باتھ روم کی صفائی کے ۵ کارآمد مشورے

Shahtaj Shahtaj
homify Nowoczesna łazienka
Loading admin actions …

باتھ روم گھر کے کسی بھی افراد کی صحت اور صفائی کے لئے لازمی حصے قرار دیے جا سکتے ہیں، کیونکہ ان جگہوں پر جراثیم جلد پرورش پاتے ہیں اور انسان کی صحت پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ ہم یہاں پر آپکو کچھ مشورے اور ٹوٹکے دیں گے جو بےحد کارآمد ہیں اور مفید بھی۔

۱۔ دیواروں اور فرش کی صفائی

گھر ہو یا گھر سے وابستہ کوئی بھی حصہ، انکی دیواروں، چھتوں اور فرش کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ اگر کچھ دن ان پر توجہ نہ دی جائے تو جالے بن جاتے ہیں اور ان جگہوں پر عجیب سی ویرانی پھیل جاتی ہے۔ اس لئے دیواروں پر بھی ہاتھ لگنے سے بھی عجیب دھبّے اور میلا پن نظر آنے لگتا ہے۔ اس لئے کوشش کریں کہ لمبا ڈنڈا یا برش لے کر چھتوں کی صفائی کرتے رہیں اور دیواروں پر بھی سرف والا گیلا کپڑا لگا کر صاف کریں۔ 

مزید مشوروں کے لئے ہمارے ماہرین سے بات کریں۔

۲۔ صاف تولیے کا استعمال

روزانہ تولیہ استعمال کرنے کے بعد اسے دھوپ میں ضرور ڈالیں، تاکہ اس میں جراثیم پیدا نہ ہوں اور گیلے کپڑوں کی ایک مخصوص بو جو کپڑوں میں بس جاتی ہے وہ ختم ہوجائے اور کوشش کریں کہ ایک دو دن کے بعد تولیہ بدل دیا جائے۔

۳۔ صابن دانی اور برش وغیرہ کی جانچ پڑتال

صابن دانی کو روزانہ دھو کر صاف کرلیا جائے اور برش وغیرہ کا جو استعمال کرنے والی جگہ ہے اسے بھی مستقل صاف کیا جائے۔ ٹوٹھ پیسٹ، شیمپو، فیس واش اور شاورجیل انکو بھی آپکو ہمیشہ چیک کرنا چاہئے، انکی ایکسپائیری کو بڑے غور سے دیکھیں اور مدت کے حساب سے ردوبدل کرنا چاہئے تاکہ میعاد کے بعد استعمال سے بچیں اور نقصان سے بھی۔

۴۔ روزانہ دھلائی

باتھ روم کی صفائی میں روزانہ کی دھلائی کی اہمیت اپنی جگہ ہے، کموڈ کا استعمال ہو یا باتھ روم کا فرش، کوشش کرنی چاہئے کہ اسے کھلے پانی سے دھویا جائے اور کموڈ کے ڈھکّن کو بند کرنے کی عادت ہونی چاہئے اور اس میں سرف یا بلیچ کا استعمال بھی اچھے سے کیا جائے تاکہ میل کچیل بھی نہ رہے اور اگر کوئی مہمان بھی آئے تو اس پر بھی ایک اچھا تاثر قائم رہے۔ اس کے علاوہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہفتے کے کسی مخصوص دن میں نالیوں میں بھی کوئی تیز قسم کے کیمیائی ڈالی جائے جیسے کہ ہلکا تیزاب یا بلیچ وغیرہ تاکہ کیڑے مکوڑے نالیوں کے ذریعے اندر نہ آ سکیں اور ینہیں نالیوں میں بھی بسیرا کرنے کا موقع نہ مل سکے۔ اس کے علاوہ وقتاََ فوقتاََ جراثیم کش ادویات کا استعمال بھی جاری رکھنا چاہئے تاکہ افراد خانہ بیماریوں سے بچیں، خصوصاََ بچے۔

۵۔ کھلا اور ہوادار

کوشش کرنی چاہئے کہ گھر کے باتھ رومز کھلے اور ہوادار ہوں تاکہ ہوا کا گزر آسانی سے ہوسکے۔ کاشش کریں کہ باتھ روم میں میلے کپڑے وغیرہ بھی جمع نہ ہوں اس سے بھی بدبو پیدا ہوتی ہے اور ایک ناگوار بو کا احساس بھی پیدا ہوتا ہے۔ کموڈ کو ہر بار استعمال کرنے کے بعد فلیش چلانے کی بھی عادت بنائیں۔ باتھ روم جب صحیح صاف ہوجائے تو فینائل کا استعمال آپ معمول پر رکھیں اور کسی بھی طرح کا ائیرفریشنر استعمال ضرور کریں تا کہ وہ تازگی کا احساس برقرار رہے۔ باتھ روم کی صفائی میں اگر تھوڑا وقت اور توجہ دی جائے تو گھر کا یہ حصہ بھی چمکتا نظر آئیگا۔

گھر کی صفائی کے تجاویز جاننے کے لئے پڑھیں: گھر کو صاف رکھنے کی ۷ تجاویز

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu