13 متاثر کن کھانے کے کمرے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Dhiren Tharnani, IMAGE N SHAPE IMAGE N SHAPE Nowoczesna jadalnia
Loading admin actions …

جب کھانے کا کمرہ اچھے طریقے سے سجایا جائے تو یہ كھانا کھانے کے لیے بہترین ماحول بناتا ہے اور گھر والوں کے مل بیٹھنے کا مرکز ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گھر کے مالک گھر کو سجاتے وقت کھانے کے کمرے کو کبھی نظر اندازِ نہیں کرتے۔ چلیے ہماری آج کی منتخب کردہ کھانے کے کمروں کی تصویریں دیکھئے۔ ہمارا خیال ہے کہ کھانے کے کمروں کی یہ تصویریں اور پِیشہ وروں کی نصیحتیں آپ کو اپنی كھانا کھانے کی جگہ کو خاص بنانے میں مدد دیں گی۔

۱۔ جدید کھانے کا کمرہ

ایک جدید اندازِ کے کھانے کے کمرے کو درست اندازِ کی سجاوٹ، باورچی خانے سے رابطے اور فعالیت کے علاوہ کچھ چاہیے نہیں ہوتا۔

۲۔ شاہانہ اندازِ

اگر آپ کا گھر اور بجٹ اِس کی اِجازَت دے تو آپ شاہانہ اندازِ کے رہنے کے کمرے سے جڑا ایک اسی اندازِ کا کھانے کا کمرہ بنا سکتے ہیں اور مختلف رنگوں کی مدد سے اُنہیں الگ کر سکتے ہیں۔ اِس ترتیب کے لیے کرسیاں اور میزیں لازمی ہیں۔

۳۔ پینٹنگ، منظر کشی اور پردے

اپنے کھانے کے کمرے کو دلچسپ اور ڈرامائی بنانے کے لیے آپ بڑی بڑی تصاویر، پردے اور مختلف بناوٹ والی دیواروں کا استعمال کر سکتے ہیں۔

۴۔ کم جگہ میں زیادہ لوگ

ایک گول میز زیادہ لوگوں کو کم جگہ پر پورا لانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور كھانا کھاتے وقت ساری توانائی درمیان میں مرکوز رکھتی ہے۔

۵۔ قدرتی روشنی میں

homify Minimalistyczna jadalnia

قدرتی روشنی اور مناظر ایک کھانے کے کمرے کے بہترین لوازمات ہوتے ہیں۔ ایک چھوٹا سا خوبصورت فانوس لگا کر اسے دلچسپ بنائیے۔

۶۔ دیہی اور قدرتی

لکڑی کی اچھی سی میز کرسیاں خریدیں اور قدرتی اندازِ میں كھانا کھانے کا لطف اٹھائیں۔

۷۔ لائبریری اور کھانے کا کمرہ

یہ کھانے کا کمرہ دو مقاصد پورے کرتا ہے۔ آپ یہاں اپنے خاندان کے ساتھ كھانا کھا سکتے ہیں اور جب یہ خالی ہو تو آپ یہاں آ کر سکون سے مطالعہ کر سکتے ہیں۔ اِس جگہ کو سادہ اور قدرتی رنگوں میں رنگا گیا ہے۔ اور پِھر بھی یہ موزوں ہے کیوں کہ کمرہ بہت بڑا نہیں ہے اور کھانے کی میز اور کرسیاں بہت سی جگہ گھیر لیتے ہیں۔

۸۔ ایک چھوٹے اور جدید خاندان کے لیے

homify Nowoczesna jadalnia

آج کے زمانے میں خاندان کا سائز چھوٹا ہونے کے ساتھ ساتھ کھانے کی جگہیں بھی چھوٹی ہوتی جا رہی ہیں۔ دیواروں پر روایتی اندازِ کا پرنٹ اور اور سجاوٹ شاندار ہے۔

۹۔ باورچی خانے کے اندر

homify Nowoczesna jadalnia

اپنا کھانے کا کمرہ باورچی خانے کے نزدیک ہونا چاہیےتا کہ ہر شے دسترس میں رہے۔ گدیوں والی آرام دہ کرسیاں رکھنا بھی ایک اچھا خیال ہے۔

۱۰۔ فیشن ایبل اور جدید

homify Nowoczesna jadalnia

کھانے کے کمرے کے لیے ایک دور حاضر کی تجویز حاضر ہے۔ اِس سجاوٹ کی جان اِس کی سادگی اور صفائی میں ہے۔ یہ اچھے رنگوں اور لوازمات کے انتخاب کی بدولت ممکن ہو پایا ہے۔ کنارے پر رکھی کالے رنگ کی فالتو کرسیاں ضرور دیکھئے۔

۱۱۔ کھانے کے لیے صوفہ سیٹ

homify Nowoczesna jadalnia Drewno O efekcie drewna

ضروری نہیں ہے کے آپ کھانے کے کمرے کو روایتی میز کرسیوں سے ہی سجائیں بلکہ آپ اِس میں شوخ رنگ، ایک پینٹینگ اور منفرد روشنیاں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

۱۲۔ سادگی اصل خوبصورتی ہے

کھانے کی میز، کرسیاں یا بنچ اور ایک روشنی جو سارے کو روشن کرتی ہے۔ یہاں کوئی قالین یا کسی اور قسم کی سجاوٹ استعمال نہیں کی گئی۔ یہ ایسی سادگی ہے جو نفاست سے بھرپور ہے۔

۱۳۔ گول اور پر کشش

کیا آپ کو روایتی اندازِ کا جنون ہے مگر آپ کے بار ایک بڑا کھانے کا کمرہ یا ایک بڑا خاندان نہیں ہے؟ جان لیں کہ آپ صرف چار کرسیوں کے ساتھ بھی ایک روایتی کھانے کا کمرہ بنا سکتے ہیں۔ اِس کا راز ہے ایک گول میز اور سارا فرنیچر روایتی اندازِ کا چنیں۔ 

یہاں دیکھئے: باورچی خانے کے لیے ایسی تجاویز جن کے لیے آپ کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu