آپ کے کچن کے لیے بہترین ترتیب کون سی ہے؟ یہاں جانئے!

Resham Ejaz Resham Ejaz
COCINA EN PINGÜINOS, Escala Veinte Escala Veinte Nowoczesna kuchnia
Loading admin actions …

ہم جانتے ہیں کہ کچن گھر کا دل ہوتا ہے کیوں کہ یہاں سارے خاندان کے لیے کھانا بنتا ہے اور زیادہ تر کھایا بھی یہیں جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک ایسا ڈیزائن ضروری ہے جو بیک وقت عملی، فعال اور پرکشش ہو۔ اس آئیڈیا بک میں ہم مختلف باورچی خانوں کی ترتیب دیکھیں گے اور ان سب کے فائدے اور نقصانات جانیں گے۔ سب سے عام ذیزائنز L, U, I اور G کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ یہ آپ کو اپنے کچن کے لیے اگلا ڈیزائن چننے میں مدد دیں گے۔

۱۔ کھلے کاؤنٹر کے ساتھ

ایک کچن کو عملی ہونا چاہیے اور یہی وجہ ہے کہ کام کرنے کی تکون کے بارے سوچنا ضروری ہے۔ یہ ایک تخیلاتی ڈرائنگ ہے جیسے فریج یا کھانا رکھنے کی جگہ، کھانا بنانے کے جگہ اور آگ کے ذریعہ کی جگہ کے درمیان بنائی جاتی ہے۔تجویز یہ ہے کہ ان عناصر کو پاس پاس رکھا جائے تا کہ کچن کا استعمال آسان اور مستعد بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ کھلی جگہ بھی ضروری ہے جہاں چلنے پھرنے کی جگہ ہو۔ ہاروی جونز کچنز کا پیش کردہ یہ کھلا کاؤنٹر یہ سب ممکن بنا دیتا ہے۔

۲۔ امریکی بار کے ساتھ

ناشتہ کرنے والے بار کے ساتھ کچن فیشن ایبل بن جاتا ہے اور یہ گھر کے سب مکینوں کو اکٹھا کرتا ہے۔یا آپ کو کام کرنے کی تکون سے فائدہ اٹھانے میں مدد دیتا ہے اور کھانا بناتے وقت فالتو جگہ بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ چھوٹی جگہوں کے لیے بہترین ہے مگر اس کا نقصان یہ ہے کہ اگر آپ ایک اچھا ایگزاسٹ فین نہ لگائیں تو کھانے کی بو سارے گھر میں پھیل جائے گی۔

۳۔ L شکل کا کچن

یہ کھانا پکانے کی مقبول ترین ترجیحات میں سے ایک ہے اور کونے والی جگہ استعمال کرنے کے مسائل حل کر دیتی ہے اسے چھوٹی یا درمیانی جگہوں کے لیے ایک سمجھدار وسیلہ بنا دیتی ہے۔ اس میں آپ ایسی الماریاں لگا سکتے ہیں جو دو دیواریں ملا کر L جیسی شکل بنائے۔ اس سے چلنے پھرنے کی جگہ بڑھتی ہے اور کام کرنے کی جگہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ بس آپ کو ایک چیز کا خیال رکھنا ہو گا کہ الماری میں خاص تنصیبات لگوائی جائیں تا کہ اندر سے سامان نکالنے میں آسانی ہو کیوں کہ کونے سے سامان نکالنا اکثر مشکل ہو جاتا ہے۔

۴۔ G شکل کی ترتیب

یہ U شکل کے کچن کی طرح ہے مگر اس میں کھانا کھانے کی ایک جگہ شامل کی جاتی ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو کچن میں ہر چیز رکھنا چاہتے ہیں اسی لیے وہ کوئی میز رکھ دیتے ہیں یا کھلا کاؤنٹر بنوا لیتے ہیں جو دوسرے کاؤنٹر سے متوازی ہو۔ اس کا مقصد کچن کو کھلا رکھنا اور باقی گھر سے جوڑے رکھنا ہے۔ مس‏ئلہ یہ ہے کہ اگر یہ میز یا کاؤنٹر بہت لمبا ہو تو یہ کچن میں رسائی کا راستہ کم کر دے گا۔

۵۔ I شکل میں

یہ ڈیزائن ۱۹۴۰ میں شروع ہوا جب اسے امریکہ کی ایک یونیورسٹی نے تخلیق کیا تھا۔ اس کا مقصد ایک خاص ڈیزائن استعمال کرتے ہوئے کچن کا استعمال بڑھانا اور اس کی تعمیر پر آنے والی لاگت کو کم کرنا تھا۔ مگر یہ کام کرنے والی تکون پر پورا نہیں اترتا تھا تو شاید یہ اتنا فعال نہ ہو مگر یہ بہت سی جگہ بچا لیتا تھا جس کی وجہ سے یہ چھوٹے اور ایک جیسے ماحول کے لیے بہترین ہے۔

۶۔ U ڈیزائن

کچن کی یہ ترتیب ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جنہیں کھانا پکانا بہت پسند ہے۔ اس میں تین دیواروں کے ساتھ کاؤنٹر لگے ہوتے ہیں جو ایک L  کو ایک اور سیدھی لکیر کے ساتھ ملا دیتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ایسی ترتیب میں میز رکھنے یا کھانا پکانے کی جگہ نہیں بچتی۔

جدید باورچی خانوں کے بارے میں مزید جانئے: جدید باورچی خانوں کے خوبصورت ڈیزائن۔

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu