گھر کی سجاوٹ کے متاثر کن ڈیزائن

Farheen Farheen
Lisbon Blues, Prego Sem Estopa by Ana Cordeiro Prego Sem Estopa by Ana Cordeiro Nowoczesny salon
Loading admin actions …

ایک مقولہ ہے کہ تصویریں ایک ہزار لفظوں کے برابر ہوتی ہیں، ہم واقعی ہی اس پر یقین رکھتے ہیں۔ تصاویر متاثر کرنے کا اصل ذریعہ ہے ۔ ان سے ہم آئیڈیاز اور مشورے لیتے ہیں جنہیں ہم اپنے گھر میں استعمال کرتے ہیں اور یہ ہمیں تبدیلی کے لیئے اکساتی بھی ہیں۔

اس لیئے ہم ہومی فائی پر روزانہ ایسی متاثر کن تصویریں لگاتے ہیں تا کہ آپ ان سے متاثر ہوسکیں اور آپ اپنے گھر میں تبدیلی کر سکیں۔

ہمارے پاس ۱۱ متاثر کن تصاویر ہیں ۔ ان میں آپکو چننا ہوگا کہ آپکا من پسند ڈیزائن کونسا ہے؟

۱۔ کچھ خاص

اس کی خاص بات اسکا منفرد انداز ہے۔ یہ دیواریں کافی رف ہیں لیکن رنگ بہت چمکدار اور خاص ہیں جو کہ اسکی خوبصورتی بڑھا رہے ہیں۔

یہ سفید صوفہ اس جگہ کی کشش مزید بڑھا رہا ہے اور قدرتی روشنی سے شکریے کے ساتھ جو اسکو مزید چمکدار بنا رہا ہے

مزید تفصیلات کے لیئے یہ دیکھیں: اپنے گھر کو قدرتی روشنی میں نہلائیں

۲۔ پف

ایک جگہ جسکا رنگ کافی قدرتی ہے وقت کی قید سے آزاد اور کلاسی  ہے یعنی کسی بھی دور میں استعمال ہوسکتی ہے۔کیوں نا آپ اس میں تھوڑا سا چمک دار رنگ شامل کریں

جیسا کہ آپ دیکھ سکتےہیں کہ اس جگہ میں پف شامل ہے اور اسکا انٹیریئر کمال ہے۔

کیا آپ کو لگتا ہے ان چیزوں نے کوئی بڑا فرق ڈالا ہے ؟

۳۔ میٹنگ کا وقت

اس اپارٹمنٹ کی خصوصیات بہت خاص    ہیں۔ اس میں ماضی اور حال کے ڈیزائنز کو اکھٹا کیا گیا ہے۔

کیا آپ نے دیکھا ہے کہ کمرہ تفصیلات کی وجہ سے کتنا خاص ہوگیا ہے ٫؟

۴۔جگہیں جو بہت خاص ہیں

کچھ جگہیں ہوتی ہیں جنکو بہت زیادہ سنوارنے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ انکا انٹیریئر بہت خاص ہوتا ہے۔

اس گھر کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے لکڑی کی چھت اور اس میں بنے شیشے سے سارا ماحول روشن ہوگیا ہے

۵۔ایک خاص کونے سے زیادہ

یہ ایک بہت خاص جگہ ہے جو ایک ہی وضع میں بے حد منفرد نظر آتی ہے،

یہ پروفیشل آرکیٹیکٹ کمپنی Desnivel Architects  نے ڈیزائن کی ہے۔ اس میں خاص بات اس میں بنا چھوٹا سا باغیچہ ہے جس میں مختلف انواع کے پودے لگائے گئے ہیں جن کی وجہ سے قدرتی روشنی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس میں ایک سیڑھی بہت جدید ہے ، ایک صوفہ اور میچنگ قالین

۶۔چمکدار اور روشن

اگر آپ کو روشن اور سفید کمرہ پسند ہے تو یہ لیونگ روم یقینا آپ کے لیئے ہی بنا ہے۔

روشن ماحول، خوبصورت انٹیریئر  اور ہلکے رنگ نے جگہ کو کئی گنا کشادہ کر دیا ہے۔

تجویز: اگر روشنیاں مدھم کر دیں تو جگہ بہت شاندار لگتی ہے

۷۔ متوازن

اس میں کوئی شک نہیں کہ کمرے کا انٹیریئر بہت ساری اشیا کا مجموعہ ہہے جیسے کہ وال پیپر، لیمپ وغیرہ شیشہ اور کتے کو مجسمہ اس میں ایک الگ رنگ پیدا کرتا ہے۔

یہ کمرہ اسٹائل اور ڈیزائن کا مجموعہ ہے اور بلاشبہ ایک اچھے ذائقے کا ترجمان ہے

۸۔ سمندر کی لہر

ایک گول میز، اسٹائلز کرسیاں اور ایک بہت بڑا فریم جس میں مچھلیوں کی تصویر ہے کیا کمال انٹیریئر ہے

۹۔ کھلا منصوبہ

ایک چھوٹی جگہ کو سجانا اکثر عذاب بن سکتا ہے تو کیوں نا لیونگ روم، باورچی خانے اور ڈرائنگ روم کو کھلا رکھیں؟

کیا آپ نے نوٹ کیا کہ جگہ کس طرح کھلی ، کشادہ اور خوبصورت ہوگئی ہے ؟

۱۰۔ جگہ جوآپ کے لیئے دستیاب ہو

اس تصویر میں آپ ایک کشادہ جگہ پر پڑا صوفہ مڑا ہوا صوفہ دیکھ سکتے ہیں، اسکی بڑی سی کھڑکی اندرونی اور بیرونی مناظر کو ملا رہی ہے۔ کتنا شاندار منظر ہے

۱۱۔ایک خاص جگہ کے لیئے دو رنگ

یہ ایک اور خوش اور متاثر کن ڈیزائن ہے جہاں دو رنگوں کو ملا دیا گیا ہے۔ جو کہ دلکشی اور خوبصورتی کی الگ داستان ہے۔ اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا تو یہ والا بھی ضرور پڑھیں: انٹیریئر بیزار ہے؟ گھر کی سجاوٹ کے ۶ طریقے

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu