ایک دیہی اور جدید اندازِ کا مختلف حصوں والا گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
14 Fotos de Casas Modulares Amovíveis, KITUR KITUR Wiejskie domy
Loading admin actions …

گھر تعمیر کرنے کی بات کی جائے تو مختلف حصوں میں بٹے موڈولر گھر ایک بہترین انتخاب ہیں۔ نہ صرف یہ ماحول دوست ہیں اور توانائی بچاتے ہیں بلکہ یہ روایتی گھروں کی نسبت کافی کم وقت میں تعمیر کیے جا سکتے ہیں۔ اور جن لوگوں کو وقت کی کمی کا مسئلہ ہو اُنہیں اِس کی تعمیر میں موسم وغیرہ کی وجہ سے ہونے والی دیر کی پرواہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی کیوں کہ موڈولر گھر کے بہت سے حصے موسمی عناصر سے دور فیکٹری میں تیار کیے جاتے ہیں اور مقام پر لائے جانے سے قبل انہیں ہر لحاظ سے جانچا جاتا ہے۔ آج ہم ایک ایسا ہی دلچسپ گھر دیکھیں گے جسے مرکزی پرتگال میں کتر میں موجود گھر تعمیر کرنے والوں سے ڈیزائن کیا اور ترتیب دیا ہے۔ 5.8 مرلے پر پھیلا یہ جدید اور آرام دہ گھر ایک عملی موڈولر گھر کی مثال ہے جو ایک عام روایتی گھر سے کسی طور بھی کم نہیں۔ چلیے دیکھتے ہیں!

دیہی خوبصورتی

14 Fotos de Casas Modulares Amovíveis, KITUR KITUR Wiejskie domy

پتھروں سے بنی دیہی اندازِ کی سرحد اِس گھر کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے جو دیواروں پر لگے لکڑی کے عمودی شہتییروں اور ملتی جُلتی سییڑھیوں سے ہم آہَنْگ ہے۔ گھر کا سفید اور سرمئی درمیانہ حصہ اسے کچھ جدید بناتا ہے جب کہ بجری سے بنا رستہ اور گھاس سے بھرا لان قدرت کی خوبصورت تصویر ہے۔

حَسِین بیرونی حصہ

14 Fotos de Casas Modulares Amovíveis, KITUR KITUR Wiejskie domy

گھر کا بیرونی حصہ بنانے کا کیا ہی دلکش اندازِ ہے۔ لکڑی کے بیرونی حصے کی طرف لے کر جاتا یہ بجری سے بنا رستہ تالاب کا چکر کاٹتے ہوئے نہایت خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔ شیشے کے بڑے بڑے دروازے اِس منظر کی دیہی خوبصورتی میں مزید کشش کا اضافہ کر دیتے ہیں۔

قدرتی مادے

14 Fotos de Casas Modulares Amovíveis, KITUR KITUR Wiejskie domy

گھر کا بیرونی حصہ قدرتی مادوں کی بہت سی اقسام لیے ہوئے ہے۔ بیرونی حصے پر موجود لکڑی کے حَسِین شہتیروں کے علاوہ ٹیرھے میڑے پتھروں سے بنی سرحد اور بجری سے بنے رستے کو توازن دیا ہے اِس دوسری طرف موجود پتھر سے بنے رستے نے۔ مختلف اقسام کے پودے ایک دلچسپ دیہی وضع بناتے ہیں۔

پیچھے کا حصہ

14 Fotos de Casas Modulares Amovíveis, KITUR KITUR Wiejskie domy

گھر کا پیچھے کا حصہ بیرونی حصے کی دیہی خوبصورتی کی عکاسی کرتا نظر آتا ہے۔ دو لکڑی کی دیواروں کے درمیان بنی ایک مکمل سفید دیوار اِس پورے حصے کو جدید بناتی ہے اور بےترتیب ہریالی جنگل کے حُسْن کا پتہ دیتی ہے۔

پیارا صحن

14 Fotos de Casas Modulares Amovíveis, KITUR KITUR Wiejskie domy

ایک آرام دہ صحن اور چمکدار تالاب، آخر ایک خاندان کے لیے بنائے گئے پر کشش گھر کو اور کس چیز کی ضرورت ہو سکتی ہے؟ اِس طرف سے گھر کا بیرونی حصہ، خالص سفید اور گہری لکڑی کے ملاپ کے ساتھ، عصر حاضر کی ترجمانی کرتا معلوم ہوتا ہے اور اسے نہایت نفیس بناتا ہے۔ تالاب کے گرد موجود لکڑی کا عرشہ گھر کے دیہی اندازِ کو نمایاں کرتا ہے۔

نفیس باتھ روم

14 Fotos de Casas Modulares Amovíveis, KITUR KITUR Wiejska łazienka

یہاں تک کہ اِس گھر کے باتھ روم بھی باہر سے اپنی مثال آپ ہیں۔ لکڑی کے شہتیروں اور خوبصورت نَمونوں کے ساتھ یہ نفاست کا نمونہ نظر آتے ہیں۔ ایسے ماحول کے باتھ روم میں جانا ہی سکون کا باعث ہو گا۔

کتر کا تیار کردہ یہ موڈولر گھر ایک آسان ڈھانچے میں بنایا گیا دیہی اور جدید طرز زندگی کا حَسِین امتزاج ہے۔ قدرتی مواد کا آسَان ملاپ اور نیا اندازِ ہمیں اپنے گھروں کے لیے بہت سی نئی تجاویز دیتا نظر آتا ہے۔ فن تعمیر کے ایک اور اچھوتے نمونے کے لیے دیکھئے: مظفرآباد میں بنا ایک خوبصورت اور آرام دہ گھر۔

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu