۲۱ چھوٹے کچن جنہیں دیکھ کر آپ ان کی محبت میں گرفتار ہو جائیں گے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Apartamento do Homem Moderno - Morar Mais por Menos Vitoria 2015, Cristiane Locatelli Arquitetos & Associados Cristiane Locatelli Arquitetos & Associados Nowoczesna kuchnia
Loading admin actions …

کچن گھر کے سب سے خاص حصوں میں سے ایک ہوتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم تمام لوازمات اکٹھے کرتے ہیں، تیاری کے طریقے دیکھتے ہیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی مدد سے قیمتی نتائج حاصل کرتے ہیں۔ 

اس جگہ کی بہترین منصوبہ بندی کے لیے ہمیں ایسی تجاویز چاہیئیں جو فعالیت میں اضافہ کریں، تخلیق اور تیاری میں سکون کو یقینی بنائیں تا کہ کھانا پکانے کی خوشی ہمیشہ آپ کی دسترس میں ہو۔ سب سے زیادہ تھکن والے دنوں میں بھی۔ 

اس سب کا حل ڈھونڈنا آسان نہیں۔ ہم ہمیشہ آپ کے لیے اچھی تجاویز والے منصوبے لاتے ہیں تا کہ آپ اپنے گھر کے لیے بہترین انتخابات چن سکیں۔ آج کے منصوبے میں ہم ۲۱ چھوٹے کچن اور مختلف ماڈل لائے ہیں تا کہ اپنے گھر کی اس خاص جگہ کے پیار میں کھو سکیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان بہت سے شاندار آرکیٹیکٹ ڈیزائنز میں سے اپنے لیے کچھ مددگار تجاویز ڈھونڈ لیں گے۔ 

ہمارے ساتھ چلیے، اور ان منصوبوں کی محبت میں کھو جائیے۔

۱۔ تخلیقی، لکڑی کی دیوار، زاویاتی پرنٹ اور تختہ سیاہ جیسی دیوار کے ساتھ

۲۔ رنگین اور زندہ دل، جدید نارنجی ڈیزائن والی کرسیوں اور نیلی الماریوں کے ساتھ

۳۔ کالی اور سفید سجاوٹ سنک کے پیچھے اور رنگ برنگی ٹائلوں جیسے سٹیکرز کے ساتھ نیا اور جدید

۴۔ فعال، سوچ سمجھ کر لگائی گئی الماریوں، روشنیوں کے ڈیزائن اور کشادہ کاؤنٹر کے ساتھ

۵۔ چھوٹا اور کافی، دیوار میں سامان رکھنے کی جگہ اور کھانے کے لیے چھوٹے سے کاؤنٹر کے ساتھ

۶۔ چھوٹا اور سفید، زیادہ سامان والی سادہ الماریوں کے ساتھ

۷۔ سفید اور پیلا، فعالیت سے لگائے گئے اوون اور تخلیقی پرنٹ والے فرش کے ساتھ

۸۔ جدید،U شکل کے ڈیسک کے ساتھ جو روز کا آرام یقینی بنائے

۹۔ شاندار قدرتی روشنی کے ساتھ، جو آپ کو صاف اور ہوادار رکھے

۱۰۔ نیلا اور پرکشش، روغن کی تہہ اور بے مثال روشنی کے ڈیزائن کے ساتھ

۱۱۔ دیہی، لٹکتی بوتلوں کے ساتھ سادہ اور دلچسپ تجاویز والا، سلیٹ جیسی دیوار اور پرانی لکڑی سے بنا کاؤنٹر

۱۲۔ کالا اور سفید، شیشے کی ٹائلوں والی تخلیقی دیواروں اور متحرک سجاوٹ کے ساتھ

۱۳۔ رنگین، سنک کے پیچھے والی دیوار پر نمونے والی تخلیقی دیواروں کے ساتھ

۱۴۔ 3D اور جدید، منظر کو خوبصورت بناتے پرنٹ کے ساتھ

۱۵۔ چھوٹا، نیا اور تخلیقی، منفرد پرنٹ کے ساتھ

۱۶۔ پیلا اور نرم گرم، دیوار کے ہلکے رنگ کے ساتھ جچتے اور جگہ کو آرام دہ بناتے پیلے نمونے کے ساتھ

۱۷۔ کالا اور پیلا، سنجیدگی اور خوبصورتی سے حاصل کردہ شاندار نتیجہ

۱۸۔ نارنجی اور خوشگوار، درمیانے رنگ سے بنی جگہ میں تہوں کے بہترین مجموعےرنگین الماریوں کے ساتھ

۱۹۔ راہداری کے انداز میں بہترین قدرتی روشنی اور سفید رنگ کے استعمال کے ساتھ، بڑی جگہ جیسا محسوس کرواتے ہوئے

۲۰۔ سادہ اور خوشگوار، پرنٹ والی دیوار اور جدید روشنی کے ڈیزائن کے ساتھ

۲۱۔ سادہ اور آرام دہ، الماریوں کی عام منصوبہ بندی اور دیوار میں لگے اوون کے ساتھ شاندار فعالیت کا اضافہ کرتے ہوئے

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu