خاندان کے لیے بنا ایک پیارا سا گھر جو اینٹوں کی خوبصورتی دکھاتا ہے

Resham Ejaz Resham Ejaz
RETRO LINE, ITA Poland s.c. ITA Poland s.c. Rustykalne domy Cegły
Loading admin actions …

ٹھوس، سخت، گرم اور مضبوط، پائیدار تہوں اور لاجواب اندازِ کے ساتھ اینٹوں بنی عمارتیں مضبوطی اور پختگی کی مثال ہوتی ہیں۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ لکڑی سے بنے گھر تعمیرات میں سب سے زیادہ مقبول ہیں، اور اِس کی وجہ کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔ مگر آج کے زمانے میں اینٹوں سے بچنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ یہ مہنگی ہوتی ہیں اور اِن کی مدد سے ایک عمارت کا ڈھانچہ بنانے بہت سا وقت اور محنت صرف ہوتی ہے۔ دوسرا یہ کہ اِس کو دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اور آپ کو اِس امر کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ آپ کا گھر ایک تجربے کار پِیشہ ور ہی بنائے۔ 

اگر آپ اِس کے کسی متبادل کی تلاش میں ہیں تو آپ درست جگہ آئے ہیں۔ آج جو عمارت ہم آپ کو دکھانے والے ہیں اسے ITA پولینڈ نے بنایا ہے اور اِس میں اینٹوں کے ڈیزائن والی ٹائلیں استعمال کی گئی ہیں۔ یہ اینٹوں والی ٹائلیں مٹی سے بنائی جاتی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ پائیدار ہیں اور ان پر روایتی اینٹوں والی تعمیر جتنا خرچہ بھی نہیں آتا۔ ان کے ڈیزائن اور رنگوں کی اتنی بڑی تعداد موجود ہے جو کسی بھی معمار کو متاثر کرنے کے لیے کافی ہے۔

گھر کے بیرونی حصے میں اینٹوں کا اضافہ کریں

اِس گھر کا بیرونی حصہ خوبصورت اور جدید اینٹوں والی ٹائلوں سے ڈھکا ہے۔ یہ اینٹیں اِس پورے گھر میں نفاست سی بھر دیتی ہیں اور دوسرے مواد یعنی پتھر کی بنیادوں اور لکڑی کے عرشے کے ساتھ بہترین نظر آتی ہیں۔ 

دوستوں اور خاندان والوں کی مہمان نوازی کے لیے جگہ فراہم کرتا یہ گھر اپنائیت بھرا ہے جس کی کھڑکیاں اور دروازے ایسے لگائے گئے ہیں کے سارا منظر نظروں کے سامنے رہے۔

اندرونی حصے کا دلچسپ دیہی ڈیزائن

اِس خوبصورت گھر کا اندرونی حصہ اینٹوں سے بنی ٹائلیں لے کر اُنہیں سفید دیواروں پر لگاتا ہے اور ایک جدید اور پرکشش ڈیزائن بناتا ہے۔ یہ باورچی خانہ ایک کھلی راہدری میں کھلتا ہے اور ایسا اندازِ بنا ہے جو سادہ بھی ہے اور ہوادار بھی۔ 

خوشنما اور دیدہ زیب، ہمیں یقین ہے کہ یہ گھر اپنے مکینون کے ملنے جلنے اور دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتے کے لیے بہترین جگہ فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ اپنے گھر کو قدیم اندازِ کی خوبصورتی سے نوازنا چاہتے ہیں تو یہ مٹی سے بنی اینٹوں کے ڈیزائن والی ٹائلیں ایک سستا اور آسان حَل ہیں۔

جدید اندازِ سے ملا کر

کونے میں بنے اِس کچن کا ڈیزائن جدید ہے۔ اپنی کشش اور نفاست کے ساتھ یہ اینٹوں سے بنی دیوار کے ساتھ شاندار نظر آتا ہے۔ تازہ، صاف اور دلکش، یہ باورچی خانہ اس بات کی مثال ہے کہ اینٹیں جدید اندازِ کے ساتھ بھی استعمال کی جا سکتی ہیں اور آرام دہ اور کارآمد نظر آتی ہیں۔

اینٹوں سے بنی سَجاوَٹی دیوار

اینٹوں کو ایک ہی شکل اور اندازِ میں لگانا ضروری نہیں۔ اِس ڈیزائن میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح اضافی سجاوٹ سارے گھر کی کشش میں اضافہ کر سکتی ہے۔ 

اِس طرح کا گہرا رنگ استعمال کرنے سے یہ جگہ نرم گرم اور اپنائیت بھری لگے گی۔ اگر آپ کو اپنی خواب گاہ میں گھر جیسا احساس نہیں ہوتا تو آپ کو ایک دیوار کو اینٹوں سے ڈھکنے کی ضرورت ہے۔

اینٹوں پر رکھا کاؤنٹر

آپ اِس منفرد سے باورچی خانے کے بارے میں کیا کہیں گے؟ دیہی اندازِ کے گھروں میں اِس طرح کے کاؤنٹر نہایت مقبول ہیں مگر انہیں بنانا اور لگانا مشکل اور مہنگا کام ہو سکتا ہے۔ ان اینٹوں والی ٹائلوں کے ساتھ ڈیزائنرز نے پہلے سے موجود کاؤنٹر کو دیہی رنگ میں رنگ دیا جو ایک پرسکون ماحول بناتا ہے۔

دیدہ زیب اور منفرد

پہلے دکھائے گئے ڈیزائنز کی طرح یہ دلچسپ رہنے کا کمرا اینٹوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اندازِ ایک دہی اندازِ لے آتا ہے۔ اینٹیں ٹیڑھے میڑھے حصوں میں کٹی ہوئی ہیں جن کے وجہ سے یہ تاثر پڑتا ہے جیسے سفید رنگ کو اُکھیڑ کر اینٹیں باہر دکھائی جا رہی ہوں۔

رنگ کی گئی اینٹوں والی ٹائلیں

اینٹوں والی ٹائلوں کے لیے بےشمار انتخابات موجود ہیں۔ اِس کمرے کے لیے ڈیزائنرز نے اینٹوں کی ٹائلوں پر رنگ کرنا بہتر جانا۔ اِس کے دو فائدے ہیں: اِس سے اندرونی حصہ ہلکا اور روشن نظر آتا ہے جبکہ گھر کے اندر کی دیہی خوبصورتی بھی ماند نہیں پڑتی۔

وسیع اور پرکشش

آخر میں ہم نے باہر آ کر اِس گھر کے عقبی حصے کو دیکھنا چاہا۔ مکمل طور پر اینٹوں والی ٹائلوں سے ڈھکا یہ گھر مضبوط اور متاثر کن نظر آتا ہے۔ بیرونی صحن حَسِین نظر آنے کے لیے سرخی مائل نارنجی رنگ کی ٹائلیں استعمال کرتا ہے جبکہ یہ بڑی سی جگہ اپنے گھر والوں یا دوستوں کو جمع کر کے دوپہر یا رات کا كھانا کھانے کے لیے بہترین ہے۔ 

اگر آپ کو اِس گھر کا سفر پسند آیا تو اِس گھر پر بھی ایک نظر ڈالیں: گلگت میں بنا ایک خاموش دو منزلہ گھر۔

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu