کپڑے دھونے اور سکھانے کی جگہ ڈیزائن کرنے کی 10 بہترین تجاویز

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Casa en Cala Bassa, Ibiza, DUE Architecture & Design DUE Architecture & Design Nowoczesne domy
Loading admin actions …

کپڑے دھونے، سکھانے اور استری وغیرہ کرنے کا کمرہ ڈیزائن کرنا اتنا مشکل کام نہیں ہےجتنا آپ سمجھتے ہیں۔ خاص طور پر جب آپ ایک چھوٹی جگہ میں رہ رہے ہوں تو بہت سے فوری، قابلِ رسائی اور قابلِ استعمال طریقے ایسے ہیں جو آپ کےمسئلوں کو حل کر سکتے ہیں۔چاہےآپ کے وقت کا ایک بڑا حصہ کپڑے دھونے،صاف کرنے،تہہ کرنے اور استری وغیرہ کرنے میں صرف ہوتا ہے یا آپ ہفتے میں صرف ایک یا دو بار کپڑے دھوتے ہوں یہ یقینی بنانا اہم ہے کہ لانڈری کی جگہ قابلِ عمل اور موثرہو۔

آج ہومی فائی پرہم آپ کے لئے ایسی 10 تجاویز کا جائزہ لیں گے جنکےبارے میں ہمیں یقین ہے کہ وہ کپڑے دھونے، سکھانے اور استری وغیرہ کرنے کا کمرہ ڈیزائن کرنے میں آپ کی مدد کریں گی۔ جمالیاتی طور پرخوشگواراورکام کرنے کے لئے بالکل مناسب یہ تجاویز آپکو یقیناً متاثر کر دیں گی۔ آئیےان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1.سٹوریج کا بندوبست ضروری ہے

بہت سے افراد کپڑے دھونےکا کمرا ڈیزائن کرتے وقت سٹوریج کی ضرورت کو نظر انداز کردیتے ہیں۔ سٹوریج کا بندوبست آپکی جگہ کوانبار،جھمگھٹےسےپاک تاثردیتا ہےاورمجموعی طور پرآپ کا کمرا اچھا اور صاف ستھرا لگتا ہے۔ آپ کسی پیشہ ور ماہر سے اپنی ضرورت یا خواہش کے مطابق ڈیزائن تیار کروا سکتے ہیں یا مختلف خانوں، درازوں اور ترتیب کے لئے مختلف چیزوں پر مبنی بنا بنایا فرنیچر بھی لے سکتے ہیں۔

2.سِنک لگوانا یاد رکھئے

آپ کا شائد خیال ہو کہ کپڑے دھونے کے کمرے میں سِنک لگوانا ضروری نہیں مگر یاد رکھئےکہ سِنک ضروری ہے۔  مناسب تعداد میں سنک اور بیسن لگوانا مت بھولیں کیونکہ وہ ہاتھ سے کپڑے دھونے، کپڑے ڈبونے اور حتیٰ کہ پالتو جانوروں کو نہلانے کے لئے بالکل مناسب جگہ رہے گی۔

3۔خالی دیواروں کا استعمال کریں

گھر کے کم آمد و رفت والےحصوں میں عموماًدیواریں ایسے ہی خالی چھوڑ دی جاتی ہیں۔آپ اپنی لانڈری میں ایسی دیواروں کو استعمال میں لا سکتے ہیں۔ ان پر شیلف لگوالیں یا ریلنگ تاکہ آپ ان پر نازک کپڑے لٹکا سکیں۔

4- تنگ جگہوں پر شیلف مناسب رہتے ہیں

اگر آپ کا لانڈری روم بہت چھوٹا اورتنگ ہے تو اسمیںتنگ خانے(شیلف) لگوالیں۔ اِس سے آپ کوبا سہولت سٹوریج بھی ملے گا اور جگہ بھی بچے گی۔

5۔ہرچیزچھپادیں

آپ اپنے دھونے والے کپڑے نہیں دیکھنا چاہتے۔ کیوں نہانکو چھپادیں؟۔ جوجگہیں چھوٹی ہیں وہاں دھونے والے کپڑوں اور مشین کو ایک الماری میں چھپا دینا ایک نہایت ہی موثر اورخوش وضع حل ہے۔ اس ڈیزائن سے مدد لیجئے اور جگہ مختص کرتے وقت اسکے ناپ کا خیال رکھئےتاکہ وہ آپ کی مشین اور دیگر آلات کو درکار جگہ کے مطابق ہو۔

6۔غائب ہو جانے والا استری کا بورڈ

کپڑوں کی دھلائی صفائی کے لئے کچھ آلات اور مشینیں چھوٹی جگہوں کے لئے بالکل مناسب ہیں۔ ہمارے پسندیدہ میں سے ایک دہرا ہوجانے والا(مڑنےوالا)استری کا بورڈ ہے۔ جب آپ کو اسکی ضرورت نہ ہواسکو موڑ دیں تاکہ گھر کے باقی کام کرنے کے لئے جگہ بن سکے۔

7۔کپڑے دھونے کی جگہ اورغسلخانے کا امتزاج

اگر آپ نے کپڑے دھونے کی جگہ غسلخانے میں بنائی ہوئی ہے تو اس بات کا خیال رکھیں کہ تمام تنصیبات ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی میں کام کر رہی ہوں۔ اوپر دی گئی تصویر اس کی کامل مثال ہے کہ کسطرح یہ دو کمرے اکھٹے کئے جاسکتے ہیں اوردونوں حصوں کو علیحدہ علیحدہ کرنے کے لئے ایک گزرگاہ بھی خصوصی طور پر بنائی گئی ہے۔

8۔الماری میں سکھانے والے ریک

کپڑۓ سکھانے کے جالی دار خانے( ریک)  کے لئے آپ کے پا س کوئی جگہ نہیں؟۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ کپڑے دھونے کے کمرے میں بنی خانہ دار الماری کے اندر یہ ریک لگوادیں اور آپ کے پاس اپنی چیزوں کو غیرنمایاں انداز میں سکھانے اور ترتیب میں رکھنے کا ایک طریقہ آجائے گا۔

9۔سارا کمال ترتیب میں ہے

اپنے دھلے اور دھلنے والے کپڑوں کو ایک موثرانداز میں ترتیب دیں اور آپ اپنی جگہ کو قابلِ استعمال اور عملی پائیں گے۔ ایسا کرنے کے لئے آپ کپڑے لٹکانے کے لئےلانڈری روم میں بہت ساری جگہ مختص کر لیں او ایک دن ایسا آئے گا کہ ربالآخر آپ اسکو ڈریسنگ روم کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیں گے جسمیں قطعاًکوئی برائی نہیں۔

آرام دہ اور پُرسکون

homify Wiejska garderoba

آپ اپنے کپڑے دھونے اور سکھانے کے کمرے میں غیر آرام دہ کیوں محسوس کریں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم کپڑے دھونے، سکھانے ، تہہ کرنے اور استری کرنے میں بہت سا وقت لگاتے ہیں تو یہ بات بالکل درست ہے کہ ہم اس کمرے میں بہت ساری سہولتیں شامل کریں۔ اگر آپ کے کمرے میں جگہ ہے تو اسمیں ایک صوفہ رکھ دیں اور کچھ جدید آلات رکھیں اور کپڑے دھونے، سکھانے اور استری وغیرہ کرنے کے کمرے کو صرف کبھی کبھی کام کے لئے جانے والے کمرے سے زیادہ بنائیں۔

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu