ایک پُرانے باورچی خانے کی تجدید نو

Resham Ejaz Resham Ejaz
PICCOLO BUDGET GRANDE RISULTATO, Sistemarredi di Anna Cavezzali Sistemarredi di Anna Cavezzali
Loading admin actions …

ایک اچھے ڈیزائن کیے گئے کچن کی اہمیت سے ہم سب آگاہ ہیں۔ نہ صرف اِس میں کچن کے بے شمار سامان رکھنے کے لیے جگہ ہونی چاہیے بلکہ اِس میں چلنے پھرنے کی بھی خاصی جگہ ہونی چاہیے۔ اور یہ کہنے کی تو ضرورت ہی نہیں کہ اِس میں کام کرنے جیسا کہ سبزی کاٹنے اور چھیلنے کے لیے بھی جگہ ہونی چاہیے۔ 

یہی وجہ ہے کہ آج کی پہلے اور بعد میں والی آئیڈیا بُک پیش کرتے ہوئے ہم خاص طور پر خوش ہیں، جس میں ہم نے ایک ایسا کچن دیکھا جو نہ تو خوبصورت تھا اور نہ ہی فعال، اور وہ ایک جدید روپ میں تبدیل ہو گیا۔

کیا آپ دیکھنا چاہیں گے؟

پہلے: بہت ہی پُرانے اندازِ کا

ویسی تو ہمیں دیہی اندازِ کے باورچی خانوں پر کوئی خاص اعتراض نہیں ہوتا مگر یہ والا کچھ زیادہ ہی…

ٹھیک ہے کہ کاؤنٹر کی اینٹیں اِس جگہ کو کچھ بناوٹ سے نوازتی ہیں مگر کیا آپ کو نہیں لگتا کے ان کی وجہ سے کچن بھرا بھرا لگتا ہے؟

پہلے: بے ترتیب

بھلے ہی اِس پُرانے کچن میں سامان رکھنے کی بہت سی جگہ ہے، اِس کے کاؤنٹر پِھر بھی بےترتیب ہی لگ رہے ہیں ۔ ہمارا نہیں خیال کہ اِس میں داخل ہوتے ہی کسی کا بھی اپنے دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ كھانا پکانے یا بیکنگ کرنے کا دِل کرے گا۔ 

ظاہر سی بات ہے کے اِس گھر کے رہائشیوں کو بھی یہی لگتا تھا ورنہ وہ اِس میں تبدیلی لانے کے بارے میں نہ سوچتے۔

پیش کردہ ڈیزائن

پیش کردہ ڈیزائن کے لیے کچن کی منصوبہ بندی کرنے والوں نے ایک نئی اور جدید وضع کا انتخاب کیا۔ ظاہر ہے اِس میں فعالیت کا بھی کافی کردار تھا، اور اسی لیے کنارے پر گھر والوں کے كھانا کھانے کے لیے ایک میز بنائی گئی، جس کو ضرورت کے وقت کاؤنٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آخری تصویر

زیادہ جگہ، فعالیت اور صاف وضع۔ وہ سب کچھ جس کی اِس کچن کو ضرورت تھی۔ ڈیزائنرز نے کچھ سامان کی جگہ تبدیل کرنے کا بھی سوچا، جیسا کہ کچن کو سنک کی طرف سے صاف اور کھلا رکھنے کے لیے مائیکروویو کو اوون کے اوپر اور چولہے کے ساتھ رکھ دیا گیا۔ 

گھر کے مکینون کو یہ ڈیزائن پسند آیا کیوں کہ…

بعد میں: نیا کچن

… اِس میں کوئی کمی تھی ہی نہیں۔ پُرانے اینٹوں والے اندازِ سے ایک جدید اندازِ کی طرف، ہمیں ڈیزائنرز کو اِس دیہی جگہ کو ایک سادہ اور صاف جگہ میں تبدیل کرنے پر خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔ 

اب پُرانے کچن کا صرف فرش اور دیواروں پر لگی ٹائلیں باقی بچی ہیں، جبکہ الماریوں اور کاؤنٹر کو نفیس اور خوبصورت بنا دیا گیا ہے۔  اور کیوں کہ صرف ایک ہی رنگ کا استعمال کیا گیا ہے، اِس کا مطلب ہے کہ اِس کے ساتھ کسی بھی رنگ یا اندازِ کا سامان با آسانی میل کھا جائے گا۔ 

اب آپ اپنے باورچی کھانے کے لیے کچھ تجاویز دیکھئے: باورچی خانے کی تجدید کے لیے سستی تجاویز۔

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu