیے بیکنگ سوڈا اور پانی کو ملا کر مسکچر بنائیں جسے ٹوتھ برش کی مدد سے متاثرہ ٹائلز پر لگاکر انہیں صاف کردیں۔

مزید تجاویز کے لیے اسے پڑھیں۔ گھر صاف کرنے کے طریقے

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu