روشن اور خوبصورت انٹیریر کے ساتھ ایک جدید پاکستانی گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
Residencia Piatã III, Milla Holtz & Bruno Sgrillo Arquitetura Milla Holtz & Bruno Sgrillo Arquitetura Eklektyczny salon
Loading admin actions …

ہم پاکستانی لوگ رنگوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور یہ پسندیدگی ہمارے گھروں کی سجاوٹ کے وقت بھی نظر آتی ہے۔ ہم شوخ اور گہرے رنگوں کے استعمال سے بالکل بھی نہیں گھبراتے اور اپنے ذوق کے  مطابق سجاوٹ کرتے ہیں۔

یہ سب باتیں درست ہیں لیکن یاد رکھیں کہ رنگوں کے استعمال میں احتیاط سے بھی کام لینا ہوتا ہے کیونکہ جو رنگ آپس میں میل نہ کھاتے ہوں ان کے اکٹھے استعمال سے نتائج بہت برے نکلتے ہیں۔ لیکن اگر یہی درست رنگوں کا استعمال کریں تو آپ کا گھر بہت جدید اور دلکش انداز دینے لگتا ہے۔ 

ہومی فائی کے ماہرین نے اس مشکل میں آپ کی مدد کرنے کے لیے یہ آئیڈیا بک تیار کروائی ہے۔ تو پھر چلیں دیکھتے ہیں کس طرح درست رنگوں کا استعمال گھر کو کتنا خوبصورت اور روشن بنا دیتا  ہے۔

دیوان خانے میں نیلا رنگ

سفید اور گہرے خاکی رنگ کے ساتھ نیلے رنگ کے استعمال سے بنا یہ دیوان خانہ بہت ہی جدید اور دلکش انداز پیش کر رہا ہے۔ سفید صوفے پر رکھے نیلے کشن اور دیوار پر لٹکی نیلی تصاویر الگ ہی خوبصورتی پیش کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ نیلی الماری بھی اس جگہ ایک بہت دلکش اضافہ ہے۔

اب آپ دیکھیں اور کدھر کدھر نیلا رنگ اپنی بہار دکھا رہا ہے۔

نیلے اور سفید کا حسین ملاپ

اس پورے دیوان خانے میں دیکھیں آپ کو ہر جگہ نیلے رنگ کے ساتھ توازن پیدا کرنے کے لیے سفید رنگ نظر آۓ گا، جیسے سفید صوفے نیلے کشن، سفید دیوار نیلی تصاویر۔ یہ دکھنے میں بہت ہی حسین لگ رہا ہے۔

فیروزی رنگ کے ساتھ کھانا کھانے کی جگہ

اس پوری جگہ میں نیلا رنگ زیادہ استعمال نہیں ہوا ۔ لکڑی کی کرسیاں، شیشے کی میز، سفید دیوار لیکن ادھر فیروزی رنگ کی الماری اس پورے ماحول میں جان ڈالنے کے لیے جان بوجھ کر رکھی گئی ہے۔

دلکش بالکنی

باقی گھر کی طرح بالکنی پر بھی بہت سے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہاں بھی نیلا رنگ سب پر بھاری ہے لیکن باقی رنگوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس جگہ پر ہر کوئی بہت آرامدہ اور پرسکون محسوس کرے گا۔ اس کے علاوہ قدرتی روشنی اس جگہ کو اور تازگی بھرا احساس دے رہی ہے۔

حسین باورچی خانہ

باورچی خانے میں ڈھیر سارے رنگوں کا استعمال کتنا اچھا خیال ہے نا۔ یہ پتلا باورچی خانہ سفید رنگ کے استعمال سے اور زیادہ چھوٹا لگتا۔ لیکن ان مختلف رنگوں کے جادو سے اب یہ جگہ زندگی سے بھرپور اور کشادہ لگ رہی ہے۔

خوبصورت غسل خانہ

اس گھر کا دورہ غسل خانے کو دیکھے بغیر تو ختم ہونا ناممکن ہے۔ سفید چھت اور مدھم رنگ کے فرنیچر اور سنک سے اس غسل خانے میں ایک دم بہت دلکشی پیدا ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ سنہری رنگ کے ہلکے پھلکے استعمال سے اس جگہ کو بہت کلاسی اور پرسکون انداز مل رہا ہے۔

مزید انداز دیکھنے کے لیے یہ آئیڈیا بک دیکھیں۔

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu