پاکستانی خاندان کے لیے خوبصورت گھر

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Residence Calaca, FRANCOIS MARAIS ARCHITECTS FRANCOIS MARAIS ARCHITECTS Nowoczesne domy
Loading admin actions …

یہ گھر جدید طرز کے مطابق بنایا اور تعمیر کیا گیا ہے لیکن بالکل منفرد انداز میں۔تھوڑی سی وضاحت اس گھر کے بارے میں جس میں دلکش رنگوں کا امتزاج،کشادہ کمرے، بڑی شیشے کی کھڑکیاں اور سلائیڈنگ دروازے غرض ہر کمرے کو جدید تکمیل دی گئی ہے۔ اس خوب صورت گھر کی آرائش آرکیٹکٹ (Francois Marais Architect)نے کی ہے۔ ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ شامل ہوں اس دلکش گھر کے جائزے میں اور بہت سی ایسی باتیں جو آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

ہمیں امید ہے آپ کو اپنے گھر کے لیے کچھ مناسب طریقے مل جائیں گے۔

1۔ گھر کا اگواڑ/سامنے کا حصہ

یہ معماری منصوبہ بڑے گول پتھر والی سڑک سے شروع کیا گیا ہے اور اسطرح سے بنایا گیا ہے کہ آپ کو سب سے پہلے داخلی دروازہ کھلتے ہی اگواڑ نظر آتا ہے جس کے دونوں طرف گیراج ہے۔ یہ داخلی جگہ ایک مڑی ہوئی چھت کے نیچے ہے اور ایک بڑی بالکنی جو کہ دوسری منزل پر ہے اسکی شفاف باڑ (ریلنگ) جو اگواڑ کو دلکش بناتی ہے۔ آپ پہلے ہی مختلف مواد اور رنگوں کے امتزاج کو دیکھ چکے ہیں۔

2۔ جدید کچن/باورچی خانہ

کچن کے فرش کو دلکش متاثر کرنے والے رنگ سے آویزاں کیا گیا ہے جبکی سفید اور کالی رنگ والی کچن کی متعلقہ اشیاء اسے واضح تکمیل دیتا ہے۔ کچن کا مرکزی حصہ چوکور بڑا لیمپ جس میں مزید چھوٹے بلب لگے ہیں یہ جدید طرز کا گھر ہے جو کہ آویزاں ہے نرم اور دلکش  مڑے ہوئے صوفے سے اور چھت تک لگی شیشے کی گول الماری اسے خوبصورت بناتی ہے۔یہ کچن سماجیکرن طرز کا بنایا گیا ہے۔

3۔گول سیڑھیاں

ایک سیڑھی کا مقصد ایک حصے سے دوسرے حصے میں اوپر اور نیچے آنا  جانا ہے لیکن آپ بہت سے آرکیٹکچرل منصوبوں میں دیکھتے ہیں جہاں یہ کار آمد تعمیر کا وقت آتا ہے تو مرکزی خیال اسکے ڈیزائن کا آتا ہے کی کس انداز میں تعمیر/بنائی جائے۔ یہ تقریبا ایسے لگتا ہے کہ تمام کام کی بنیاد یہ شاندار گول ڈیزائن اور ہر قدم (step) سٹیل اور شیشے  تسلی سے بنائی گئی ہے۔

4۔ پر آسائش کمرہ

منفرد ڈیزائن کا یہ پر آسائش کمرہ جسکے فرش کا رنگ گہرا ہے رنگوں کی مطابقت والے پردےاور فرنیچر اور غیر جانبدار رنگوں والی دیوار چھت او شیشے جو اسے باتھ روم سے الگ کرتی ہے جو عمدہ اور آرام دہ ماحول بناتی ہے۔ آپ کو کیا شاندار باتھ روم کی شفاف دیوار حیران کرتی ہے۔ جو باتھ ٹب کو ایک مجسمے کی طرح درمیان میں بناتے ہیں جو آپ کو اکساتے ہیں گرم پانی کے بلبوں میں نہانے کے لیے۔کوئی بھی  اس کو نہ نہیں کہ سکتا۔

5۔ کشادہ ڈریسنگ روم

اس سائز کی حویلی میں چھوٹی سی الماری یا ڈریسنگ روم (کپڑے بدلنے کا کمرہ) نہیں ہونا چاہئیے لیکن اس گھر کا ڈریسنگ روم اس گھر کے طول و عرض کی مناسبت سے ہے۔ دلکش رنگ والے شیشے جن میں سے روشنی کا بہائو اچھا ہوتا ہے جو کہ شیشے والے دروازے سے روشنی کی عکاسی کرتا ہے اور موئثر طور پر جگہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ قدرتی اور مصنوعی روشنی جگہ کو شاندار  اور روشن بناتی ہے۔

6۔ بہترین باتھ روم

اس باتھ روم کو اس گھر کی تمام خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام آرام دہ اشیاء سے بنایا گیا ہے۔ شیشے کے کیبن کے اندر لگے شاور، لکڑی کے کیبن پر لگے ہوئے دو واش بیسن اور جدید طرز کا نفیس مڑا ہوا باتھ ٹب۔ اس بڑے باتھ روم کا فرش ہلکے بادامی رنگ کی ٹائل سے بنا ہوا ہے قالین اور  بہت سے شیشے جو روشنی کو منعکس کرتے جو آرام اور سکون بخشتا ہے۔

7۔ صحن کے ساتھ پول ایک بہترین جگہ

صحن گھر کا وہ سماجی حصہ ہے جہاں سب کا آنا جانا ہوتا ہے اور اس کا ڈیزائن منفرد ہوتا ہے پول جسکا حصہ ہے اور لکڑی کے ڈیک سے مزین ہے۔ بہترین آرائش کا پیچھے باغ ہے جو اس جگہ میں توسیع کا کام کرتا ہے۔ دوسی منزل کی چھت اپنی شفاف باڑ یہاں کھڑے ہونے والے کو رسائی دیتی ہے کہ اس منظر سے لطف اندوز ہو سکے

ہمیں امید ہے کہ اس عالیشان گھر کو دیکھنے کے بعد آپ کو اپنے گھر کے لیے کچھ تجاویز ملی ہوں گی۔ مزید حوصلہ افزائی کے لیے  دوسرے گھروں کو دیکھئیے۔۔

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu