45 رجحان پزیر کمروں کے جدید سٹائل

usranaz usranaz
Ponte Milvio | Minimal Design, EF_Archidesign EF_Archidesign Nowoczesny salon
Loading admin actions …

اجلاس کی جگہ کوہمیشہ بہت کشش اور منظم ہونا چاہئے کیوںکہ یہ جگہ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے اس لئے آپ کے گھر کو سجانے اور خوبصورت  بنانے کے لئے کے اسے گھر کے تمام  سٹائل کے ساتھ ہم آہنگ کرنا کوئی آسان کام نہیں ھے اسلئے ہمارے ماہریں نے آج ھومی فائی کے اس مضمون میں آپ کے لئے 45 جدید اور سٹائلش انداز پیش کئے ہیں جو آپ کے گھر کے کمروں کی آرائش اور زیبائش میں بہت مدد فراہم کریں گے۔

1۔ مکمل روشن

اپنے کمرے کے ماحول میں کشادگی پیدا کرنے کے لئے ضروری ھے کہ اس میں روشن لائٹوں کا مناسب انتظام کیا جائے۔ ایک روشن کمرہ ماحول میں تازگی اور فرحت کے ساتھ واضح کشادگی فراہم کرتا ھے۔

2۔ ہلکے رنگ

جدید اور سٹائلش انداز کے لئے ضروری ھے کہ کمرہ میں ہلکے رنگوں کا استعمال کیا جائے، یہ کمرے میں خوبصورتی اور دلکشی فراہم کرتے ہیں۔ہلکے رنگوں کے استعمال سے چیزیں بہت واضح اور پیاری نظر آتی ہیں۔

3. ملاپ کے فرنیچر

آپ ایسے فرنیچر کا انتخاب کریں جو آپ کے کمرے کے لئے بہت مناسب اور درست ھو۔آپ کے کمرے کی جگہ کے عین مطابق ھوں اور کمرے کی چیزوں سے ہم آہنگ ھوں۔

4۔ چھوٹے کمرے

ایک ایل شکل اور سائز کا صوفہ اور  ٹیبل ایک آرام دہ ماحول پیدا کرنے کے لئے کافی ہے.

5۔ سفید اور مفسل رنگ

فرنیچر سے لے کر دیواروں تک ایک مکمل سفید کمرہ ،یہ رنگ اس جگہ میں کشادگی پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ھے۔ لیکن اس کمرے میں نصب آرائشی عناصر مزید خوبصورتی اور دلکشی پیدا کر رہے ہیں۔

6. خوبصورت خیالات کے ساتھ

اس گھر کے بناوٹی ڈیزائن سے فائدہ اٹھاتے ھوئے، دوستوں اور خاندان کے لوگوں کے ساتھ مل بیٹھ کر قدرت سے لظف انداوز ھونے کی جگہ فراہم کی گئی ھے۔

7۔ منظم طور پر

ٹی۔وی کے لئے شیلف اور فرنیچر کا استعمال ہر چیز کو سلیقے اور ترتیب سے رکھنے میں مدد دیتا ھے۔

8۔ قالین

قالین آپ کے گھر میں ماحول کو دلکش اور شاندار بناتا ھے، اس کے ساتھ آپ کے گھر کی خالی جگہوں کو پُر کرنے کئے یہ ایک بہترین حل ھے۔

9۔ ہم آہنگ انتخاب

مختلف رنگوں کا مجموعہ ایک اچھا انتخاب ھے، خاص کر ہلکے اور شوخ رنگوں کے امتزاج سے جیسے سفید اور سرمئی رنگ اس کمرے کی دلکشی میں بے پناہ اضافہ کر رہے ہیں۔

10. جدید اور نفیس

خاکستری فرنیچر، پینٹنگز اور ایک قالین کے ملاپ سے، اس شاندار کمرے کی بہترین تجاویز اور خیالات کو نہیں بھولا جا سکتا۔

11۔ نوجوان

اگر آپ جدید عناصر کو جمع کرنے سے محبت کرتے ہیں ، اور سجاوٹ ک ساتھ اپنی شخصیت کی عکاسی چاہتے ہیں تو اپنے آپ کو رنگوں اور ڈیزائن میں محدود مت کریں۔

12.مکمل خاندان کے لئے

پورے خاندان کے مکمل اجلاس کے لئے مناسب جگہ پربہترین فرنیچر کا انتخاب کریں۔

13۔ خوبصورت پیغامات

اپنی دیواروں کو اس طرح سجائیں کہ یہ آپ کے دن کا آغاز اور اختتام کو مثبت انداز میں پیش کریں۔

14۔ سادہ اورآرام دہ

homify Minimalistyczny salon

اگر آپ بہت سی چیزوں کے جھمگھٹے کے بغیر سادہ چیزوں سے محبت ھے، تو صرف فرنیچر، ایک کافی ٹیبل اور ایک آرائشی عنصر اس ڈیزائن کے لئے کافی ہے.

15. خوبصورت اور جدید کمرے

PASSIONE PER IL BIANCO, StudioG StudioG Minimalistyczny salon

آپ کمرے کی بڑی چیزوں کے لئے سفید اور چھوٹی سجاوٹی اشیاء کے لئے سیاہ رنگ کا انتخاب کریں، یہ آپ کے کمرے کو سٹائلش اور دیدہ زیب بنا دے گا۔

16. ایک مختلف دیوار

اپنے کمرے کے کسی کاص حصہ کو باقی گھر اور کمرے سے مختلف بنانے کے لئے اس میں کوئی دلچسپ اور عجیب ڈیزائن کا اضافہ کر دین، جیسے بغیر سیمنٹ کی اینٹوں سے بنی دیوار۔

17. ایک پتھر کی دیوار

قدرتی مواد اور ڈیزائن کے ساتھ اس کی دیواریں دوسرے عناصر اور سجاوٹ کے ساتھ ہم مزاج اشتراک کرتے ھوئے کمرے میں دلکشی پیدا کرتی ہیں۔

18۔ سیاہ رنگ مرکزِ نگاہ

سیاہ رنگ بھی اہم ھو سکتا ھے جب آپ اس کے ساتھ ہلکوں رنگوں کا ملاپ کریں گے۔

19. ایک چھوٹی چمنی

casa Mast, yesHome yesHome Śródziemnomorski salon

پہلی نظر میں یہ چمنی اپنے کمرے  میں ایک دعوتی احساس دیتی ہے.

20. بالواسطہ نظم روشنی

کمرے کے ماحول کو روشن کرنے کے لئے اس میں دیگر روشنی کے علاوہ ایک خوبصورت سجاوٹی لیمپ کا استعمال کریں

21. ایک سوفی

اپنے کمرے میں صرف ضروریات کی چیزیں رکھیں تا کہ اس میں زیادہ سے زیادہ کشادہ جگہ فراہم ھو سکے۔ ایک سنگل صوفہ اس ماڈل میں بہت سی ضروریات کو پورا کر رہا ھے۔

22. ایک آرام دہ کمرہ

اپنے پسندیدہ شو دیکھتے وقت کافی بڑا صوفہ کے ساتھ تا کہ یہ آپ کے کمرے کو آرام دہ بنا سکے۔

23۔ شوخ رنگ

آپ کے رہائشی کمرہ میں شوخ رنگ استعمال ھو سکتے ہیں خاص کر آپ کی آرائشی عناصر جیسے کمرے میں ڈالا گیا زرد رنگ کا قالین بہت دلکش منظر پیش کر رہا ھے۔

24۔ چمکتے ستارے

یہ مختلف قسم کے چمکتے ستارے کمرے کو روشن اور خوبصورت ماحول پیدا کرنے کے لئے استعمال ھوتے ہیں۔

25. رنگین کشن

رنگوں سے بھرے چھوٹے چھوٹے عناصر،، سوفی پر رنگا رنگ کشن ہیں جس کے ساتھ آپ کے کمرے میں رومانوی ماحول پیدا ھو رہا ھے۔

26۔ قدرتی طرز

فطری ماحول پیدا کرنے کے لئے، ایک چھوٹی لکڑی کی میز آپ کے کمرے میں فطرت کی عکاسی کر رہا ھے۔

27۔ ٹانگوں کے بغیر میزیں

Living, GIO AIO GIO AIO Minimalistyczny salon

ایک شاندار آئیڈیا، بغیر ٹانگوں کے  میز آپ کے کمرے میں ایک نئی جدت اور دلکشی پیدا کر رہی ہیں۔

28۔ تصاویر

Casa Dash, Ad'A Ad'A Minimalistyczny salon Marmur

آرٹسٹک تصاویر، ان کو استعمال سے کمرے میں ایک جدید ترین اور خوشگوار ماحول پیدا کرنے میں مدد ملتی ھے۔

29۔ زمینی رنگ

خاکی رنگ بھی ایک مقبول پسند ہے کیونکہ یہ غیر جانبدار رنگ کسی بھی دوسرے رنگ کے ساتھ مل کر استعمال کیا جائے تو اس کا نتیجہ خوبصورت نکلتا ھے۔

30. بہترین جگہ

homify Nowoczesny salon

یہ کمرہ، صحیح اور کامل جگہ پر واقع ہے جہاں  روشنی وافر مقدار میں اندر آتی ھے اور آپ جہاں سے پورے شہر کو دیکھ سکتے ہیں ۔

31. وال پیپر

وال پیپر کے ساتھ دیواروں کی کوٹنگ سجاوٹ میں بہت مدد دیتی ھے اگر آپ کے پاس ایک شاندار ڈیزائن کے وال پیپر ہیں تو آپ کو کمرے کی سجاوٹ کرنے کی ضرورت نہیں ھے۔

32. ایک پرتعیش کمرہ

اس کمرے کی ہر چیز چمک رہی ھے، اس کے میز سے لے کر صوفہ اور فرش تک ہر ایک عنصر کمرے کی رونق کو بڑھا رہا ھے۔

33. ایک مختلف فرش

اس خوبصورت ڈیزائن دار فرش پر ایک صوفہ رکھا گیا ھے جس کا رنگ فرش کے ڈیزائن سے ملاپ رکھتا ھے۔ سیاہ کشن ایک دلفریب منظر پیش کر رہے ہیں۔

34. کامل کافی کی میز

 ہیرے سے مماثلت رکھتی یہ کافی کی میز ایک جدید اور دلکش ماحول تخلیق کر رہی ھے۔ اس کی بدولت کمرے کا ہر عنصر چمک رہا ھے۔

35۔ آرام دہ گدیلہ میز

یہاں تک کہ آپ کی میز آرام دہ، ایک بہت ہی آرام دہ تاثر پیدا کر رہی ھے

36۔ تمام صوفوں کے ساتھ

کمرے میں ضروری اشیاء کے حصول میں صوفے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

37. کامل مجموعہ

خوبصورت سرمئی چمنی کے ہم مزاج رنگوں کی شیلفیں اور سرمئی رنگ کا صوفہ خاکی فرش کے ساتھ ایک دلچسپ اور حیرت انگیز ماحول تخلیق کر رہے ہیں، سفید چمکتی دیواریں اور چمکتے روشنی کے آلات ایک سحر انگیز ماحول کو پروان چڑھا رہے ہیں۔

38۔ سینما کا ماحول

اس اجلاس کی جگہ پر خاندان یا دوستوں کے ساتھ فلموں اور پروگراموں سے لطف اندوز کرنے کے لئے بڑے ٹیلی ویژن کی کمی محسوس نہیں کر سکتے.

39۔ پُر سکون اور آرام دہ

اپنے پاؤں فرنیچر پر رکھ کر آرام کرنے  کی طرح سہولیات سے لطف اندوز ھونے کے لئے اس قسم کے لوازمات کے لئے یہ صوفی بہترین ھے۔

40۔ پرانی طرز کا فرنیچر

اجلاس کے کمرے میں جہاں آپ خاندان اور دوستوں کے ساتھ ٹٰی۔وی شو کو دیکھ کر لطف اندوز ھو سکتے ہیں یہاں پر پرانی طرز کا ایک چھوٹا میز دلکش آرائشی عنصر کے طور پر پیش کیا گیا ھے۔

41. دلکش جگہ

غیر جانبدار رنگوں سے سجایا گیا یہ کمرہ سرمئی صوفوں اور اسی رنگ کے قالین کے ساتھ کافی خوبصورت اور آرام دہ جگہ پیش کر رہے ہیں۔

42۔ زندگی سے بھر پور سفید رنگ

سفید رنگ کو یہاں ایک سنجیدہ رنگ کے طور پر پیش کیا گیا ھے، سفید رنگ کے صوفے اور سفید چمکتی دیواریں کے ساتھ ہلکے رنگ کی چھوٹی سی صوفی نہائت خوبصورت تاثر پیش کر رہی ھے۔

43۔ خوبصورت لیمپ

منظم روشنی کے لئے، مختلف اقسام کے جدید اور خوبصورت لیمپ کا استعمال کریں۔

44۔ تصاویر کے ساتھ

اپنے کمرے کے ماحول کو دلچسپ بنانے کے اپنے پسندیدہ فنکار کی ایک تصویر کو منتخب کریں یا فنکارانہ پینٹنگز کی ایک نقل کے لئے اپنے کمرے میں ایک جگہ کا انتخاب کریں۔ یہ ایک دلچسپ اضافہ ثابت ھو گا۔

45۔ مشترکہ ملاپ کا ماحول

اگر آپ کے پاس زیادہ جگہ نہیں ھے تو آپ ان دونوں انداز کو ایک ہی جگہ پر یکجا کر دیں۔آرائشی عناصر اور ضروریات کو خوبصورت انداز میں پیش کریں۔

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu