جم کو بھول جائیے اور گھر بیٹھے فٹ ہو جائیے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Holland Park: Notting Hill, Roselind Wilson Design Roselind Wilson Design Nowoczesny pokój dziecięcy
Loading admin actions …

فٹ ہونے کا اِرادَہ کرنے کے لیے نئے سال اور جنوری کا انتظار نہ کیجیے، خاص کر تب جب یہ کام آپ گھر بیٹھے کر سکتے ہوں۔ فٹ ہونے کے آساَن طریقوں سے لے کر علیحدہ کمرے میں نصب کیے گئے سامان تک ہمارے پاس بہت سی عمدہ تجاویز موجود ہیں جو مہنگی تو نہیں مگر آپکا وزن کم کرنے میں ضرور کار آمد ثابت ہوں گی۔

ہماری گھر میں فٹ ہونے کی تراکیب پر ایک نظر ڈالئے اور دیکھیے کہ ان میں سے کوئی آپ کو اپنا اور اپنے گھر والوں کا زیادہ خیال رکھنے پر اکساتی ہے یا نہیں۔

بچوں کے چڑھنے کے لیے بنائی گئی دیوار

ہم جانتے ہیں کہ ابھی بہت سے بڑے اِس دیوار کو حسرت سے دیکھ کر سوچ رہے ہوں گے کہ کاش ایسی ایک دیوار ان کے کمرے میں بھی ہوتی، مگر یہ شاطر تجویز صرف اور صرف بچوں کے لیے ہے۔ 

متحرک رہنے کو مشکل کم اور مزے دَار زیادہ بنانے سے بچے کھیل اور فٹنس سے ایک قدرتی تعلق بنا لیں گے اور ہمارا خیال ہے کہ یہ چڑھنے کے لیے بنائی جانے والی دیوار والی دیوار بچوں کو مسلسل حرکت اور کھیل کود میں مصروف رکھنے میں کافی مددگار ثابت ہو گی۔ اگر آپ ہیں تو بڑے مگر اِس دیوار پر چڑھنے کی خواہش پہ قابو نہیں پا سکتے تو آپ اپنے لیے ایسی دیوار ضرور بنوا سکتے ہیں مگر کوشش کریں کہ اسے اپنی خواب گاہ میں نہ بنوائیں۔

اپنے کمرے کی خالی جگہ استعمال کریں

کیا گھر بیٹھے فٹ ہونے کا یہ ایک آسان اور عملی طریقہ نہیں ہے؟ دیکھیں تو ذرا کہ یہ دیوار میں لگایا گیا فریم کتنا پتلا اور الگ تھلگ ہے، اور آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ صرف اِس ایک شے کے استعمال سے آپ کتنے فٹ ہو سکتے ہیں۔ یہ گھر کے ہر فرد کے لیے مناسب ہے چاہے وہ چھوٹے بچے کا کمرہ ہو، کسی ٹین ایجر کا یا کسی بالغ کا۔ یہ دماغ اور جسم کو ایک ساتھ کام کرنے پر مجبور کرتا ہے اور آپ کو صحت مند بناتا ہے۔ اگر آپ اپنے کمرے کو مزید سادہ رکھنا چاھتے ہیں تو آپ اِس کو ضرورت کے وقت کے علاوہ اُتاَر کر بیڈ کے نیچے بھی رکھ سکتے ہیں۔

اپنی سیڑھیوں کو استعمال میں لائیں

گھر بیٹھے بغیر پیسہ خرچ کیے فٹ ہونے کے لیے کیوں نہ سیڑھیوں کو استعمال میں لایا جائے؟ یہ قلبی مشقت حاصل کرنے کے لیے بہترین ہیں اور اِس کے لیے آپ کو کوئی پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں، آپ اپنے کام کا ریکارڈ بھی آسانی سے رکھ سکتے ہیں۔

ہمارا خیال ہے کہ ایک بہترین ایکسرساِئز کے لیے آپ کو ایک خاص وقت میں سیڑھیوں کے خاص تعداد میں چکر لگانے چاہیئں۔ اور جب یہ آساَن ہو جائے تو اپنی رفتار بڑھا لیں یا چکروں کی تعداد۔ آپ یہ کام مزید مشکل بنانے کے لیے ٹخنوں میں وزن پہن سکتے ہیں مگر ایک بات تو طے ہے، اگر ہمارے گھروں میں Nash Baker کی بنائی گئی ایسی سیڑھیاں ہوں تو ہم سب کچھ ہی وقت میں سپر ماڈل بن جائیں۔

اپنا سٹوڈیو خود بنائیں

بے شک یہ سننے میں مہنگا کام معلوم ہوتا ہے، رقص یا یوگا کے لیے کسی بھی فالتو کمرے میں اسٹوڈیو بنا کر اسے خاص بنایا جا سکتا ہے مگر آپ جو بھی حَل چنیں، ہمارے خیال سے گھر میں بنا ایک ایسا کمرہ جو فٹنس کے لئے مختص ہو اپنے آپ میں نہایت شاندار رہے گا۔

یہ مثال حیرت انگیز طور پر آرام دہ ہے اور پرسکون مراقبے اور مشقت کے لیے بہترین ہے، اور سچ کہیں تو ہم خود بھی یہ بنانا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کے گھر میں کوئی فالتو کمرہ نہیں ہے تو باغ میں ایک چھوٹا سا کمرہ بنانے کے بارے میں سوچیں جو کہ آپ کے گھر میں ایک سستا اور خوبصورت اضافہ ہو گا۔

گھر میں جم بنائیں

اگر آپ کو فٹنس کا جنون ہے اور آپ خاص قسم کا سامان استعمال میں لانا چاہتے ہیں تو کیوں نہ مہنگے جم پر پیسا خرچ کرنے کے بجائے اپنے گھر میں ہی ایک چھوٹا سا جم بنا لیا جائے۔ بھلے ہی شروع میں خرچہ ہو گا، مگر آخر میں یہ آپ کے لیے فائدے مند ہی رہے گا۔ اور اِس طرح آپ اپنے گھر کی پرائیویسی میں مشقت کر سکیں گے۔

گھر میں بنا جم ہر اس شخص کے لیے ایک عمدہ اضافہ ہے جو ایکسرسائز کے لئے سنجیدہ ہو کیوں کہ آپ اِس کو اپنی مرضی کے مطابق اپنے جسم کی مناسبت سے مشینیں خرید کر سیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ مت بھولیں کہ جو خاندان اکٹھے مشقت کرے وہ ہمیشہ اکھٹا رہتا ہے، تو یہ ہر ایک کے لیے ایک خاص اضافہ ہو گا۔

پول میں کچھ ڈبکیاں لگائیں

یہ آپ کے گھر میں ایک پر آسائش اضافہ ہو سکتا ہے مگر اِس بات سے کون انکار کرے گا کہ تالاب گھر بیٹھے فٹ ہونے کا ایک عمدہ راستہ ہے۔ اوراگر آپ خود چل کر اِس پانی سے بنی جنت میں جا سکیں تو اِس کام کے لیے خود کو منانا بھلا کتنا مشکل ہو گا؟ 

یہ پول حَسِین ہے، بجائے انوکھا بنانے کے اسے سادہ اور مقصد پر مرکوز رکھا گیا ہے۔ لکڑی سے بنا عرشہ اور سیمنٹ سے بنی دیواریں آپ سے کہہ رہی ہیں کہ یہ ایکسرسائز کا وقت ہے اور ہم یہاں روز صبح صبح چکر لگانے کے لیے دِل و جان سے تیار ہیں۔

اعلی بیرونی حصے کا استعمال

اگر آپ گھر میں ایک بڑا باغ ہے تو چڑھنے والا ڈھانچہ بچوں کو گھر پر فٹ رکھنے کا ایک اچھا طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اور اُنہیں کبھی پتہ نہیں چلے گا کہ آپ کا اصل مقصد کیا تھا۔ اگر پورا کھیل کا میدان بنانا آپ کو مشکل لگ رہا ہے تو آپ درختوں پر چڑھنے، گھاس پر فٹ بال کھیلنے اور دوسری بیرونی سرگرمیوں کے ذرہعے اپنے بچوں کو فٹ اور صحت مند رکھ سکتے ہیں۔ یہ مت بھولیے گا کہ اس سب کے آخر میں آپ ہی ان کا سامان سمیٹ رہے ہوں گے اور انہیں کھانے کے لیے گھر کے اندر لے جانے کے لیے ان کے پیچھے دوڑ رہے ہوں گے۔

باغوں کے بارے میں مزید تجاویز کے لیے اِس آئیڈیا بُک پر ایک نظر ڈالئے: باغ میں پتھر کے استعمال کے لیے جدید تجاویز۔

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu