گھر کی سجاوٹ کے سنہرے اصول

Farheen Farheen
AYNA , Asortie Mobilya Dekorasyon Aş. Asortie Mobilya Dekorasyon Aş. Klasyczny korytarz, przedpokój i schody
Loading admin actions …

گھر کی سجاوٹ کو لے کر ہر کسی کا اپنا نظریہ ہوتا ہے، یہ ٹھیک بھی ہے کیونکہ آپ کے گھر کو آپ سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ لیکن گھر کی سجاوٹ کے کچھ سنہری اصول ہوتے ہیں جنہیں توڑا نہیں جاسکتا۔ انٹیریئر ڈیزائنر جانتے ہیں ہم کس بارے میں بات کر رہے ہیں۔ لیکن ان میں سے کچھ اتنے اہم ہوتے ہیں لیکن آپ ان پر غلطی کر رہے ہوتے ہیں۔۔ یہی وجہ ہے ہم آپکو بتا رہے ہیں

آپ ایک ایسا گھر یقینا نہیں چاہیتے ہوں گے جسکو ہر سال سجانا پڑے۔ آئیے ہمارے ساتھ اور ان غلطیوں سے نجات پائیں جو آپکوتنگ کر سکتی ہیں۔ بہت زیادہ  عام ہیں اسلیئے آپ بھی ان سے بچیں

۱۔چیزوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھنا

اگر آپ کے پاس جگہ کم ہے تو چیزوں کو ایک دوسرے پر رکھنا آپ کو ٹھیک لگ سکتا ہے لیکن یہ غلط طریقہ ہے۔ آپ کسی غیر ضروری جگہ کا استعمال کر سکتے ہیں یا پھرایک ریک لین اور تمام اشیا کو ترتیب سے رکھیں۔

۲۔چھوٹے کمرے میں فرنیچر لبالب بھرنا

چھوٹے کمرے مایوسی کی علامت نہیں ہوتے تو انکو لبالب بھرنا بند کریں۔ بہت سا فرنیچر ڈالنے سے اس کے کونے چھپ جاتے ہیں اور ساری توجہ اس کے چھوٹے ہونے پر جاتی ہے۔ 

اسکا حل یہ ہے کہ اس میں تھوڑی اور ضرورت کی اشیا رکھیں۔ جو مختلف کام بھی دیں اور بری بھی نہ لگیں۔ جیسے کہ کونے والے ٹیبل جو گھر نما آفس میں رکھی جاتی ہے۔

۳۔غیر مفید نظمِ روشنی

ہم ہمیشہ خراب روشنی کو قبول کیوں کر لیتےہیں؟یہ سستی ہو سکتی ہے لیکن ہمیں اس عادت کو بدلنا ہوگا۔

اندھیرے کمرے میں ہمیں لیمپس اور بلب لگانا ضروری ہے تا کہ ہر چیز روشن ہوجائے۔

۴۔کچن کے کونوں کو گندا چھوڑنا

homify Nowoczesna kuchnia

گھر میں سب سے برا وہ کچن ہوتا ہے جس میں گندی ڈشیں اور سامان بکھرا ہوا ہو۔  اسکا آسان حل یہ ہے کہ کام کے اختتام پر سارا کچن فورا صاف کر دیا جائے اسطرح کچن میں گند بھی نہیں پھیلے گا اور جگہ بھی صاف ہوجائے گی۔

۵۔پرانی طرز کا فرنیچر استعمال کرنا

ہم سمجھتے ہیں کہ فیشن ایبل فرنیچر رکھنا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے لیکن کسی ایک مقام پر ہمیں اسکو تبدیل کرنا ہوگا۔ سب سے بہتر حل یہ ہے کہ چیزوں کو بڑی آئیٹم سے تبدیل کر دیا جائے۔ جیسے کہ صوفے اور ٹیبل۔ کشن اور ٹیبل کے غلاف بھی بہتر رہیں گے۔

۶۔بہت سے اسٹائل کو اکھٹا کرنا

جب بھی آپ اپنے کمرے یا گھر میں بہت سے اسٹائل مکس کرنا چاہیتے ہیں تو دھیان رکھیں کیونکہ یہ بہت کم کام کرتا ہے۔

۷۔بہت لمبے فرنیچر کا استعمال

گھر میں بہت زیادہ فرنیچر کا استعمال گھر کی وضع پر برا اثر ڈال سکتے ہیں۔

ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے آپکو تمام مشکلات کے آسان حل بتا دیے ہیں۔ اچھا فرنیچر استعمال کریں۔ بہت زیادہ اسٹائلش مت بنیں حتیٰ کہ آپکو یقین ہوجائے کہ آپ اسکو ہمیشہ سے رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید غلطیوں سے بچنے کے لیئے اس آئیڈیا بک پر کلک کریں۔ بیڈ روم ڈیزائن کی غلطیاں

Chcesz zbudować lub wyposażyć dom?
Skontaktuj się z nami!

Najważniejsze informacje z naszego magazynu