باورچی خانے میں موجود سپلیش بیک کے 10 منفرد خیالات

Hamna – Homify Hamna – Homify
Custom Map Wallpaper, Wallpapered Wallpapered Nowoczesna kuchnia
Loading admin actions …

آپ باورچی خانے کی آرائش کے کسی بھی ماہر سے پوچھیں تو وہ آپ کو بتائیں گے کہ کوئی چھوٹی سی بھی تبدیلی یا تو آپ کے باورچی خانے کو بہت دلکش بنا دے گی یا اس کا نقشہ پورہ بگاڑ دے گی۔ اسی لیے یہ بہت ضروری بات ہے کہ آپ صرف کوئی زبردست سا کیبنٹ یا پھر کاؤنٹر کی سطح ہی نہ لیں بلکہ اس کے ساتھ یہ بھی دیکھیں کہ آپ کی پسند آپ کے باورچی خانے کو بگاڑ ہی نہ دے۔ اس غلطی سے آپ کو بچانے کے لیے ہم آج آپ کے لیے لاۓ ہیں سپلیش بیک کے مختلف انداز۔۔۔ آپبھی دیکھیں کہ آپ کے باورچی خانے میں کون سا انداز سب سے بہتر ہے۔

1. ​رنگین شیشے کے ساتھ مقناطیسی پٹی

اگر آپ فوری رنگ کا اضافہ چاہتے ہیں تو یہ رنگین شیشے بہت زبردست رہیں گے۔ اور یہ مقناطیسی پٹی تو بہت کار آمد ثابت ہو گی۔

2. ​شیشے کے ٹائلز

Aqua Marine Turquoise Glass Metro Tile Kitchen Splash Back homify Nowoczesne ściany i podłogi Płytki Kafelki

دیکھیں یہ انداز کتنا دلکش لگ رہا ہے۔ شیشے کی فنیشنگ کے ساتھ اس کی صفائی کتنی آسان ہو گی۔ آپ دنیا کا کوئی بھی رنگ منتخب کر سکتے ہیں۔

​نزدیک سے دیکھیں

Aqua Marine Turquoise Glass Metro Tile Kitchen Splash Back homify Nowoczesne ściany i podłogi Płytki Kafelki

ان شیشے کے ٹائلز کو قریب سے دیکھیں کہ یہ کتنے دلکش لگ رہے ہیں۔ اور نیلے رنگ کے ساتھ نارنجی کا ملاپ کتنا اچھا لگ رہا ہے۔

3. ​ماربل سلیب

Marble Splashback homify Nowoczesna kuchnia

اگر آپ اپنے باورچی خانے کو پر تعیش انداز دینا چاہتے ہیں تو ان ماربل سلیب کو ضرور دیکھیں۔ یہ آپ کے باورچی خانے میں بہت ہی زیادہ دلکشی پیدا کریں گے۔

4. ​قدرتی پتھر کے ٹائلز

Charm & Character Rencraft Wiejska kuchnia Drewno O efekcie drewna Szafki i regały

اگر آپ اپنے سپلیش بیک کے طور پر قدرتی پتھروں کے ٹائلز کو استعمال کریں تو یہ آپ کے باورچی خانے کا انداز ہی بدل دیں گے۔

5. ​صدف انداز

اگر آپ کچھ منفرد کرنا چاہتے ہیں تو اس طرح کے سیپ کے انداز والے ٹائلز بھی بہترین ہیں۔

6. ​موزیک ٹاؤلز

موزیک ٹاؤلز تو ہر کوئی استعمال کرتا ہے۔ مگر اس طرح کے منفرد اشکال والے ٹائلز تو یقیناً بہت ہی الگ اور دلچسپ لگیں گے۔

7. ​شیشے کے پینل

اگر آپ کو ایک ہی رنگ کے شیشے کے ٹائلز پسند نہیں تو آپ عین اپنے ذوق کے مطابق خود سے بھی ان شیشے کے پینل کو استعمال کرتے ہوۓ کوئی منفرد انداز بنوا سکتے ہیں۔

8. ​شیشے کے فریم میں موجود نقشہ

ہمیں تو یہ آئیڈیا بہت ہی اچھا لگا ہے۔ آپ کوئی ایسا نقشہ لیں جو آپ کے لیے اہمیت رکھتا ہو، اس کو وال پیپر کی طرح دیوار پر لگائیں اور پھر اس پر شیشے کی حفاظتی سکرین لگا دیں۔

9. ​انٹیک شیشہ

کیا آپ کو بھی یہ قدیم اور دیہی لک کے ساتھ موجود شیشہ پسند ہے؟ منفرد اور منعکس، یہ انداز بہت ہی زبردست ہے۔

10. ​منفرد رنگ

شیشے کا پینل جو کہ ایک منفرد رنگ کا ہو۔ یہ انداز آپ کے باورچی خانے میں نئی جان ڈال دے گا اور کرنے کے لحاظ سے یہ بہت سادہ اور آسان ہے۔ آپ کو بس شیشے کو ناپ کے مطابق کٹوانا ہو گا اور اسے لگوانا ہو گا۔۔۔ بس!

کچن کی دیواروں کے لیے دس نا قابل یقین تجاویز بھی دیکھیں.

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu