شاید کچھ لوگوں کو لگتا ہو کہ لوازمات بس شکلوں، پرانے سامان اور مجسموں کا ایک مجموعہ ہیں، یہ گھر میں کوئی اہم کردار ادا نہیں کرتے اور یہ آپ کے بجٹ پر بوجھ کے سوا اور کچھ نہیں۔ مگر ہومی فائی پر ایک نظر ڈالنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ سچ تو کچھ اور ہے۔ یہاں آپ بغیر کسی فالتو خرچے کے اپنے گھر کو سجانا سیکھتے ہیں اور یہ سجاوٹ آپ کے گھر کی جمالیات میں اہم کردار ادا کرتی نظر آتی ہے۔
چلیے ایسی ہی کچھ مزید تجاویز دیکھیے… .
آپ اس تجویز پر عمل کرنے کے لیے اپنے گھر کے باغ سے کوئی درخت کاٹ سکتے ہیں یا نہایت سستی قیمت میں گھر کے نزدیک موجود باغ سے لکڑی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سادہ اضافے سے آپ کا داخلہ نکھر جائے گا۔
آپ اسے تہہ خانے، سٹور، باغ یا بچوں کے کمرے میں بھی رکھ سکتے ہیں۔ یہ عملی ہے اور چونکہ سارا سامان فرش پر پھیلانے کےبجائے اس میں ڈالا جائے گا، یہ جگہ کو با ترتیب رکھنے میں مدد دے گا۔
یہاں ہم ایک درخت اور اس سے نکلی ٹہنیوں کی تصویر دیکھ سکتے ہیں۔ نہایت ذہانت سے اس درخت کے پھلوں کی جگہ بچوں کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔ اس پر کوئی خرچہ نہیں آنا چاہیے۔
اگر آپ کے خیال میں لکڑی صاف کرنا اور میز کی ٹانگیں بنانا خطرناک کام ہے تو آپ کسی بڑھئی کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
تصویر بنانے کے بعد کرسی کے باقی حصے کا اچھی طرح جائزہ لیجیے اور رنگوں کے رہ جانے والے تمام نشانات مٹائیے۔
دھیان رہے کہ آپ ان کو دیوار میں پکا نصب کریں اور یہ اپنے بھاری وزن کے باعث گر کر کسی کو نقصان نہ پہنچائیں۔
یہ تمام تجاویز شاندار ہیں اور آپ ان میں سے جسے چاہیں اپنے گھر کی زینت بنا سکتے ہیں۔ کیوں کہ یہ تخلیقی ہیں اور سستی بھی اور گھر کی جمالیات میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
سجاوٹ تو ہو گئی، اب گھر کو ترتیب دینے کے بارے میں سوچیے: آپ کے گھر کے کمرے ترتیب دینے کے لیے ۲۰ تجاویز۔