باتھ روم کی صفائی کے لیے چند مفید مشورے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
St James Park, Westminster SW1H, London | Penthouse alterations & refurbishment, GOAStudio London residential architecture limited GOAStudio London residential architecture limited Nowoczesna łazienka
Loading admin actions …

کہا جاتا ہے کہ کسی گھر کی صفائی اور نفاست پرکھنی ہو تو اس کے کچن اور باتھ روم کا جائزہ لینا چاہے۔ اگر باقی گھر کی طرح باتھ روم بھی صاف سُتھرا ہو تو خواتین کی سلیقہ شعاری کا ثبوت نظر آتا ہے۔ یہ چونکہ ایسی جگہ ہوتی ہے جو بہت جلدی گندی ہو جاتی ہے اس لیے اس کو بار بار صاف بھی کرنا چاہیے اس لیے  آج ہم ہومی فائی میں آپ کو آپکے باتھ روم یا غسل خانے کی صفائی کے لیے کچھ تجاویز بتائیں گے۔ آئیے دیکھتے ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر صاف کریں۔

باتھ روم ایک ایسی جگہ ہے جو کہ دن میں بار بار استعمال ہوتی ہے اس لیے اس کی صفائی بھی روزانہ کی بنیاد پہ کرنی چاہے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہر کچھ دن بعد یا ہفتے میں ایک بار ایسا کرنے سے یہ صاف رہے گا تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔

چیزوں کو بکھیرنے سے احتیاط کریں

باتھ روم میں جگہ کو صاف رکھنا بہت ہی مشکل کام ہے اس لیے آپ کو چاہے وہاں پہ سامان کو بکھیرنے سے مکمکل احتیاط کریں ۔اگر آپ شیو کرتے ہیں یا باقی ضرورت کا سامان رکھتے ہیں تو کوشش کریں ان کو ترتیب سے رکھیں۔

آپ کا ٹوتھ برش رکھنے کا کپ ہمیشہ بہت جلدی گندا ہو جاتا ہے کیوں کہ  جب تک آپ کے ٹوتھ برش سوکھتے ہیں اس میں کافی سارا پانی اور ٹوتھ پیسٹ گر جاتا ہے۔ 

اس کو ہفتے میں ایک بار ضرور صاف کریں اور پھر یہ مسئلے والی بات نہیں رہے گی۔ اوہ اور ہر در مہینے بعد اپنے ٹوتھ برش تبدیل کرنا نہ بھولیں۔ پرانے والے سنبھال کے ضرور رکھ لیں کیوں کہ یہ صفائی کے کام آتے ہیں۔

شیشے کی صفائی

باتھ روم میں شیشے کو لازمی اہمیت حاصل ہے اگر تو آپ کے باتھ روم کا آئینہ دھندلا ہوجائے تو اس میں کچھ صاف نظر ہی نہیں آتا ۔ ایسا ہونے پر بغیر جیل والے ٹوتھ پیسٹ کی کوٹنگ شیشے پر کریں اور پھر صاف کرلیں۔

پردوں کو صاف سُتھرا رکھنا بھی ضروری ہے

پردوں کو صاف کرنے کے لیے ان کو گول مول کر کے واشنگ مشین میں ڈال کر دھونے سے اس میں سے میل اور گند نکالا جا سکتا ہے ۔

سنک کی صفائی

اگر آپ باتھ روم کا سنک صاف کرنا چاہتے ہیں تو ٹوتھ پیسٹ کی کچھ مقدار کو میں ڈالیں اور پھر کسی اسفنج سے رگڑ کر دھودیں۔ سنک صاف بھی ہوجائے گا اور ٹوتھ پیسٹ ڈرین پائپ سے آنے والی بو کا بھی خاتمہ کردے گا۔ اسے آزما کر دیکھیں۔

کناروں کو بھی صاف کریں

باتھ روم میں بعض اوقات ٹب ، سنک ، کاؤنٹر اور کھڑکیوں کے کناروں میں گند اور مٹی جمع ہو جاتی ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ اس کے کناروں کو بھی ہفتے میں ایک بار لازمی صاف کریں۔

میلے اور گیلے کپڑے ہرگز نہ رکھیں

باتھ روم میں میلے کپڑے اور گیلا تولیہ ہرگز نہ رکھیں کیونکہ اس طرح کرنے سے باتھ روم صاف ہونے کے باوجود گندہ نظر آتا ہے۔ گیلا تولیہ ہمیشہ سٹینڈ پر لٹکانا چائیے۔

باتھ ٹب کو بدبو سے بچائیں

اگر آپ اپنے باتھ ٹب میں بدبو پیدا ہونے سے پریشان ہیں تو نکاسی کے نظام میں بیکنگ سوڈا کا ایک کپ ڈال دیں ۔آپ حیران رہ جائیں گے۔

ٹوائلٹ میں صفائی کے لیے بلیچ کا ستعمال کریں

ٹوائلٹ کی بدبو اور داغ دھبوں سے چھٹکارا پانے کے لیے اس میں کلورین والی بلیچ ڈال کر ڈھکن بند کر دیں ۔ آپ یقینی فرق محسوس کریں گے۔

فرش کی صفائی

چاہے باتھ روم کا فرش کسی بھی مواد سے بنا ہو یہ گندا ضرور ہو جاتا ہے کیوں کہ اس پر مسلسل پانی گرتا رہتا ہے۔ 

ہر ہفتے اسے اینٹی بیکٹیریل مادے سے صاف کر کے جراثیم کو پھلنے پھولنے نہ دیں اور سب لوگوں کو تنبیہ کر دیں تا کہ وہ گیلے فرش پر نہ چلیں۔

مزید تجاویز کے لیے اس کو دیکھیں ہفتے کے آخر میں باتھ روم کو سیٹ کرنے کے۱۴ طریقے

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu