غسل خانوں کے ليے واش بیسن اورباتھ ٹب کے 8 منفرداورجدید اقسام

Amjad Ali Amjad Ali
homify Nowoczesna łazienka
Loading admin actions …

غسل خانہ ایک بنیادی انسانی ضرورت ہے۔ پاک صاف رہنے اور انسانی حاجات کی تکمیل کے ليے ایک جدید اورباسہولت غسل خانہ جہاں آپکا قیمتی وقت بچاتا ہے، وہیں آپکی صحت اور تندرستی کے ليےمحفوظ ماحول بھی فراہم کرتا ہے۔ انسانی صحت کا ہاتھوں کی صفايی کے ساتھ گہرا اور حقیقی تعلق ہے جو کہ ساینسی طور پرثابت شدہ حقیقت ہے۔ غسل خانوں میں ہاتھ دھونے کے انتظام اور دیگر سہولیات پرhomify.pk کا یہ مضمون یقینا آپکی سوچ کو نيی جہت دینے کے ليے مددگار ہوگا۔

تخلیقی اور کارآمد

زیرمشاہدہ باتھ روم کا واش بیسن جدید اور منفرد انداز میں تخلیق کیا گیا ہے۔ منفرد نلکوں کے ساتھ پیالہ نما بیسن اور سامنے نصب شدہ آينے پر پڑنے والی سورج کی روشنی واقعی ایک تخلیقی سوچ کی غمازی کرتی ہے۔

کم خرچ، بالا نشین

واش بیسن کی تنصیب اورپانی کا متوازن انعکاس توجہ طلب کام ہے۔ اس قسم کے واش بیسن جگہ کی بچت کے ساتھ پايداراور مضبوط بھی ہوتے ہیں۔ اور ایک چھوٹے خاندان کی تمام ضرورتیں پوری کرنے کے ليے کافی ہوتے ہیں۔

منظم اورمربوط

زیرمشاہدہ غسل خانے میں جدید اندازکی سینیٹری فٹنگ کی گيی ہے جس میں سب سے نماياں جدیدانداز کا واش بیسن اورنہانے کا انتظام ہے۔ نمی اورسیپ سے بچانے کے ليے پانی کے انتظام کو سفید ٹايلوں سے ڈھانپا گیا ہے۔ جبکہ دیواروں کو خوبصورت انداز میں پہاڑی پتھروں کے طرز پرسجایا گیا ہے۔

حسن امتزاج

سنہرے رنگ کے ٹايلوں، واش بیسن، کموڈ اوردیواروں اورسامان پرمشتمل زیرمشاہدہ غسل خانہ حسن انتظام کے ساتھ ساتھ حسن امتزاج کا بھی نمونہ ہے۔ خصوصا نہانے کے انتظام کو ایک شیشے کی دیوار کے زریعيے واش بیسن سے جداکرکہ ایک صحت مندانہ اقدام کیا گیا ہے۔

حیران کن انداز

جدیدطرز اورماہرانہ فنکاری کے ساتھ تعمیرکیاگیا اس باتھ روم کا انداز ہی الگ ہے۔ واش بیسن کے ليے مخصوص گوشے اور جدیدانتظام، باتھ ٹب کی اونچی اور محفوظ تنصیب ایک بالکل نیا خیال ہے۔ بعض غسل خانوں میں باتھ ٹب کو شیشے کے فریم میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ لیکن اس طریقے سے اضافی خرچے کی بچت ہوتی ہے۔

شاندار آرايش

خوبصورت ٹايلوں سے مزین اس کھلے اور کشادہ باتھ روم میں آينوں اور واش بیسن کی تنصیب متناسب انداز میں کی گيی ہے۔ جبکہ نہانے کے ليے مخصوص کردہ گوشے کو شیشے کے فریم میں محفوظ کردیا گیا ہے۔ واش بیسن گہرا اورمحفوظ ہے جس سے پانی بھی ضایع نہیں ہوتا۔

بے مثال

ٹايلوں اور فرش کے امتزاج سے مزین اس غسل خانے میں ٹايلوں سے خوبصورت فریم بنايے گيے ہیں۔ جبکہ واش بیسن کوالماری اور درازوں کے اوپر نصب کرنا ایک مفید خیال ہے۔ باتھ ٹب کے احاطے کوگلابی ٹايلوں سے محفوظ بنایا گيا ہے تاکہ دیوار چھینٹوں اور نمی سے محفوظ رہے۔

سادہ مگرباوقار

قدرتی روشنی سے استفادے کی خاطردیواروں پر سفید رنگ ایک تعمیری خیال ہے۔ باتھ روم صفايی اور انتظام کا نمونہ ہونا چاہيے اور یہی اس تصویر میں نظرآرہا ہے۔ باتھ ٹب کا فوارہ اور واش بیسن کا مختلف انداز اس کھلے اور وسیع باتھ روم کے لحاظ سے ایک اچھا انتظام ہے۔ جس میں وسعت اور کشادگی کا خوبصورت پیغام دیاگیا ہے۔

غسل خانوں سے متعلق مزید مفید معلومات کے ليے اس لنک پرکلک کریں۔

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu