11 ایسی باتیں جن سے آپ کو کسی کے گھر مہمان بن کے جاتے ہوۓ پرہیز کرنا چاہیۓ

Hamna – Homify Hamna – Homify
Nice Time Clock, dESIGNoBJECT.it dESIGNoBJECT.it Minimalistyczne domy Matal
Loading admin actions …

کسی دوسرے کے گھر جا کے آرامدہ رہنا ایک اہم بات ہے لیکن اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس گھر کے مکین آپ کی موجودگی سے غیر آرامدہ محسوس نہ کریں اور ان کی روز مرہ کی روٹین آپ کی وجہ سے ڈسٹرب نہ ہو۔ خاص طور پر جب آپ ان کے گھر چند دن کے لیے رہنے جائیں۔

کبھی کبھی ہم چند ایسے کام کر جاتے ہیں جن کی وجہ سے ہر کوئی غیر آرامدہ ہو جاتا ہے۔ ان میں چند باتیں ایسی ہوتیں ہیں جنہیں ایک مہمان کے طور پر آپ کو بالکل نہیں کرنی چاہیئں۔ اسی لیے آج ہم ہومی فائی میں 11 ایسی باتیں پیش کریں گے جن سے ہرمہمان کو بچنا چاہیۓ۔ تو اگر آپ کسی کے گھر مہمان بن کے جا رہے ہیں تو پہلے یہ ضرور پڑھیں۔

1- دروازہ کھلا چھوڑ دینا

دروازہکھلا چھوڑ کر اندر آنا نہ صرف حفاظتی نقطئہ نظر سے درست نہیں بلکہ سردیوں اور بارش کے موسم میں یہ پورے گھر کا درجئہ حرارت غیر آرامدہ بنا دیتی ہیں اور ویسے بھی یہ بات آپ کی اچھی تربیت کی نشاندہی کرے گی۔ 

2- کچرا پھیلانا اور گھر کو بکھیرنا

جب ہم کسی دوست یا فیملی کے ہاں زیادہ وقت گزارتے ہیں تو ادھر اپنے آپ کو بہت زیادہ آرامدہ محسوس کرنے لگتے ہیں اور اس کی وجہ سے بہت سی ایسی حرکتیں کر جاتے ہیں جو کہ گھر کے مکینوں کے لیے بہت پریشان کن ہوتیں ہیں۔ ان باتوں میں شامل ہے خواہ مخواہ کا کچرا کرنا اور چیزیں پھیلا کر چوڑ دینا جیسے کہ کمرے کی چادریں وغیرہ کھلی چھوڑ دینا اور اپنی ذاتی چیزیں ہر جگہ بکھیر دینا۔ یاد رکھیں یہ آپ کا گھر نہیں ہے اس لیے اس کو سمیٹ کر صاف ستھرا رکھنا آپ کا فرض ہے۔

3- گھر کی صفائی میں مدد کی پیشکش نہ کرنا

homify Nowoczesna kuchnia Duże AGD

جب آپ کھانا کھاناختم کر لیں تو کم از کم گندے برتنوں کو دھونے والی جگہ تک ضرور لے کر جائیں۔ اس کے علاوہ آپ فرش کی صفائی کی بھی پیشکش کر سکتے ہیں تاکہ کھانے کے گرے ہوۓ ٹکڑے اٹھاۓ جا سکیں۔

4- گھر کے مکینوں کے طے شدہ اصولوں کی پاسداری کرنا

ہر گھرانے کے کچھ طے شدہ اصول و ضوابط ہوتے ہیں جن پر عمل کرتے ہوۓ وہ اپنی زندگی گزارتے ہیں۔ اس لیے جب آپ کسی کے گھر رہنے جائیں تو ادھر کے اصول کی پاسداری کر کے آپ اس گھر کے مکینوں کو عزت دے رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے کبھی بھی کوئی اصول نہ توڑیں تاکہ سب لوگ خوش اور آرامدہ رہیں۔

5- وقت کی پابندی نہ کرنا

ایک مہمان کے طور پر یہ بہت ضروری ہے کہ آپ وقت کی پابندی کریں۔ نہ تو بہت ہی زیادہ پہلے پہنچ جائیں اور نہ ہی طے شدہ وقت کے بہت دیر بعد۔

6- کمرے کو سمیٹنے میں مدد نہ کرنا

آپ کسی کے گھر مہمان بن کے گۓ ہوتے ہیں، ہوٹل میں موجود نہیں کہ آپ بستر کو اسی طرح پھیلا بکھرا چھوڑ دیں اس لیے بستر استعمال کرنے کے بعد کمبل کو تہہ کریں اور تکیوں اور چادر کو سیدھا کریں۔

7- گھر کی کسی پرائیویٹ جگہ میں داخل ہو جانا

SS16 Style Guide - Coastal Elegance - Home Office/Study LuxDeco Wiejskie domowe biuro i gabinet office,study,home office

ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنے دوستوں اور فیملی کی ذاتی زندگی کے بارے میں کافی تجسس رکھتے ہیں اور خاص طور پر اگر ان کے گھر میں کوئی ایسا کمرہ موجود ہے تو ہم اس میں جانے کی ضرور کوشش کرتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ اگر کوئی آپ کو اپنے گھر ٹھیرنے کی اجازت دے رہا ہے تو یہ اس کی اچھائی ہے۔ تو پھر آپ بھی اپنے میزبان کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوۓ ان جگہوں سے پرہیز کریں جدھر آپ کا میزبان آپ کو لے جانا پسند نہیں کرے گا۔

8- اپنے پرہیز اور پسند نہ پسند کے بارے میں نا بتانا

4 Bedroom Apartment Interior Design Bangalore, Ghar360 Ghar360

اگر آپ کو کھاےنے میں کسی خاص قسم کا پرہیز ضروری ہے یہ پھر آپ کو کسی چیز سے الیرجی ہے تو اس کا مہمان کو پہلے سے بتا دیں تاکہ ہر کوئی خوش رہے۔

9- گھلنے ملنے سے گریز کرنا

اگر کوئی آپ کو اپنے مکھر میں چند دن گزارنے کے لیے بلاتا ہے تو آپ کوشش کریں کہ آپ بہت سا وقت اپنے کمرے میں گزارنے سے پرہیز کریں۔ آپ دن کا زیادہ وقت دوستانہ ماحول میں اپنے میزبانوں سے بات کرتے ہوۓ گزاریں اور اگر آپ اپنا کچھ وقت اپنے کمرے میں گزارنا چاہتے ہیں تو اس سے پہلے اپنے میزبانوں سے اجازت لے لیں۔

10- میزبانوں کی پرائیویسی کا خیال رکھیں

دوسری طرف یہ بات بھی ضروری ہے کہ مہمان اور میزبان دونوں ایک دوسرے کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔ اس طرح ہر کوئی زیادہ آرامدہ محسوس کرے گا۔

11- جوتوں کو ادھر ادھر بکھیر دینا

گھر میں داخل ہوتے ہی ساتھ ادھر ادھر جوتے اتار دینے سے گھر کے مکین بہت زیادہ تنگ ہوتے ہیں۔ اس لیے آپ اپنے میزبانوں سے شروع میں ہی پوچھ لیں کہ جوتے اتار کر کدھر رکھنے ہیں تاکہ آپ کے میزبان پریشانی سے بچ سکیں۔

مہمانوں کو متاثر کرنے کے 10 طریقے بھی دیکھیں!

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu